Raaz E Wafa Complete Novel By Hayat Irtaza S.A
Raaz E Wafa Complete Novel By Hayat Irtaza S.A
یہ داستان محبت، نفرت،
سازش، خاندانی رنجشوں، جاگیرداری کے غرور اور سیاست کے زہر میں لپٹے اُن دلوں کی
ہے جو محبت کے نام پر خود کو ہارا بیٹھے۔
محبت کبھی دروازہ کھٹکھٹا
کر نہیں آتی، یہ تو ایک خاموش لمحے میں دل کے اندر اُتر جاتی ہے۔
زیغم سلطان لغاری... ایک
با رعب و باوقار جاگیردار، جسے زندگی نے عزت، اختیار اور طاقت تو دی مگر سکون نہیں
دیا۔ اُس نے اپنے ہر رشتے میں خلوص تلاش کیا، مگر جواب میں دھوکہ پایا۔ محبت اُس
کے لیے ہمیشہ کتابوں کے صفحوں تک ایک خیال رہی، ایک خواب جو حقیقت کے لمس سے چھوتے
ہی بکھر جاتا تھا۔
کبھی محبت سازش بن کر
سامنے آئی، کبھی دوستی کے نام پر مطلب۔ اپنے ہی اُس کے دشمن بن گئے، اور دشمنوں نے
دوستی کا لبادہ اوڑھ لیا۔ وہ سمجھتا تھا کہ محبت کمزوروں کا کھیل ہے، مگر جب تقدیر
نے اُسے مہرُالنساء کے سامنے لا کھڑا کیا، تو اُسے احساس ہوا کہ محبت کمزوری نہیں،
بلکہ ایک طاقت ہے۔ ایسی طاقت جو انسان کے اندر کے زنگ کو جلا کر اُسے نیا بنا دیتی
ہے۔
مہرُالنساء کی محبت نے زیغم
کو یہ یقین دلایا کہ محبت عبادت بھی ہو سکتی ہے، اتنی پاکیزہ، اتنی معصوم کہ ایک
سخت دل مرد کو بھی راہِ راست پر لا کھڑا کرے۔ اُس کی چاہت نے زیغم کے دل کے برفیلے
کوٹ کو پگھلا دیا، جیسے نرم دھوپ کسی ویران حویلی کی دیواروں میں زندگی کی کرن ڈال
دے۔
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے ڈاؤن لوڈ کے بٹن پرکلک کریں
اورناول کا پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کریں 👇👇👇
Direct Link
ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول
کیسا لگا ۔ شکریہ


