Aliyar & Sameen Best Love Moments | Romantic Couple's Bedroom Romance | ...


" ایلی کبھی مجھ سے دور مت ہونا جھوٹ میں بھی نہیں مجھے تم سے دور نہیں رہنا _" اس کے سینے میں اپنا چہرہ رگڑتے ہوئے وہ خوفزدہ سی تھی _

"تم سے دور ہوں بھی نہیں ثمین ہمیشہ تمھارے پاس رہوں گا " اسے خود میں سمیٹ کر اٹل ارادوں سے کہا _کچھ دیر دونوں ایک دوسرے میں کھوئے سکون کو محسوس کر رہے تھے جو ایک دوسرے کی بانہوں میں تھا __

" اچھا سب جھوٹ تھا تو اتنا برا برا کیوں کہا مجھ سے…  صحیح سے تو بول سکتے تھے مجھے بالکل اچھا نہیں لگا "  ایلیار اس بار مسکرا دیا اب میڈم اپنے اصلی رنگ میں آ رہی تھی __

" اور تمھارے منھ سے تو جیسے پھول جھڑ رہے تھے تھپڑ تک مارا تم نے _" ایلیار کی شکایت پر ثمین نے اس کے سینے سے سر اٹھا کر اس کا خفاخفا چہرہ دیکھا _

" اب ایسا بولوں گے تو…. " خود کو چھڑا کر وہ الگ ہو گئی _

" ثمین تم نے یقین بھی کر لیا، ایک بار سوچا نہیں میں ویسا نہیں ہوں تمھارا ایلیار کیسے تبدیل ہو سجتا ہے…. ہر بار وعدہ کرتی ہو اور بدگمان ہو جاتی ہو " نا چاہتے ہوئے بھی اس کی ہونٹوں پر شکوہ مچل گیا __

" تم ناراض ہو _" ثمین گھبرائی، اس کی ناراضگی جان جو لے لیتی تھی _

" ہاں بہت بہت " کہنے کے ساتھ ساتھ منھ بھی پھلا لیا، اس کا مصنوعی غصہ، ثمین نے مسکراہٹ دبائی -تو منانے کے لئے کیا کروں " بہت پیار سے پوچھا __

" خود ہی سوچو _ " کہنے کے ساتھ بستر پر چٹ لیٹ گیا انداز بہت روٹھا روٹھا تھا _" جو تمھارے دماغ میں چل رہا ہے نا اچھے سے واقف ہوں سارے ڈرامے ہے _چلو اٹھو مجھے لنچ کروانے لے چلو بھوک لگی ہے _ " ثمین ہنستی ہوئی جاکر سوفے پر بیٹھ گئی ___

" کبھی جو دل خوش کر دو بس رومانس کے موقع پر کھانا یاد آ جاتا ہے  " ایلیار بیڈ سے اٹھتے ہوئے تپا تپا سا اسے دیکھ رہا تھا __

" دل بھی خوش کر دوں گی مگر ابھی نہیں ابھی موڈ نہیں " ثمین آرام سے ٹیبل پر اپنے پاؤں رکھ کر اترایئ ___

" اچھا وعدہ میرے حساب سے دل خوش کروں گی _" ایلیار نے معني خیزی سے کہا _

" وعدہ… ابھی لنچ کھلاؤ اور پھر چلو جلدی سے " ایلیار اب سمجھا تھا وہ کیوں بچ رہی ہے ہنستے ہوئے روم سرویس کا فون اٹھا کر لنچ کا آرڈر کرکے اس کے پاس آ گیا _ثمین جھٹ سے اٹھنے لگی تو ایلیار نے اس کی کلائی پکڑ کر اپنی طرف کھینچ لیا ____

" کہاں جا رہی ہو دو ہفتوں سے دور رہ کر دل نہیں بھرا میری جان کا " بہکی آواز بہکی نگاہیں ثمین اس کی بانہوں میں کسمایی ___

" تمھارے ارادے خطرناک ہے_ " ایلیار کے سینے پر ہاتھ رکھ کر فاصلہ بنانا چاہا _

" جب تم پاس ہو تو ارادے نیک  ہو بھی نہیں سکتے ہیں _ " ویسے ہی بہکتی نگاہوں میں بھرے ہوئے اس نے اس کے دونوں ہاتھوں کو ہٹا کر جھٹکا دیا ثمین اس کے سینے سے آ لگی _ اس کی ہر مزاحمت کے باوجود بھی اس کے ہونٹوں پر اپنے ہونٹ رکھ دئے ___

 


Post a Comment

Previous Post Next Post