Teri Izzat Aziz Hai Romantic Novel Warna By Pashmina
Teri Izzat Aziz Hai Romantic Novel Warna By Pashmina
وہ دلہن کے روپ میں نہ جانے کب سے خوفزدہ بیٹھی ہوئی تھی۔کچھ
دیر قبل ہی اس کا نکاح ایک ایسے شخص سے ہوا تھا جسے وہ جانتی بھی نہیں تھی اور اس نے
کبھی اس کو دیکھا بھی نہیں تھا۔دیکھنا تو دور کی بات اسے تو اس کا نام بھی نکاح کے
وقت معلوم ہوا جب قاضی نے اس سے اس کی رائے پوچھی تھی۔وہ اس گھر میں آ تو گئی تھی لیکن
اب اس کی ساتھ آگے کیا سلوک ہونے والا تھا یہ خدا ہی جانتا تھا۔وہ تو بس اتنا جانتی
تھی کہ کچھ اچھا نہیں ہونے والا۔وہ اپنے سوتیلے بھائی کے خون بہا میں آج ایک انجان
شخص کے نکاح میں آئیں تھی۔سوتیلی ماں نے اسے اپنے بیٹے کی جان بچانے کیلئے روایتوں
کی بھینٹ چڑھا دیا تھا۔ماں تو سوتیلی تھی لیکن باپ تو سگا تھا۔دکھ تو اسے اپنے سگے
باپ سے پہنچا تھا۔
حالانکہ کے باپ نے دوسری شادی کے بعد اس کے سر پر کبھی شفقت
کا ہاتھ نہیں رکھا تھا۔لیکن پھر بھی اسے اپنے والد سے اس ظلم کی توقع نہ تھی۔وہ پڑھی
لکھی لڑکی تھی اس نے بی اے کیا تھا۔لیکن یہ تعلیم بھی اسے نہ بچا سکی۔وہ اپنی سوچوں
میں مستغرق کے ایک دم دھڑام سے دروازہ کھلا۔شاہ میر اندر داخل ہوا۔شاہ میر نے اپنے
گلے میں پہنا ہوا پھولوں کا ہار بے دردی سے نوچ پھینکا تو وہ دیکھ کر مزید خوفزدہ ہوگئی۔شاہ
میر چلتا ہوا اس کے قریب آیا اور اسے بازو سے پکڑ کر اٹھایا۔کس نے تمہیں میرے کمرے
میں بٹھا دیا؟... نکلو یہاں سے میں تمہیں اپنی نظروں کے سامنے برداشت نہیں کر سکتا
تو میرے بھائی کے قاتل کی بہن ہو۔____ شاہ میر غصے سے دھاڑا اور اسے بازو سے کھینچ
کر دروازے تک لایا۔
وہ بیچاری اپنی بے بسی پر ماتم کنہ تھی۔