Dark World Romantic Novel Complete By Aliya Hussain

Dark World Romantic Novel Complete By Aliya Hussain

Dark World Romantic Novel Complete By Aliya Hussain

Novel Name : Dark World
Writer Name : Aliya Hussain
Category : Gangster Based,ROMANTIC NOVELS

" میں نے ریپ نہیں کیا ۔ " اپنے لئے ایسے الفاظ سن کر وہ چیخا تھا اس کی آواز پورے کمرے میں گونجی تھی کچھ پل کے لئے تو اس کی دھاڑ پر وکیل صاحب بھی خاموش ہو گئے ۔

" ہر مجرم جرم کرنے کے بعد یہی کرتا ہے بات کی نفی تمہارے پاس کیا ثبوت ہے کہ تم نے اس بچی کے ساتھ زبردستی نہیں کی حتیٰ کے تمہارے وکیل کے پاس بھی تمہاری فیور میں لفظ نہیں ہیں ۔ " وہ طنزیہ نگاہوں سے اسے دیکھتے بولے ۔

 ان کی بات پر اس نے اپنے وکیل کی طرف دیکھا جو واقعی خاموش تھا اس کے حق میں کوئی بات ہوتی کسی نے اس کی سنی ہوتی تو ہی وکیل بھی کسی نتیجے پر بات کرتا اس کے لئے ۔

" ثبوت نہ صحیح کیا تم قسم اٹھا سکتے ہو کہ تم نے کچھ نہیں کیا ۔ " اسے خاموش دیکھ کر وہ پھر بولے۔

" ہاں میں قسم اٹھا سکتا ہوں میں بے قصور ہوں میں نے نہیں کیا کچھ ۔ " وہ فوراً بولا تھا جیسے کوئی راہ ملی ہو اس کو اس کے قسم اٹھانے سے اس پر لگا داغ دھل جائے گا وہ آزاد ہو جائے گا ۔

" اوکے جج صاحب سے درخواست ہے میری کہ میں میکال صفدر سے قسم لینا چاہتا ہوں قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر اسے قسم کھانی ہوگی آج ہم سب دیکھیں گے کہ یہ انسان کس حد تک جاتے ہیں خود کو بچانے کے لئے ۔ " ان کی بات پر جج صاحب نے اجازت دے دی تھی ۔

 جبکہ وہ ساکت ہو گیا تھا وہ خود کی سچائی ثابت کرنے کے لئے اس مقدس کتاب کی قسم کھا رہا تھا اس نے خود سے فاصلے پر کھڑی ان ماں بیٹی کو دیکھا جو مسکراتی نظروں سے اس کی طرف ہی دیکھ رہی تھیں ان کی آنکھوں میں واضع جیت کی خوشی تھی ۔

" قسم لو میکال صفدر کہ تم نے اس بچی کے ساتھ زبردستی نہیں کی ۔۔ قسم لو کہ یہ الزام تم پر بے بنیاد ہے جھوٹا ہے تم بے قصور ہو تم سچے ہو قسم لو ۔ " وہ دونوں ہاتھوں کی ہتھیلیاں اس کے سامنے کیئے اسے دیکھ کر بولے ان دونوں ہتھیلیوں میں احترام سے قرآن پاک رکھا تھا ۔

اس کی نظریں اس سادہ سے کپڑے میں کور قرآن پاک پر ٹک گئیں ہاتھ بڑھایا ہی تھا کہ واپس پیچھے کر لیا ۔

" نہیں میں قسم نہیں لوں گا اس مقدس کتاب کی پر میں یعنی میکال صفدر اب بھی اپنی بات پر قائم ہوں میرا خدا گواہ ہے میں نے کچھ نہیں کیا میں سچ کہہ رہا ہوں ۔ " اس نے نفی میں سر ہلایا اور ہاتھ پیچھے کیا قسم اٹھانے سے اس نے صاف انکار کر دیا تھا ۔

اس کی معصومیت پر اس سے فاصلے پر کھڑے صفدر صاحب کے آنکھوں میں آنسوں آگئے جوانی کی دہلیز پر کھڑا ان کا بیٹا انہیں کس موڑ پے لے آیا تھا اس عمر میں ۔

ان کے پاس تو وکیل کی فیس کے لئے بھی پیسے نہیں تھے سستے سے بھی سستا وکیل انہوں نے بمشکل کیا تھا ۔

" ہاہاہاہاہا ۔ " بہت کوشش کے باوجود بھی وکیل صاحب کی ہنسی چھوٹ گئی اس کے بھونڈے جواز پر ۔ " معذرت چاہتا ہوں اس کے لئے جج صاحب ۔ " کچھ دیر بعد انہوں نے خاموش ہو کر ان سے معذرت کی ۔ " جج صاحب آپ نے دیکھ لیا یہ لڑکا جھوٹا ہے سارے ثبوت گواہ بھی آپ کے سامنے ہیں میری آپ سے درخواست ہے کہ اس لڑکے کو سخت سے سخت سزا سنائی جائے تاکہ آئندہ کسی کی ہمت نہ ہو ایسا کام کرنے کی ۔ " ان کی بات پر جج صاحب نے ایک نظر ان ماں بیٹی کو دیکھا پھر کٹہرے میں فق چہرے سے کھڑے اس سولہ سال لڑکے کو دیکھا جو دبلا پتلا سا تھا قمیض اس کے جسم پر بہت کھلی ہوئی تھی ۔

گندمی رنگت سانولی تھی اس وقت ۔

انہوں نے پین سے کاغذ پر کچھ لکھنا شروع کر دیا یہ تیسری تاریخ تھی جس میں اس کے حق میں نہ کوئی ثبوت تھا نہ کوئی بات تو انہوں نے اب فیصلہ سنانا تھا ۔

" یہ عدالت میکال صفدر کو بارہ سالہ بچی کے ریپ کے جرم میں بیس سال کی قید کی سزا سناتی ہے ایسے لڑکے ملک کے لئے ناسور ہے ان کی سزا میں کمی بیشی کبھی نہیں ہوگی بلکہ ہر بار سزا کی مدت میں اضافہ ہوگا ۔ " جج صاحب کی آواز پورے کمرے میں گونجی

ان کی بات پر اس کے چہرے پر ایک سایہ لہرایا خوف کا وہ سولہ سال کا لڑکا تھا بیس سال قید کی سزا مطلب ساری زندگی جیل میں اپنوں سے دور رہنے کا خیال ہی اس کے لئے سوہان روح تھا اس نے بے ساختہ خوف سے بھری آنکھوں سے اپنے باپ کو دیکھا تھا


Kitab Nagri start a journey for all social media writers to publish their writes.Welcome To All Writers,Test your writing abilities.
They write romantic novels,forced marriage,hero police officer based urdu novel,very romantic urdu novels,full romantic urdu novel,urdu novels,best romantic urdu novels,full hot romantic urdu novels,famous urdu novel,romantic urdu novels list,romantic urdu novels of all times,best urdu romantic novels.
Dark World Romantic Novel By Aliya Hussain Last Episode Last Part is available here to download in pdf form and online reading.
Click on the link given below to Free download Pdf
Free Download Link
Click on download
give your feedback

ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔

Copyright reserved by Kitab Nagri

ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے ڈاؤن لوڈ کے بٹن پرکلک کریں
 اورناول کا پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کریں  👇👇👇
 

Direct Link



ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول

 کیسا لگا ۔ شکریہ

1 Comments

  1. https://studio.youtube.com/video/4nutPZQLNcM/livestreaming

    ReplyDelete
Previous Post Next Post