Zain Falling In Love with Noshi | Bold Urdu Novels | Urdu Hindi Novels |...


"مجھ پر یقین رکھو نوشی، تمھاری عزت مجھے خود کی عزت سے بھی پیاری ہے……کبھی بھی تمھیں نا رسوا ہونے دوں گا نا رسوا  کروں گا _" وہ اپنی آنکھوں میں دیوانگی لئے نوشی کی ہراساں آنکھوں میں جھانکتا ایک جذب سے بولا تھا…. نوشی کی ان آنکھوں کی گہرائیوں نے ڈبویا تھا…… وہ ساکت سی اس لڑکے کو دیکھ رہی تھی جس کی آنکھوں میں صرف محبت ہی محبت تھی اور کچھ بھی نہیں، دل اس کی محبت پر ایمان لانے کے لئے ہمکا ______

"میری محبت نے تمھارے دل میں دستک دے دی ہے نا _" وہ اس پر جھکا اسی طرح اس کی آنکھوں میں جھانکتے ہوئے اپنے ابھرتے عکس کو دیکھ کر مسکرایا… نوشی ہڑبڑا گئی ______

"مجھے چھوڑو…. مجھے جانا ہے _" وہ اس سے نگاہ چرا کر دور ہٹنے کی کوشش کرنے لگی…. زین نے مسکرا کر اس کا گھبرایا گھبرایا سا انداز دیکھا ______

"اب زندگی بھر تمھیں چھوڑنے والا نہیں ہوں میں… بس کچھ لمحے اپنے مجھے دے دو.. تم مجھ پر اعتبار کر سکتی ہو نوشی _" اس کی محبت بھری پاک آنکھیں….. نوشی کو خبر ہی نہیں ہوئی اس کے دل نے دغا کر دیا اور گردن خودبخود ہاں میں ہل گئی….. زین کو اس کی ایک ہاں سے جیسے دنیا جہان کی خوشی مل گئی تھی _ _____

" تھینکس مائی لائف، _" وہ خوشی سے سرشار مسکراہٹ ہونٹوں پر سجائے… اس کا ہاتھ تھام کر اسے اپنی کار کا فرنٹ ڈور کھول کر بیٹھا کر خود بھی ڈرائیونگ سیٹ سنبھال کر بیٹھ گیا ______

نوشی بار بار اپنا دوپٹہ سر پر درست کرتی بہت نروس سی ہو رہی تھی… اسے ایک دم سے  کیا ہو گیا ہے وہ کیسے اس پر ایسے اعتبار کر سکتی ہے…. اس نے ایک جھجکتی ہوئی نگاہ ڈرائیو کرتے زین پر ڈالی… ٹھیک اسی وقت اس نے بھی اسے دیکھا تھا.

 

" تم پریشان ہو رہی ہو نوشی _" وہ اس کے پریشان چہرے کو دیکھ کر بہت دوستانہ انداز میں ڈرائیونگ کرتے ہوئے پوچھ رہا تھا ______

"مجھے پلیز واپس چھوڑ دو…" وہ اپنی کیفیت سمجھ نہیں پا رہی تھی… ایک طرف اس کے دل میں پرانی یادوں میں چھپا کسی شخص کا عکس بار بار جانے کیوں اس کی مخالفت کر رہا تھا، دوسری طرف اس کا دل کہہ رہا تھا وہ بس دھوکا ہے زین کی محبت سچی ہے….. وہ اپنے دل سے گھبرا کر بول اٹھی…. زین نے ایک طرف کار روک دی اور اس کی طرف گھوم گیا _______

" نوشی ادھر دیکھو میری طرف … " وہ اپنے لہجے میں التجا سمیٹ کر بہت ہی محبت سے بولا تھا…. نوشی نے ڈرتے ڈرتے ان سحر پھونکنے والی آنکھوں میں دیکھا… کچھ دیر پہلے ہی ان ہی آنکھوں کے اسی سحر نے اسے اس شخص کا عکس بھلا دیا تھا… اب بھی ان آنکھوں میں بےتحاشا چھلکتی محبت نے اس شخص کے عکس کو مٹا دیا…. وہ زین کی آنکھوں میں چھلکتی محبت کے سمندر میں ڈوب کر سب بھول گئی _______

