Tumse Lagan Lagi Romantic Novel By Shagufta Kanwal

Tumse Lagan Lagi Romantic Novel By Shagufta Kanwal

Tumse Lagan Lagi Romantic Novel By Shagufta Kanwal

Novel Name : Tumse Lagan Lagi
Writer Name: Shagufta Kanwal
Category : Forced Marriage Based,

"میرا دل اس وقت پتہ کیا چاہ رہا ہے؟میرا دل چاہ رہا ہے کہ میں سب کو بتاؤں کہ میری وائفی کو مجھ سے محبت ہوگئی ہے۔ سب سے پہلے بےبے کو پھر ماما کو اور پھر ساری دنیا کو۔ مجھ سے زیادہ خوشی تو بےبے کو ہوگی کہ ان کی ہٹلر اور سڑیل پوتی ان کے پوتے پر فلیٹ ہوگئی ہے۔"

"بکواس بند کرو۔"اسے مسلسل بولتا دیکھ کر وہ دھاڑی

نہ سرکار!آج کی دھاڑ میں مزہ نہیں آیا۔میں نے اس دن بھی کہا تھا کہ دم خم نہیں رہا۔ معاملہ مشکوک ہے۔'' اس نے اس کا ہاتھ پکڑنا چاہا مگر وہ جلدی سے پیچھے کھینچ گئی

"تم نے کہا تھا کہ میرے جاگنے تک تم یہیں رہو گی اور میں کتنی دیر سے یہاں بیٹھی ہوں صرف تمہارے لیے اور تم مجھے اب یوں تنگ کرو گے۔"اس نے معصومیت بھرے لہجے میں کہا جس پر اس کا چھت پھاڑ قہقہہ بلند ہوا

"نہیں وائفی,تم میرے لیے نہیں اپنے دل کے ہاتھوں مجبور ہو کر بیٹھی رہی ہو ورنہ میں تو اور بھی بہت کچھ کہتا ہوں جس کو تم زرا اہمیت نہیں دیتی۔مجھے سبق مت پڑھاؤ۔ ایسے بہانوں کو مجھ سے بہتر بھلا کون جان سکتا ہے۔"اس نے سر پیچھے کی طرف گرا کر ہنستے ہوئے کہا۔اس کی بات ٹھیک تھی مگر اتنی صاف گوئی کی بھی کیا ضرورت تھی وہ کلس کر رہ گئی

"ویسے کب سے چل رہا ہے یہ سب۔"اس کے دلچسپی سے پوچھنے پر وہ ایک جھٹکے سے اٹھ کھڑی ہوئی۔ٹھیک ہے وہ بے اختیاری میں وہ حرکت کر گئی تھی مگر یوں مذاق بنانا کہاں کی تُک بنتی تھی

"جب سے بھی چل رہا ہے تمہیں اس سے کیا اور میرے شوہر ہو کوئی غیر نہیں،اتنا اوور کیوں ہورہے ہو۔خبردار جو دوبارہ میرا مذاق اڑایا تو۔"اس کے سنجیدگی سے تنبیہہ کرنے پر وہ ہونٹوں پر انگلی رکھ گیا ۔آنکھیں البتہ ابھی بھی مسکرا رہی تھیں۔اس نے جھنجھلاتے ہوئے تکیہ اٹھا کر اس کے منہ پر دے مارا۔اس کے اچانک حملے پر وہ بوکھلا کر پیچھے ہٹا

"آرام سے یار ،کچھ دیر پہلے ہی تو تم نے اسے شرف بخشا ہے۔میں نے تو ابھی اس جگہ کو آئینے میں دیکھنا ہے اور بار بار دیکھنا ہے۔"اس کو غصے میں آتا دیکھ کر وہ اٹھ کر دوسری سائیڈ سے نیچے اترا

"تم ۔۔۔۔۔ تم بھاڑ میں جاؤ۔"وہ تکیہ اس کی طرف پھینک کر اپنا موبائل اٹھاتی باہر کی طرف بڑھی

"تم ساتھ چلو میں کہیں بھی جانے کو تیار ہوں۔"اس نے پیچھے سے ہانک لگائی۔اس نے اپنے کمرے میں جا کر سانس لی تھی


Kitab Nagri start a journey for all social media writers to publish their writes.Welcome To All Writers,Test your writing abilities.
They write romantic novels,forced marriage,hero police officer based urdu novel,very romantic urdu novels,full romantic urdu novel,urdu novels,best romantic urdu novels,full hot romantic urdu novels,famous urdu novel,romantic urdu novels list,romantic urdu novels of all times,best urdu romantic novels.
Tumse Lagan Lagi Romantic Novel By Shagufta Kanwal is available here to download in pdf form and online reading.
Click on the link given below to Free download Pdf
Free Download Link
Click on download
give your feedback

ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے ڈاؤن لوڈ کے بٹن پرکلک کریں
 اورناول کا پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کریں  👇👇👇
 


Direct Link


Free MF Download Link


FoR Online Read

ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول کیسا لگا ۔ شکریہ

2 Comments

Previous Post Next Post