Maan Yaram Maan Janam Romantic Novel By Laiba Sami
Maan Yaram Maan Janam Romantic Novel By Laiba Sami
Story description :
ایک۔ ایسی لڑکی جو حال سے
ماضی میں چلی جاتی ۔۔ وہاں موجود انتشار اور نفاق کو وہ اپنی باتوں سے سمجھداری سے
اور جرت اور بہادری سے ختم کرتی ہے اور اسے اتحاد اور اتفاق میں بدل دیتی ہے ۔ ظالم
اور ظلم کے خلاف آواز اٹھانے ایک بہادر اور نڈر لڑکی داستان
Novel Sp
وہ بھاگتے بھاگتے دیوار کی
جانب پہنچ گئی ۔۔۔۔ آگے راستہ بند تھا وہ پھنس چکی تھی۔۔۔ پیچھے سے نکولس کے سپاہی
بھی آگئے تھے ۔۔۔۔۔ چلو اس بڑھیا کی بیٹی نہ سہی آج یہ جنگلی بلی نکولس کو پیش کریں
گے ۔۔۔۔۔ ان میں ایک نے کہا۔۔۔ ہاں اور ویسے بھی یہ اس سے زیادہ حسین ہے۔۔۔ نکولس تو
آج بہت خوش ہونگے ایسا لگتا ہے جیسے چاند زمین پر خود اتر آیا ہو۔۔۔۔۔ ادھر آنے کی
ہمت نہیں کرنا ورنہ حشر کردوں گی تمہارا وہ غرائی۔۔۔۔ تم سب کو جان سے ماردوں گی۔۔۔۔۔
اپنے ان نازک ہاتھوں کو تکلیف نہ دو ایک سپاہی آگے بڑھا۔۔۔۔ تو معید کے دیے گئے خنجر
سے اسنے اچانک سپاہی پر حملہ کیا۔۔۔ جس سے اسکا منہ اور گردن زخمی ہوگئی۔۔۔ اور وہ
چلاتا ہوا زمین پر گرا ۔۔۔۔ آہ پکڑو اس خرافہ کو سپاہی نے چینخ کر کہا۔۔۔۔ اسنے زمین
پر پڑی تلوار اٹھائی۔۔۔۔۔تلوار بازی اسے کہاں آتی تھی۔۔۔۔ ایک ہی وار میں وہ زمین پر
گر گئی۔۔۔۔خنجر ہاتھ سے چھوٹ کر زمین پر گرا۔۔۔۔ ہاتھ زخمی ہوچکا تھا۔۔۔۔ جسکی وجہ
سے وہ نڈھال ہوگئی۔۔۔۔۔اور زمین پر گر گئی۔۔۔۔