"آی لو یو نوشی تم میری زندگی بن گئی ہو…. تم میرا وہ خواب ہو جس کی تلاش میں اب تک تھا… میں تمھیں دیکھتے ہی بس تمھارا ہو گیا ہوں…. کیا تم بھی میری ہو جاؤں گی… دیکھو پلیز مجھے مایوس نا کرنا میں اللہ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کی میں تمھاری جدائی سے مر جاؤں گا…." وہ جو بول رہا تھا اس کی تڑپ اس کی آنکھوں سے بھی چھلک رہی تھی _____

" پلیز نوشی میری محبت قبول کر لو… مجھے  میری محبت سمیت قبول کرکے تم مجھے زندگی بخش دو _ دیکھو پلیز ناں مت کرنا، میں جانتا ہوں فل حال تمھاری زندگی میں کوئی نہیں…. مجھے وہ شرف بخش دو کی میں تمھیں اپنی زندگی میں شامل کر لوں _" وہ اونچا لمبا سا اتنا شاندار بندہ… جس کے پاس دنیا کی ہر آسائشیں تھی، وہ پھر بھی کیسے  اس کے جیسی ایک معمولی سی حیثیت والی لڑکی کے آگے سر جھکائے  التجا کر رہا تھا…. نوشی کے ہونٹوں پر مسکراہٹ آ گئی اور اس کی یہ مسکراہٹ زین کو ساری دنیا کی خوشی دے گیا _______

" آئی لو یو نوشی _" فرط محبت سے اس نے اس کے دونوں ہاتھ تھام کر اپنی آنکھوں سے لگا لئے…. پھر جیسے ہی اس نے اس کے ہاتھوں کو اپنے ہونٹوں سے لگانا چاہا نوشی نے تیزی سے اپنے ہاتھ کھینچ لئے..

" پلیز زین مجھے یہ سب پسند نہیں _" وہ اس سے نگاہیں ملائے بغیر دور ہٹی تھی _______

"سوری یار… بس خوشی بہت زیادہ تھی اس لئے، اب پرامس جب تک تم نہیں چاہوں گی میں خود پر قابو رکھوں گا _" وہ مسکرا کر محبت سے اسے دیکھتا ہوا اتنی سادگی سے بولا کی بےساختہ نوشی کو ہنسی آ گئی…. وہ بےخود سا اس پری چہرے کو دیکھ رہا تھا _____

" ایسے دیکھنا بند کرو اور مجھے وہی ڈراپ کر دو جہاں سے لے کر آئے ہو _" نوشی اس کی نگاہوں سے نروس ہوتی اپنا دوپٹہ درست کر رہی تھی ______

" کچھ دیر میرے سنگ گزار لو میری جان…. پھر جو حکم میری ملکہ کا ہوگا خادم انجام دیں گا _" وہ اس کے آگے سر جھکا کر پھر سے کار اسٹارٹ کر چکا تھا _ نوشی اس کے انداز پر بس ہولے سے ہنسی تھی…. اس دن نوشی اور زین نے گھنٹوں ساتھ بتائے، ایک دوسرے سے بےشمار باتیں کرتے ہوئے، ان دونوں نے زندگی بھر کے لئے ایک دوسرے کو اپنا مان لیا،  آئندہ زندگی کے لئے بےشمار خوابوں کو اپنی آنکھوں میں سجا لئے مگر ان دونوں کو معلوم نہیں تھا کی تقدیر نے ان دونوں کو ہی آنکھوں سے سارے سہانے خوابوں کو نوچ کر وہاں محبت کی بربادی کی کرچیاں بھر دینی ہیں _______


Post a Comment

Previous Post Next Post