Tum Mujhe Qabool Ho Romantic Novel By Asia Barkat Ali
Tum Mujhe Qabool Ho Romantic Novel By Asia Barkat Ali
بلڈنگ کے پاس رکشہ رکوا
کے میں رکشہ سے اتر گئی جیسے ہی چلنے لگی تو میری چپل ٹوٹ گئی۔
اب تو کوئی آپشن ہی نہیں
تھا میں نے اپنے چپل ہاتھ میں اٹھا لیے اور لفٹ کی جانب چلی گئی
میں لفٹ أنے کا انتظار
کرنے لگی اتنے میں ایک لڑکا میرے پیچھے آکر کھڑا ہوگیا۔
وہ مجھے ہی گھور رہا تھا
آپ چپل سینے والی ہیں ؟
اس کا انداز مراحیہ تھا
میں نے غصے سے اسے دیکھا لفٹ آچکی تھی میں بنا کچھ کہے لفٹ میں چلی گئی۔
کونسے فلور پر جائیں گی
آپ ؟ میں تو ففتھ فلور پر جاؤں گا
اگر میرا پیچھا کر رہی
ہیں تو آپ بھی ففتھ فلور پر ہی جائیں گی۔
وہ بھی لفٹ میں آگیا اس نے لفٹ کا بٹن دباتے ہوئے
کہا۔
جانا تو مجھے ففتھ فلور
پہ تھا پر اس کی بات سن کر مجھے غصہ آرہا تھا۔
میں کیوں کرنے لگی آپ کا
پیچھا آپ میں کوئی سرخاب کے پر لگے ہوئے ہیں
مجھے ایسا لگا جیسے وہ
مسکرایا ہو مجھے اور زیادہ تپ چڑھ گئی۔
پہلے اپنا منہ دیکھیں چبے
منہ والا ہونہہ۔
اور ہاں مجھے تھرڈ فلور
پر جانا ہے۔
اس بار وہ کھل کر مسکرایا
تھا اور تھرڈ فلور کا بٹن دبا دیا۔
لفٹ تھرڈ فلور پہ رک چکی
تھی
اب آگے مجھے سیڑھیاں چڑھتے ہوئے جانا تھا۔
میں لفٹ سے نکل کر
سیڑھیوں کی طرف چلی گئی
پر مجھے کیا پتہ تھا کہ
یہ کب میرے پیچھے آگیا اور سیڑھیوں پر پہلے سے موجود تھا
میں نے اللہ سے پناہ
مانگی اس شیطان مردود سے
اور بے نیاز ہوکر آگے چل
پڑی۔
مجھے دیکھ کر وہ مسکرا
رہا تھا آپ میرا ہی پیچھا کر رہی ہیں نہ؟
میں بنا جواب دئیے آگے
چلتی رہی
اور وہ میرے پیچھے چلا
آرہا تھا
دل تو کیا اس ٹوٹے ہوئے
چپل سے اس کو خوب ماروں پر میں نے آگے
چلنے میں بھلائی جانی
وہ برائی میرے پیچھے چلی
آرہی تھی
دانین نام ہے نہ تمہارا؟
وہ آپ سے تم پر آگیا تھا میرے تو ہوش اڑ گئے
میں ایک دم سے رک گئی
اسے میرا نام کیسے پتہ ہے
؟
اول درجے کا لفنگا ہوگا
ویسے بھی گھر دور نہیں ہے
میں نے گہری سانس لیتے
ہوئے خود کو تسلی دی اور تیز تیز چلنے لگی
اس کی بھی رفتار بڑھ گئی
اس بدمعاش کو اپنے پیچھے
آتا دیکھ میں نے بھاگ کر گھر جانے کا ارادہ کرلیا میں نے بھاگتے ہوئے پیچھے مڑ کر
دیکھا میرا تو دماغ ہی گھوم گیا یہ تو حد ہی ہوگئی یہ تو میرے پیچھے بھاگ رہا ہے
میں دروازے پر پہنچے کر
زور زور سے بیل بجانے لگی میری خوف سے حالت خراب ہورہی تھی وہ بھی دروازے تک آچکا
تھا
میں نے اسے دیکھتے ہوئے
زور زور سے دروزہ پیٹنا شروع کردیا
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے ڈاؤن لوڈ کے بٹن پرکلک کریں
اورناول کا پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کریں 👇👇👇
Direct Link
ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول
کیسا لگا ۔ شکریہ