Love Is Great Romantic Novel By Anjum Iqbal

Love Is Great Romantic Novel By Anjum Iqbal

Love Is Great Romantic Novel By Anjum Iqbal

Novel Name : Love Is Great
Writer Name: Anjum Iqbal
Category : ROMANTIC NOVELS
Novel status : Complete

کمرے میں گھپ اندھیرا تھا اور وہ ہمیشہ کی طرح کھانستے ہوئے پانی مانگ رہے تھے کیوں کہ پانی ختم ہوگیا تھا اور اب جب تک کوئی نہیں آتا انہیں اسی طرح کھانستے رہنا تھا۔

اور یہ تو پچھلے 21 سالوں سے ہوتا آرہا تھا کمرے میں اجالا تب ہی ہوتا جب کوئی اندر انہیں کھانا دینے کے لئے آتا وہ یہاں 21 سال سے قید تھے شروع کے کچھ سال انہیں کرسی پر زنجیروں سے باندھ کر رکھا گیا تھا کیونکہ تب وہ جوان تھے لیکن جب انکے جسم سے پھرتی ختم ہوگئی تو انہیں کرسی سے آزاد کردیا گیا لیکن زنجیریں ابھی بھی انکے ہاتھوں پر بندھی تھیں جس سے کم از کم وہ وضو کر کے نماز پڑھ سکتے تھے۔

وہ مسلسل کھانس رہے تھے اتنے میں دروازہ چرر کی آواز کے ساتھ کھلتا گیا اور ایک سوٹڈ بوٹڈ شخص اندر داخل ہوا اسکے دروازہ کھولنے پر روشنی بھی اندر داخل ہوئی جس سے اس قیدی کی آنکھیں چندھیا گئیں۔

" روشنی کی عادت نہ ہونے والوں کی آنکھیں ایسی چندھیا جاتی ہیں جب انکی آنکھوں پر روشنی پڑتی ہے" آنے والا شخص مسکراتے ہوئے طنز کرنے لگا۔

" اور جو اندھیروں میں ہوتے ہیں ناں روشنی انکے منہ پہ بھی کبھی کبھی زور کا تمانچہ مارتی ہے" وہ کھانستے ہوئے بمشکل بولے۔

" ہاہاہاہا عمر ختم ہورہی ہے لیکن اکڑ نہیں گئی تمہاری" وہ انکے پاس کرسی کھینچ کر بیٹھ گیا۔

" عمر ختم بھی ہوجائے گی تب بھی یہ اکڑ نہیں جائے گی" وہ اسکی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کہنے لگے۔

" کیوں وقت برباد کررہے ہو دونوں کا، 15 سال پہلے اپنی بات بدل دی تھی میں نے تم اس سے بھی انکاری ہو، چلو 21 سال پہلے جو کہتا تھا اسے تو میں بھول بھی گیا ہوں تمہارے دیے ہوئے دھوکے کو بھی بھول گیا لیکن اس کے بعد جو کام کہتا آرہا ہوں تم وہ بھی نہیں کرنا چاہتے تو میں تمہیں کیسے رہا کروں ؟" وہ اسکا چہرہ بے دردی سے موڑنے لگا۔

تمہیں مجھے رہائی دینے کی ضرورت بھی نہیں ہے، تم بس اللہ کا انصاف دیکھنا، میں تو یہاں مر بھی جاؤں تب بھی مجھے دکھ نہیں تم اپنی فکر کرو اللہ کی مار جب پڑے گی ناں تو پھر دیکھنا کس طرح گڑگڑا کر روؤگے لیکن تمہیں معافی نہیں ملے گی کیونکہ میں تمہیں معاف نہیں کروں گا کبھی بھی کسی بھی صورت میں نہیں" انکی بات پر اس شخص نے قہقہہ لگایا۔


Kitab Nagri start a journey for all social media writers to publish their writes.Welcome To All Writers,Test your writing abilities.
They write romantic novels,forced marriage,hero police officer based urdu novel,very romantic urdu novels,full romantic urdu novel,urdu novels,best romantic urdu novels,full hot romantic urdu novels,famous urdu novel,romantic urdu novels list,romantic urdu novels of all times,best urdu romantic novels.
Love Is Great Romantic Novel By Anjum Iqbal is available here to download in pdf form and online reading.
Click on the link given below to Free download Pdf
Free Download Link
Click on download
give your feedback

ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے ڈاؤن لوڈ کے بٹن پرکلک کریں
 اورناول کا پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کریں  👇👇👇
 


Direct Link


Free MF Download Link


FoR Online Read

ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول

 کیسا لگا ۔ شکریہ


Post a Comment

Previous Post Next Post