Caring Husband | Husband And Wife Best Moments | cuddling together | Epi...


یاور اپنی مخصوص کرسی پر آ کر بیٹھا اور اسے اپنے ساتھ بٹھا لیا۔ مژگان کے لیے اس نے پرہیزی کھانا بنوایا تھا ساتھ میں فروٹ سیلیٹ بھی تھا۔ اس نے اپنی پلیٹ مژگان کے آگے کھسکائی۔

"تم ڈال کر دو۔"

مژگان نے نظریں اٹھا کر اسے دیکھا۔ وہ سنجیدہ تھا لیکن اس کی آنکھیں مسکرا رہی تھیں۔ اس نے آہستہ سے تھوڑا سا کھانا نکال کر اس کی پلیٹ میں ڈالا۔ پھر اپنی پلیٹ میں ڈالا۔ جب سے وہ اس گھر میں آئی تھی، اس نے پہلی مرتبہ اپنے لیے خوشی سے اور اپنی مرضی سے اپنے لیے کھانا نکالا تھا۔ پہلا نوالہ منہ میں ڈالتے ہی اسے پتا چل گیا تھا کہ وہ پرہیزی کھانا تھا۔ اس نے حیرت سے یاور کی جانب دیکھا۔ وہ بھی یہی کھا رہا تھا۔

"آپ یہ کیسے کھا رہے ہیں؟ یہ تو میرے لیے ہے۔" اس کا اشارہ اپنے بخار کی طرف تھا۔ کیونکہ پرہیزی کھانا تھا اس لیے پھیکا تھا۔ وہ اس کی بات سن کر مسکرایا۔

"تم بھی تو میری ہی ہو۔" اس کی بات پہ مژگان نے جھینپ کر اسے دیکھا۔

"میرا مطلب تھا کہ میں تو بیمار ہوں اس لیے۔ آپ تو ٹھیک سے کھائیں۔"

"یہ چکن اور مشرومز کا سوپ ہے اور اس کا یہی ذائقہ ہوتا ہے لیکن اپنی مرضی سے سیزننگ کر سکتے ہیں۔ مجھے ایسے ہی اچھا لگ رہا تھا اس لیے میں نے سیزننگ نہیں کی۔"


Post a Comment

Previous Post Next Post