Aik Thi Salma Novel Free Pdf By M S Rajpoot
Aik Thi Salma Novel Free Pdf By M S Rajpoot
شکر ہے آج میں نے اپنا وعدہ پورا کر کے دکھایا
اور مجھے لگتا ہے کہ میں نے جو کام کیا ہے وہ پہلے کسی نے
بھی اتنی باریک بینی سے نہیں کیا ہوگا
سلمیٰ کے حکومت کے دن پورے ہو گئے تھے اور وعدے کے مطابق اس
نے ہر کام بہتر کر کے دکھایا۔۔
میڈم آج پارلیمنٹ میں آپ کو بلایا گیا ہے ۔۔اس کے بعد ہی آپ
پندرہ دن کے ایگریمنٹ سے فارغ ہوں گی۔۔۔۔
اس کے اسسٹنٹ کے آ کر اسے یادہانی کروائی
اچھا ابھی یہ بھی رہتا ہے ۔۔چلو ٹھیک ہے ۔میں آ رہی ہوں آپ
لوگ تیاری کرو۔۔
اسسٹنٹ چلا گیا وہ اپنے لئے چائے میں چینی ڈالنے کر چائے پینے
لگی
کیا ہو رہا ہے مسسز؟؟؟؟؟______
حماد کام سے تھک کر جب گھر آیا تو اسے خوش دیکھ کر تروتازہ
ہو گیا۔۔۔
ہونا کی ہے بس کچھ الزام لگائے جائینگے سلمیٰ پر۔۔ آپ چائے
لیں گے؟؟؟؟
اس کا جواب سنے بغیر ہی وہ اس کے لیے چائے بنانے لگی ۔۔
ارے واہ آج تو میری بیوی بڑی فرمابردار لگ رہی ہے ۔۔کیا بات
ہے بخار تو نہیں نا؟؟؟؟؟
ہاتھ اس کے ماتھے پر رکھ کر وہ بخار چیک کرنے لگا۔۔
ہاتھ پیچھے کریں کوئی بخار نہیں اور ابھی میں وزیراعظم ہوں۔
آپ کو جیل کے اندر بند کروا سکتی ہوں اس اس گستاخ کی کہ جرم میں۔۔۔۔۔
اس نے نرمی سے حماد کا ہاتھ پیچھے کیا اور چائے پکڑائی
واللہ قسم ایسی ادا تو میں نے پہلے کبھی نہیں دیکھی۔۔ تم تو
بہت رومانٹک ہوتی جا رہی ہو ۔۔کیا بات ہے؟؟؟؟
حماد اسے تنگ کرنے لگا ۔سلمی نے منہ بنایا
میں نے کوئی پیار محبت کی بات نہیں کی۔ آپ کو جیل میں ڈالنے
کا کہا ہے؛ اس میں پیار محبت کی بات کہاں سے آگئی؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
وہ ہاتھ نچاتے ہوئے بولی تو حماد کی ہنسی چھوٹ گئی
جناب جہاں پیار ہوتا ہے وہیں تکرار ہوتی ہے۔ تکرار کے بنا
پیار کا کوئی معنی نہیں ہے ۔۔۔ اور مجھے لگتا ہے آپ کو مجھ سے محبت ہونے لگی ہے
سلمی خود کو خوش نصیب سمجھنے لگی کہ اسے حماد ملا
جی نہیں ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔۔ وہ تو آج میری حکومت کا آخری دن ہے اس لیے میں بہت خوش ہوں۔۔۔۔۔ اب میں اس وزیراعظم کو جا کر جواب دے سکوں گی کہ میں اس سے بہتر کام کرسکتی ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