My Beloved Prisoner Romantic Novel Complete By S Merwa Mirza

My Beloved Prisoner Romantic Novel Complete By S Merwa Mirza

My Beloved Prisoner Romantic Novel Complete By S Merwa Mirza

Novel Name : My Beloved Prisoner
Writer Name: S Merwa Mirza
Category : ROMANTIC NOVELS,Contract Marriage Novels,Secret Agent Base Novels,
Pages    :   4360
Novel status : Complete

یہ کہانی تھی سیاہی اور سفیدی کی، ایک نہ ختم ہونے والی جنگ کی، رشتوں کی، فریب کی، مجبوری کی، حسرت کی، دعاوں اور بددعاوں کی، محرومیوں کی، احساس کے رشتوں کی، بڑے پن کی، محبتوں کی، شرارتوں کی، بے باکیوں کی، احترام کی، کچھ ان کہے جذبات کی، لعلین اور لئیق کی۔

ساحل خان کی، جس نے محبت تو کی مگر اس محبت کا احترام بھی کیا، نمرہ کی روح بن کر ثابت کیا کہ محبت یوں بھی نبھائی جاتی ہے۔

شہریار جدون کی جس نے ایک ناختم ہونے والی اذیت سہی، برائی سے اچھائی تک کی جنگ لڑکی، عشق کیا، واللہ کئی کا رشک بنا۔

لئیق ایزد کی جس نے حق سچ کے اس سفر میں زندگی کی باقی مشکلات و معاملات کو جواں مردی اور حوصلے سے سنبھالا، جس نے اپنے قابلیت سے کئی محاز لڑے اور جیتا، لعلین کی محرمیوں کا خاتمہ کیا۔

یہ کہانی ہے ملک کے لیے خفیہ طور پر جان کی بازی لگانے کو تیار رہتے سولجرز کی، جنکو ہاتھ پر جان رکھ کر قدم بڑھانے کے سوا چلنے کی اور کوئی دوسری راہ نہیں دیکھائی جاتی۔

یہ کہانی ہے ماں کے لمس کو ترسے بچوں کی، یہ کہانی ہے ممتا کی، ممتا کی خوبصورتی سے لے کر بدصورتی تک کی، یہ کہانی ہے فرہاد علوی کی، رقیب اور محبوب کی۔

المختصر کہ یہ کہانی زندگی کے ہر پہلو کی عکاسی کرتی ہے، اس میں ہنسنا، رونا، تڑپنا، کھلھلانا سب ہے۔

 👇👇👇Sp 

"دل مل جائیں تو سوچ ملتے کتنی دیر لگتی ہے لئیق ایزد"

سرسری مگر بوکھلائے لہجے میں کہے وہ اسکی گہری نظروں کے ارتکاز سے گھبرا کر اسکے سینے میں راحت سمیٹنے کی خاطر اپنا چہرہ چھپائے سرگوشی میں بولی ، لئیق ایزد کے لب مسکراہٹ میں ڈھلے اور لعلین کے گرد لپیٹی اسکی بازو جکڑی گئی جس پر وہ مکمل اسکی پناہوں میں اس پر زرا حاوی سی ہوئے محصور ہوئی۔

"ایک سانس لینے کی دیر بھی نہیں لگی آپکو لئیق ایزد میں ڈھلنے کے لیے"

رقص کرتی ذومعنی خاموشی کو لئیق ایزد کے گھمبیر لہجے اور حکایت دل نے توڑا، لعلین نے سہم کر چہرہ اٹھائے آنکھیں اس پر مرکوز کیں جو پہلے ہی دل و جان سے اسکی جانب متوجہ تھا۔

"تم پھر سے خطرناک ہو رہے ہو لئیق ایزد"

خود پر جمی ان مخمور جذبات کی شدت سے بھری آنکھوں سے پریشان ہوتے وہ اس کی محبت پر شکوہ کر بیٹھی۔

"میں تو پیدا ہی خطرناک ہوا تھا روح رواں"

ضرورت سے زیادہ شوخ لہجہ، فتخمندی اور خمار جس پر لعلین کی سانس پھولنے لگی۔

"مت دیکھو نہ ایسے"

