Khamoshia Complete Novel By Gazi Sikendar
Khamoshia Complete Novel By Gazi Sikendar
ارتضی اُسے بے حد خاموشی
سے تک رہا تھا...آج بھی اُس تکلیف کے آثار اُس کے چہرے سے عیاں تھے... آج بھی وہ
ان لمحوں کے حصار میں تھا...کیا کوئی کسی سے اتنی محبت بھی کر سکتا ہے اور پھر وہ
بھی یک طرفہ...؟
ارتضی آہستہ سے اُس کے گلے لگا....i am proud
of you مامو...میر کچھ نہیں بولا تھا... جس داستان کو سننے کے لیے
لالی نے دل و جان سے محنت کی تھی...آج سن کے وہ کھڑی نہیں رہ پا رہی تھی... آنسو
اُس کی آنکھوں سے لُبہ لب گر رہے تھے... اُس نے ایک ہاتھ منہ پہ رکھ کے آوازوں کا
گلا گھوٹنا چاہا...
چلو بھانجے...i am
not your wife.. جانا ہے نا اپنی شادی کی ڈھولکی پہ....وہ آہستہ سے بولے..
پھر اگلے ہی لمحے ہنسے... مامو پلیز at least میرے سامنے یوں مت ینسے...یہی وجہ ہے بھانجے میں کچھ
بھی نہیں کہنا چاہتا تھا پھر مجھے بےچارگی سے دیکھتے ہیں..
میں نے محبت کی ہے اور بے حد کی ہے ہر حد سے زیادہ کی
ہے اور مجھے کوئی افسوس نہیں کیونکہ میں اپنی زندگی اپنی محبت کے لیے وقف کر چکا
ہوں میری زندگی کا کُل آثاثہ...وہ کچھ لمحے کچھ یادیں تھی جو زندگی کے لیے کافی ہیں....
وہ آج بھی اُس کا نام زبان پہ نہیں لایا تھا... نہ ارتضی جاننا چاہتا تھا اور نہ ہی
وہ بتانے والا تھا...
" چلو بھانجے تمہاری والدہ
کی کزن اور تمہاری ساسو ماں مس رامین سیف تمہاری منتظر ہوں گی"
کہہ کے وہ ہلکا سا ہنسا تھا...ارتضی بھی مسکرایا تھا
اس عجیب چمک پہ... وہ صرف کہانی جانا تھا کردار نہیں... آج بھی اُس کی عزت محفوظ
تھی کیونکہ وہ میر کی محبت تھی... میر آہستہ سے اٹھ کے گئے تھے... ارتضی دو لمحے
وہیں بیٹھا رہا جب اُس کی نظر اپنی ماں پہ گئی جو زمین پہ بیٹھی تھی وہ اٹھ کے اُن
تک آیا...کیا ہوا ماما..؟آپ ٹھیک ہیں...؟ اُس نے لالی کو بازو سے تھاما...
اُس کی محبت کی آدھی قصور
وار میں بھی ہوں...
کیا مطلب..؟ ارتضی کو
سمجھ نہیں آیا...
نکاح والے دن میں نے اُسے کچھ جلاتے دیکھا تھا وہ میر
کے لیے لکھے گئے خط تھے ارتضی مگر بہت دیر ہو چکی تھی....میں کیوں سمجھ نہیں پائی..
اُس کی محبت کو... دونوں نے وفا کے لیے محبت کو قربان کر دیا یہ کیسی محبت تھی...؟
لالی زور قطار رو رہی تھی جب اُسے محسوس ہوا کہ
کوئی پیچھے کھڑا ہے... ارتضی نے مڑ کے دیکھا تو میر آنکھوں میں اشک لیے اُسے دیکھ
رہے تھے.. ایک راز نکلا تھا تو وہ بھی اتنے عرصے بعد... میر نے لب بھیجے...وہ کیا
کہے...وہ اُس کے قریب آیا اُسے اٹھایا مجھے ہر سوال کا جواب مل گیا لالی...چلو کہیں
دیر نہ ہو جائے...
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے ڈاؤن لوڈ کے بٹن پرکلک کریں
اورناول کا پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کریں 👇👇👇
Direct Link
ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول
کیسا لگا ۔ شکریہ


