Yawar Ali Sikandar surprised to Mazgan | Romantic Moments | Episode 23 -...


مژگان لان میں پھولوں کے پاس بیٹھی تھی۔ یونہی پھولوں کو دیکھتے دیکھتے اسے وہ وقت یاد آ گیا جب یاور اس کے لیے گلاب کے کنگن لایا تھا۔ وہ اتنا امیر تھا اور روپیے پیسے کی کوئی کمی بھی نہیں تھی اس کے پاس۔ وہ اسے ڈائمنڈ کی جیولری بھی گفٹ کر سکتا تھا مگر ان پھولوں کے گنگن میں اس کی محبت کا جو احساس مژگان نے محسوس کیا تھا، وہ احساس ہی الگ تھا۔ یاور کی محبت بھری نظریں سوچتے سوچتے وہ خیالوں کی دنیا میں کہیں دور نکل گئی تھی جب ملازمہ کی آواز پر چونکی۔

"میڈم! سر کی کال آئی تھی لینڈ لائن پہ۔ آپ اپنا فون نہیں اٹھا رہیں۔"

ملازمہ کی بات سن کر مژگان وہاں سے اٹھ کر اندر آ گئی۔ اس کا فون بیڈ کے سائیڈ ٹیبل پہ پڑا نجانے کب سے چیخ رہا تھا۔ اس نے فون اٹھا کر بیڈ پر بیٹھتے ہوئے کال آنسر کی۔

"کب سے کال کر رہا ہوں۔ کہاں تھیں آپ میڈم؟"

یاور کی آواز میں غصے جیسی کوئی علامت نہیں تھی۔ مژگان نے سکون کا سانس لیا۔

"لان میں تھی۔"

"اس وقت؟ کیا کر رہی تھیں وہاں؟"

"پھولوں کو دیکھ رہی تھی۔ کچھ نئے پھول کھلے ہیں گلاب اور موتیے کے۔" کہتے ہوئے مژگان کی آنکھوں میں ان پھولوں کے کنگن کی شبیہہ تھی اور وہ مسکرا بھی رہی تھی۔

"تمھیں پھول پسند ہیں؟" یاور نے اس کی بات کے جواب میں دلچسپی سے پوچھا۔

"بہت۔ سرخ گلاب تو میرے فیورٹ ہیں۔" اس کی آواز میں بچوں جیسی گرمجوشی تھی۔ یاور مسکرایا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post