Noor's second Nikah Ceremony | Most Romantic Novel | Chapter 4 - Kitab N...


آج اس کا پھر سے نکاح ہونے جا رہا تھا ۔۔۔۔۔

اپنے پہلے نکاح پر وہ بہت چھوٹی تھی اس نکاح لفظ کے بارے میں کچھ بھی نہیں پتا تھا ۔۔۔۔

پر اب وہ سمجھدار تھی نکاح کی اہمیت اور اس کا مطلب وہ سب جانتی تھی۔

اسکا پہلا نکاح دس سال کی عمر میں ہوا تھا اور اب اسکا دوسری بار نکاح انیس سال کی عمر میں ہونے جا رہا تھا ۔۔۔

وہ ڈری ہوئی اور خوف زدہ تھی ۔۔۔۔۔۔ وہ خود کو ہر ممکن حد تک مطمئن اور خوش ظاہر کرنے کی کوشش کر رہی تھی۔

یا الله اس بار یہ رشتہ میرے حق میں ہو ۔۔۔۔۔۔ اپنی اس نادان اور گناہ گار بندی پر اپنا رحم و کرم کر دیں ۔۔۔۔۔ وہ سفید گھیردار فراک میں لال ڈوپٹا اوڑھے ہلکا سا میک اپ کیے ۔۔۔۔۔ اپنے ہونے والے شوہر کے آنے کا انتظار کر رہی تھی ۔۔۔

وہ اس وقت کمرے میں اکیلی بیٹھی تھی ۔۔۔۔ اسکی کوئی بہن بھائی یا کزن نہیں تھے کیونکہ اسکے ماں باپ ااکلوتے تھے اور وہ بھی اکلوتی تھی ۔

ایک دوست تھی جس کا نام ماریا  تھا وہ بھی اسے تیار کرنے کے بعد اسکی ماما کی مدد کروانے کے لیے ان کے پاس گئی ہوئی تھی۔

وہ اکیلی بیٹھی اپنے مستقبل کے بارے میں سوچ رہی تھی اور الله سے اپنے اچھے مستقبل کے بارے میں دعاگو تھی۔اب پتا نہیں اسکی دعا قبول ہوتی بھی تھی یا نہیں ۔۔۔۔ اسکا مستقبل کیسا ہونے والا تھا یہ تو آنے والا وقت ہی بتا سکتا تھا۔


Post a Comment

Previous Post Next Post