Zanjeer E Nazar Complete Novel By Kinza Khan
Zanjeer E Nazar Complete Novel By Kinza Khan
پیش لفظ
اللّٰہ کے نام سے شروع،
جو بہت مہربان رحم والا ہے۔
قارئین السلام علیکم!
جب بھی ہم "جن"
کا لفظ سنتے ہیں تو ہمارے ذہن میں اندھیرے، خوف، سایہ، ویران کھنڈرات نما جگہیں،
خوفناک مخلوق یا کوئی غیبی مخلوق آتی ہے جو انسانوں سے مکمل طور پر مختلف ہوتی ہے۔
کچھ لوگ جنات کی موجودگی کو بالکل بھی نہیں مانتے جبکہ قرآن مجید اور احادیث
مبارکہ میں جنات کا کئی بار ذکر کیا گیا ہے اور قرآن میں ذکر اس بات کو یقینی
بناتا ہے کہ جنات ایک حقیقی مخلوق ہے یہ خیالی مخلوق نہیں ہے۔
قرآن میں ارشاد ہے:
"اور
جن کو پیدا فرمایا آگ کے لوکے (لپٹ) سے"
(سُورۃ
الرحمٰن: 15) (کنزالایمان)
یہ آیت بتاتی ہے کہ
انسانوں کی طرح جنات بھی موجود ہیں۔ اللّٰہ نے جنات کو آگ سے پیدا کیا ہے جیسے
انسان کو مٹی سے۔ اس فرق کی وجہ سے جنات کی فطرت، طاقت، حرکات اور بہت حد تک خوراک
انسان سے مختلف ہوتی ہے۔ ہم جنات کو نہیں دیکھ سکتے مگر وہ ہمیں دیکھ سکتے ہیں اس بات
کا ثبوت بھی قرآن سے ملتا ہے۔
"بیشک
وہ اور اس کا کنبہ تمہیں وہاں سے دیکھتے ہیں کہ تم انہیں نہیں دیکھتے"
(سورۃ
الاعراف: 27) (کنزالایمان)
یہ آیت بتاتی ہے کہ جنات
ایک ایسی مخلوق ہے جو انسانوں کو دیکھ سکتی ہے مگر خود نظر نہیں آتی۔ یہ جنات کی
اصل طاقت ہے اور اسی طاقت کو استعمال کرتے ہوئے ہی جنات انسان کو وسوسے، خیال اور
بعض اوقات جسمانی اذیت دیتے ہیں۔ جنات کچھ مخصوص جگہوں جیسے کھنڈرات، قبرستان،
ویرانہ یا خالی گھروں میں رہتے ہیں۔ جنات کی دنیا انسانوں سے چھپی ہوئی ہے لیکن وہ
انسانوں کو دیکھ بھی سکتے ہیں اور ان پر اثر بھی ڈال سکتے ہیں۔
جنات اور انسانوں کے
درمیان تعلق ہزاروں سالوں سے موجود ہے لیکن جب بات ایک عورت اور ایک جن کے تعلق کی
آتی ہے تو یہ تعلق اکثر حرام، خطرناک اور تکلیف دہ بن جاتا ہے۔
امید ہے کہ آپ کو یہ
کہانی پسند آئے گی۔
کنزہ خان
۔۔۔۔۔۔۔۔
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے ڈاؤن لوڈ کے بٹن پرکلک کریں
اورناول کا پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کریں 👇👇👇
Direct Link
ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول
کیسا لگا ۔ شکریہ