آنکھیں موند کر تیزی سے کہا مگر لئیق ایزد کی مہکتی پرتپش سانسیں چہرے کی جلد میں سرائیت کیے لعلین کے فرار کو دشوار کر رہی تھیں۔

"آپکو صرف ایسے ویسے دیکھنے سے جی نہیں بھرتا، آپ ایسی ہیں ہی نہیں لعلین کہ صرف دیکھ کر سکون پاوں"

اسکی کمر کے دونوں اطراف بازووں کی گرفت بنائے وہ اسے پہلو سے اٹھا کر اپنے اوپر کیے اپنے چہرے کے روبرو کرتا بولا جس پر لعلین نے اسکے چہرے کو تکنے سے دانستہ احتیاط برتے چہرہ پھر سے لئیق کی گردن میں چھپایا، دونوں ہاتھ لئیق کی گردن کی اطراف لے جاتے باندھے۔اسکے ہونٹوں کو چھو کر نکلتی گرم سانس لئیق کو اپنی گردن کی رگوں کو دہکاتی محسوس ہو رہی تھی۔

"لئیق ایزد تم میری جان لینا چاہتے ہو کیا؟"

اس درجہ قریب کر کے بھی وہ اسے خود میں جذب کرنے کے جتن کر رہا تھا تبھی وہ گھبرا گئی۔

"آپکو دیکھنے سے آپکے جسم کی یہ لافانی خوشبو صرف مجھے دور کہیں محسوس ہوتی ہے لیکن آپکو اسطرح اپنے آپ میں جذب کر کے میں اس خوشبو کو خود میں اتار لیتا ہوں، کیوں ہر بار میرے چھونے پر آپکی جان جاتی ہے؟"

اپنے ہاتھوں کی گرفت اپنی کمر پر ڈھیلی محسوس کیے وہ اس نزدیکی سے آزاد ہوئی اور چہرہ اسکی گردن سے نکال کر پرے سرکائے لئیق کو دیکھا، شبنمی آنکھیں لیے، بے ترتیب سانسوں کو استوار کرنے کی کوشش کرتے ہوئے۔

"کیوں کہ تم صرف کہتے ہی نہیں تم لعلین ابراہیم کے لیے واقعی بہت جنونی ہو"

کچھ قبل پہلے اسکی گردن میں حمائل بازو آزاد ہوئیں ، ایک لمحے میں وہ اسکے چہرے کی اور بڑھی جو مسکرا کر تکتا پہلے ہی ایسی مہربان الفت و راحت کے لیے منتظر تھا۔



Kitab Nagri start a journey for all social media writers to publish their writes.Welcome To All Writers,Test your writing abilities.
They write romantic novels,forced marriage,hero police officer based urdu novel,very romantic urdu novels,full romantic urdu novel,urdu novels,best romantic urdu novels,full hot romantic urdu novels,famous urdu novel,romantic urdu novels list,romantic urdu novels of all times,best urdu romantic novels.
My Beloved Prisoner Romantic Novel Complete By S Merwa Mirza is available here to download in pdf form and online reading.
Click on the link given below to Free download Pdf
Free Download Link
Click on download
give your feedback

ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے ڈاؤن لوڈ کے بٹن پرکلک کریں
 اورناول کا پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کریں  👇👇👇
 


Direct Link


Free MF Download Link


FoR Online Read

ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول

 کیسا لگا ۔ شکریہ

6 Comments

  1. One of my favourite novel all the characters are outstanding.

    ReplyDelete
  2. beautiful , amazing ,fabulous and best best noval ,every couple is good but laieq laal and sheri mani this couples are very intesting

    ReplyDelete
  3. Bht hi khoobsurat or heart touching novel....... Jiske kirdaar hmesha ke liye Dimagh me bass jayen

    ReplyDelete
  4. Haroon kash na marta.sheri and mani best scenes

    ReplyDelete
  5. i cant believe it!!!
    you guys cant bear criticism...

    ReplyDelete
Previous Post Next Post