Cinderella Romantic Novel By Salman
Cinderella Romantic Novel By Salman
وہ ایک طوفانی رات تھی بجلی گرج رہی تھی آسمان برس رہا تھا
طوفان جب بھی آتا ہے تو آپ و فغاں دکھ تکالیف بھی ساتھ لے کر آتا ہے اس طوفانی رات
میں بھی ایسا ہی کچھ ہونے والا تھا ننھی سنڈریلا اپنی بیمار ماں کے ساتھ اپنی حویلی
میں بالکل تنہا تھی اس کی ماں کمرے میں کھڑکی کے سامنے والے بیڈ پر کمبل اوڑھے لیٹی
تھی جبکہ وہ اپنی ماں کے پاس بیٹھی تھی ۔سامنے کھڑکی سے جونہی بجلی کی چمکتی برقی لہریں
اور بادل کی گرج دار آواز آتی تو ننھی چار سالہ سنڈریلا اپنی ماں کے جسم سے چمٹ جاتی
تھی
وہ اتنی چھوٹی تھی کہ سامنے کھڑکی بھی بند نہیں کرسکتی تھی
بارش کی چھینٹیں اندر کمرے میں آکر اس کی ماں کے وجود پر پڑ رہی تھیں اچانک اس کی ماں
تیز تیز سانس لینے لگی تھی
"ماں "
سنڈریلا چلائی
ماں کے سانس تیز ہوتے جارہے تھے اس کی ماں کے سینے سے ہانڈی
کے ریجھنے جیسی آوازیں آرہی تھیں اور ننھی سنڈریلا کی آنکھوں میں خوف تھا
ماں نے اپنا ہاتھ آگے بڑھایا اور سنڈریلا کو پیار کیا اور
پھر مشکل سے ہونٹ ہلائے
"میں جارہی ہوں میری بیٹی مجھے معاف کرنا "
لرزتے ہونٹوں کے ساتھ اس کی ماں نے کہا اور پھر وہ بالکل ساکت
ہوگئی
ننھی سنڈریلا نے پہلی کسی کو مرتے نہیں دیکھا تھا اسلیے سمجھ نہ سکی اور اپنی ماں کے جسم کو جھنجھوڑنے لگی مگر وہ اس وجود ذرا سی بھی حرکت نہ ہوئی تھی وہ طوفانی رات اس ننھی سنڈریلا کے لیے عذاب بن گئی تھی