Yuosuf Wali & Marha cute romantic moments | Dua Sa Lage Tu | Episode tod...


" یہ زبان تم اوروں کے سامنے کیوں نہیں چلاتے بڑے تیز ہو گئے ہو اور لوگوں کے سامنے معصوم بنتے ہو ۔ " اسے واپس کمبل اوڑھتا دیکھ کر اس نے واپس کھینچا کمبل کو ۔ وہ انہی کپڑوں میں تھا اب تک واقعی تھکن انتہا کی تھی اسے ۔

" دوسرے مجھے کچھ نہیں کہتے جبکہ آپ کی زبان بھی لمبی ہے کافی جسے چھوٹا کرنے کے لئے جواب دینا پڑتا ہے ۔ " وہ جھنجھلا کر اٹھا۔

" ہیں ؟ ۔ " مرحا کا منہ کھل گیا اس کی زبان درازی پر یہ وہی یوسف تھا جو کبھی ہاں نہ سے زیادہ جواب نہیں دیتا تھا اور آج کیسے طعنے دے رہا تھا اسے لمبی زبان ہونے کے ۔

" مجھے طعنے دے رہے ہو لمبی زبان کے ۔ " وہ فوراً بھڑکی جبکہ اس کے غصے پر وہ سٹپٹایا۔

" نہیں تو ۔ " وہ فوراً معصوم بن گیا تھا۔

" یہ تم گرگٹ کی طرح رنگ بدل رہے ہو نہ میں نے دھو دینے یہ سارے رنگ ۔ " مرحا نے کھا جانے والی نظروں سے اسے گھورا تھا ۔

" میں نے ایسا کچھ نہیں کہا غصہ کیوں کر رہی ہیں آپ ۔ " وہ منمنایا اس کے غصے پر پہلے دن کی طرح اس بار بھی اس کی ہوا نکل گئی تھی ۔

" بھوکے مرو یہیں ۔ " اس کی معصومیت پر وہ تلملاتی پیر پٹخ کر باہر چلی گئی ۔

وہ بھی بیڈ سے اپنا اجرک اٹھاتا ایک ہاتھ سے کندھوں پر پھیلا کر ٹھیک کرتا باہر کی طرف اس کے پیچھے آیا۔


Post a Comment

Previous Post Next Post