Perfect Romantic Novel By Simi AR
Perfect Romantic Novel By Simi AR
تھوڑی دیر بعد وہ اپنے کمرے میں واپس آگیا اس نے دیکھا اس
کا اسائمنٹ اس کے ٹیبل پر رکھا تھا جس پر چھوٹی سی چٹ بھی تھی جہاں لکھا تھا
"سوری"
وہ مسکرا دیا
پھر تو اکثر ایسا ہونے لگا وہ کچھ غلط یا گڑبڑ کرتی پر سوری
بھی کہہ دیتی لیکن اس کی آنکھوں سے آگ اگلنا اب بھی بند نہیں ہوا تھا
پتا نہیں وہ سوری کیسے بول دیتی تھی؟
اس کا رویے کا بدلنا ریحان کے لیے اب زندگی آسان ہونے لگی
تھی
وہ ہمیشہ رفیق انکل کے ساتھ واک پر جاتے تھے اگر انہیں کہیں
جانا ہوا اسے ساتھ لے جاتے
کبھی کبھی سعیدہ آنٹی کے ساتھ وہ کھانا بنانا سیکھتا جب دادی
کہتیں اسے کی ضرورت ہے کھانا سیکھنے کی کچھ چاہیے ہو تو کسی سے کہہ دے
اور وہ کہتا "اگر کبھی کوئی ایسا دن آیا جس دن میں اکیلا
رہ گیا تو میرے لیے کھانا کون بنائے گا؟"ہوا بیگم(دادی) سمجھ جاتی کہ اس کے اندر
اب بھی کہیں نا کہیں یہ ڈر ہے کہ وہ اکیلا پڑ جائیگا وہ اسے گلے لگاتیں سمجھاتیں
کہ وہ کبھی اکیلا نہیں ہوگا
پر وہ جانتا تھا وہ لڑکی جو اب اکثر سوری کہنے لگی ہے وہ اب اس سے زیادہ نفرت کرتی ہے پہلے سے زیادہ