Hinza hurt from Damir | Jaan E Wafa | romance story | Episoe today 22 - ...


حِنزہ کو ہوش آیا تو نظریں کمرے میں گھمانے لگی اور پھر نظر سامنے گئی دامیر کو موجود پاکر فوراً سے اٹھ بیٹھی

"آپ مجھے یہاں کیوں لائے ہیں دامیر"

حِنزہ سنجیدگی سے اسے دیکھتے ہوئے پوچھنے لگی دامیر نے اسے دیکھا

"تمہاری طبعیت خراب ہوگئی تھی اس لیے "

دامیر اسے نرمی سے جواب دینے لگا جب حِنزہ فوراً بیڈ سے اٹھی اور باہر کی طرف بڑھنے لگی

"حِنزہ"

دامیر نے اس کی کلائی تھام کر اسے روکنا چاہا حِنزہ نے مڑ کر اسے دیکھا

"مجھے یہاں ایک منٹ نہیں رکنا مجھ جیسی گری ہوئی آپ کی بیوی بننے کے قابل نہیں ہے"

حِنزہ غصے سے اسے دیکھتے ہوئے اپنی کلائی چھڑوانے کی سعی کرتی کہنے لگی دامیر نے گہرا سانس بھرا

"ڈاکٹر نے تمہیں غصہ کرنے اور ٹینشن لینے سے منع کیا ہے پلیزز اپنی ہیلتھ کا دھیان کرو"

دامیر فکرمند سا اسے اپنے قریب کیے پیار سے کہنے لگا حِنزہ اسے دیکھ رہی تھی

"دور رہیں آپ مجھ سے "

حِنزہ اس سے دور ہونے کی کوشش کرتے ہوئے غصے سے کہنے لگی

"خاموشی سے بیڈ پر چلی جاؤ ورنہ میں زبردستی بھی کرسکتا ہوں"

دامیر اب کی بار تھوڑا سرد لہجے میں اسے حکم دینے والے انداز میں کہنے لگا

"میں نہیں جاؤں گی سمجھیں آپ خود نکالا تھا نا مجھے اس گھر سے اب کیوں"

حِنزہ اس کے غصے کی پرواہ کیے بغیر اونچے لہجے میں دیکھتی بولی

"اب خود لے کر آیا ہوں ہوگیا ہے اپنی غلطی کا احساس آئی ایم سوری یار"

دامیر بےبس سے لہجے میں اعتراف کرنے لگا حِنزہ کے چہرے پر طنزیہ مسکراہٹ نمودار ہوئی دامیر اسے دیکھنے لگا

"بہت خوب جب دل کیا تذلیل کرکے گھر سے نکال دیا جب دل کیا گھر لے آئے میں انسان ہوں دامیر ابراہیم شاہ کوئی کھلونا یا۔ چیز نہیں ہوں "

حِنزہ اس کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالے اپنے لفظوں پر زور دیے اسے بتانے لگی دامیر نے کھینچ کر اسے اپنے سینے سے لگا لیا

"تم صرف میری ہو اسے تمہارے قریب موجود دیکھ کر غصہ آ گیا تمہارے قریب آنے کا اختیار تو صرف میرے پاس ہے نا"

دامیر اسے خود میں بھیجے شدت سے کہنے لگا حِنزہ کی ہارٹ بیٹ مس ہوئی اس میں سے آتی سٹرونگ خوشبو اس کے حواس معطل کرنے لگی دامیر بھی اسے اپنے قریب محسوس کرتا سکون میں آیا

 


Post a Comment

Previous Post Next Post