Azmaier khanzada express his feelings | Most Romantic Novel | by Hina As...



"جب آپکی زلفیں بکھرتی ہیں تو آپ مزید حسین لگنے لگ جاتی ہیں ۔ازمائر نے اپنی پوروں سے اسکی لٹوں کو دھیرے سے چھو کر فسوں خیز آواز میں کہا ۔۔۔

بیلا سٹپٹا کر نظریں جھکا گئی ۔۔۔۔دل اس وقت رفتار پکڑے سینے سے باہر نکلنے کو مچلنے لگا تھا ۔۔۔۔

"ہم بچپن میں فیری ٹیلز پڑھتے ہیں نا آپکو دیکھ کر لگتا ہے اُس کتاب سے اک پری نکل کر میری دنیا میں آگئی ہے ۔"وہ بیلا کے آنکھوں کو خیرہ کر دینے والے حسین چہرے کو نظروں کے حصار میں لیے ذومعنی انداز میں بولا ۔

"کاش ایسا ہوسکتا کہ میں آپ کو اپنی پلکوں میں چھپا کر آنکھیں بند کر لیتی جہاں آپکو میرے سوا کوئی دیکھ نا پاتا۔نا مجھ سے کوئی جدا کر پاتا۔۔ آپ میرے بہت قریب ہوتے اور صرف میرے ہوتے "

وہ من میں سوچ کر رہ گئی اسکے سامنے بولنے کی ہمت نہیں تھی ۔۔۔۔۔

"یہ کیسا طلسم پھونکا ہے آپ نے ساحرہ میرے ذہن و دل پر صرف آپ ہی آپ چھا چکی ہیں۔۔مجھے لگتا تھا کہ شاید ہماری عمروں کا فرق آپ پر بوجھ نا بن جائے میں آپ پر زبردستی نہیں کرنا چاہتا تھا آپ کو وقت دینا چاہتا تھا تاکہ آپ اپنے لیے خود فیصلہ لیں ۔۔۔تو بتائیں کیا آپ کو میرا ساتھ قبول ہے ؟ "

اس نے بیلا کی مخروطی انگلیوں کو اپنی پوروں سے سہلاتے ہوئے استہفامیہ نظروں سے دیکھتے ہوئے پوچھا ۔

"آپ خودی سمجھ لیں مجھے بتانا نہیں آتا ۔۔۔"وہ نظریں جھکائے کپکپاتی ہوئی آواز میں بولی ۔

"آپ میری آنکھوں میں دیکھ کر بتائیے نا "

وہ اسکی نازک انگلیوں کو لبوں سے چھو کر دھیرے سے ضدی انداز میں بولا ۔۔۔جیسے وہ اسکے منہ سے اسکی ہاں سننے کا خواہاں تھا ۔۔۔۔

بیلا نے جھکی ہوئی پلکیں لمحہ بھر کو اٹھائیں تھیں مگر یکلخت واپس جھکا گئی تھی کیونکہ اس میں ہمت نا تھی اسکے چھلکتے ہوئے جذبات کی تاب لانے کی ۔

"اپنی آنکھوں پر لرزتی پلکوں کا پہرہ لگا لینے سے بھی آپ چھپا نہیں پائیں گی اپنے احساسات ۔۔"

"یہ جذبات چھلکاتا چہرہ خود گواہی دے کرآپکے دل میں چھپے  سب راز عیاں کر رہا ہے ۔۔۔"

وہ ذومعنی نظروں سے اسے دیکھتے ہوئے بوجھل آواز میں بولا ۔۔۔


Post a Comment

Previous Post Next Post