Ala Rasi Romantic Novel By Adeena Khan
Ala Rasi Romantic Novel By Adeena Khan
"پلیز!
مجھے بچا لیں میں___میں___وہ___"
وہ ثمامہ کے پاس سے گزرتی
ہوئی یاور کے پیچھے جا چھپی تھی جیسے یقین ہو صرف وہی اسے بچا سکتا ہے۔
وہ دونوں اس کی حالت
دیکھتے بھونچکا رہ گئے تھے جس کے بال بکھرے ہوئے تھے اور دوپٹہ ندارد۔ ثمامہ تو
ابھی تک یہ سوچ رہا تھا وہ اس کے پاس کیوں نہیں آئی؟
"بھابھی___ریلیکس
رہیں اور یہ بتائیں کیا ہوا ہے؟؟؟"
یاور نے اسے دلاسا دیتے
ہوئے پوچھا تھا۔
"وہ___وہ____"
اس کی سانس پھول رہی تھی
پھر وہ سامنے کی طرف اشارہ کرنے لگی۔
ثمامہ ضبط سے مٹھیاں
بھینچے اپنی واسکٹ انوشے کے کندھوں پر ڈال گیا۔
مراد وہاں آیا تو اس کی
آنکھیں پھٹی رہ گئیں اس نے تو سوچا بھی نہیں تھا کہ وہ دونوں اتنی جلدی لوٹ آئیں
گے۔ اس سے پہلے کہ وہ دوبارہ اندر کی طرف بھاگتا یاور کی اس پر نگاہ پڑ گئی۔
"کمینے
انسان تو____تجھے تو کوئی ضروری کام تھا نا؟؟؟"
اس سے پہلے کہ وہ اس کی
طرف بڑھتا مراد چلایا۔
"اس
نے بلایا تھا مجھے خود___یہ بے حیا اور بے غیرت لڑکی___"
اس سے پہلے کہ وہ مزید
غلاظت بکتا ثمامہ کے مکے نے اس کی بولتی بند کر دی تھی۔
"جگہ
جگہ منہ ماری کرتا پھرتا ہے تو ذلیل انسان اور اب یہاں گھر میں نقب لگانے آ گیا
ہے۔ تجھے میں زندہ نہیں چھوڑوں گا آج___بہت برداشت کر لیا تجھے___"
اس کا ایسا روپ دیکھ کر
انوشے تو انوشے ساتھ یاور بھی گھبرا گیا تھا جو مراد کے چہرے پر پے در پے ٹھوکریں
رسید کر رہا تھا۔
گھر کے باقی افراد بھی
گھر پہنچ گئے تھے۔ چچا اور چچی اپنے بیٹے کی ایسی حالت دیکھتے بھاگے آئے تھے۔
"ثمامہ___بچے
یہ کیا کر رہے تھے تم؟"
سلیم سومرو چلائے تھے۔
"یہ
آپ اس بے غیرت سے پوچھیں۔ یہ باہر کیا کرتوت کرتا پھرتا ہے آپ اچھی طرح جانتے ہیں
اور اب___اب گھر میں بھی نقب لگانے آ گیا ہے۔ اس ذلیل انسان کو میں آج مار ڈالوں
گا یہ میری بیوی کو___"
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے ڈاؤن لوڈ کے بٹن پرکلک کریں
اورناول کا پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کریں 👇👇👇
Direct Link
ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول
کیسا لگا ۔ شکریہ
This comment has been removed by the author.
ReplyDeletePlzzz next b post kar de complete kar de isy plzzzzzz
ReplyDelete