Chand Mere Aangan Ka Romantic Novel By Meem Ain

Chand Mere Aangan Ka Romantic Novel By Meem Ain

Chand Mere Aangan Ka Romantic Novel By Meem Ain

Novel Name : Chand Mere Aangan Ka
Writer Name: Meem Ain
Category : ROMANTIC NOVELS,
Novel status : Complete

"امی سمجھا لیں اپنے داماد کو!"

وہ چیخ کر کہتی آمنہ بیگم کا دل دہلا گئی۔

" کیوں اب کیا کر دیا میرے معصوم بچے نے جو تم یوں چیخ چیخ کر اپنا حلق خشک کر رہی ہو روزے کی حالت میں۔"

انہوں نے تیوری چڑھا کر اس کی جانب دیکھا۔

" امی آج آپ بتا ہی دیں مجھے کہ ایسی کون سی دشمنی تھی دادا حضور کو مجھ سے جو جاتے جاتے اپنا جلاد پوتا میرے گلے باندھ گئے۔"

اس کی حالت ایسی تھی جسے بس ابھی ہی رو دے گی۔ وہ منہ بسورتی دهپ سے ان کے نزدیک صوفے پر بیٹھ گئی۔

"تم جیسا نا شکرا انسان میں نے اپنی زندگی میں آج تک نہ دیکھا اور نہ سنا۔ ارے دشمنی تو وہ میرے ہیرے جسے بیٹے سے نکال گئے جو تمھارے جیسی کوڑھ مغز اور کام چور لڑکی اس کے پلے باندھ دی۔"

ان کی گوہر افشانی پر اس نے تڑپ کر ان کی جانب دیکھا۔

"ان کو ہیرا کہہ کر آپ اب ہیرے کی بے عزتی کر رہی ہیں. امی میں بتا رہی ہوں آپ کو ایک نمبر کے سانڈ ،سڑیل، کھڑوس ، بوڑھی روح، اور ۔۔۔اور ۔۔۔"

وہ اس کو زور و شور سے خطاب دیتی ابھی اور نام سوچ رہی تھی جب ایک آواز سن کر اسکی روح فنا ہوئی تھی۔

"ہاں اور بھی یاد کر لو آرام سے کوئی جلدی نہیں۔"

پشت سے ابھرتی بھاری ٹھنڈی ٹھار آواز سن کر آواز اس کے حلق میں ہی دب کر رہ گئی۔

Sp 👇👇👇

"رکو! کہاں جا رہی ہو؟" اس کے سوال کرنے پر وہ اپنی جون میں واپس لوٹی۔

"کیوں آپ کیوں پوچھ رہے ہیں؟ میری مرضی میں جہاں مرضی جاؤں آپ کون ہوتے ہیں پوچھنے والے۔"

اس کے تڑکھ کر بولنے پر وہ اس کی جرآت پر داد میں ابرو اچکا گیا۔

"مجھے نہیں لگتا مسز عمیر کہ آپ کی یہ بات درست ہے کیوں کہ ایک میں ہی تو ہوں جو آپ سے ہر سوال کرنے کا حق رکھتا ہوں۔ ہمارے درمیان موجود رشتہ یاد ہے آپ کو یا پھر میں یاد کرواؤں۔"

وہ اسے ہاتھ سے پکڑ کر اپنے قریب کر گیا تو مسکان کی سٹی گم ہوئی۔

"اس جلاد میں کس کی روح گھس گئی؟"

وہ بس سوچ کر ہی رہ گئی۔


Kitab Nagri start a journey for all social media writers to publish their writes.Welcome To All Writers,Test your writing abilities.
They write romantic novels,forced marriage,hero police officer based urdu novel,very romantic urdu novels,full romantic urdu novel,urdu novels,best romantic urdu novels,full hot romantic urdu novels,famous urdu novel,romantic urdu novels list,romantic urdu novels of all times,best urdu romantic novels.
Chand Mere Aangan Ka Romantic Novel By Meem Ain is available here to download in pdf form and online reading.
Click on the link given below to Free download Pdf
Free Download Link
Click on download
give your feedback

ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے ڈاؤن لوڈ کے بٹن پرکلک کریں
 اورناول کا پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کریں  👇👇👇
 


Direct Link


Free MF Download Link


FoR Online Read

ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول

 کیسا لگا ۔ شکریہ

Post a Comment

Previous Post Next Post