Rag E Jaan Romantic Novel By Mahnoor Shahzad
Rag E Jaan Romantic Novel By Mahnoor Shahzad
”بلکل اچھی نہیں لگ رہی ہو
روتے ہوئے “
شاہ زر چہرے پر ہاتھ رکھے
اس کا موڈ ٹھیک کرنے کیلیے کہنے لگا
”میں آپ کو کب اچھی لگتی ہوں؟“
دریہ نے خفگی سے آنکھیں سکیڑ
کر اس سے بولا
”روتے ہوئے تو چڑیل لگتی ہو“
شاہ زر نے بےحد سنجیدگی سے
اسے جواب دیا دریہ نے اس کی جانب گھور کر دیکھا
”چڑیل لگتی ہوں“
دریہ لفظوں پر زور دیے بولتے
ساتھ کشن اٹھا کر اسے مار گئی
”یہ کیا حرکت ہے“
شاہ زر اس کے کشن مارنے پر
حیرت سے اسے دیکھتا کہنے لگا
”میں آپ کو چڑیل لگتی ہوں نا
تو سوچا اچھے سے لگوں کوئی کمی نہ رہ جائے آپ کو میرے چڑیل لگنے میں“
دریہ دانت پیس کر ناک کر غصہ
سجائے اسے کہنے لگی شاہ زر اسے دیکھنے لگا
”ایسی بات ہے“
شاہ زر نے کہتے ساتھ دوسرا
کشن اٹھایا اور اسے مارا وہ مارنا نہیں چاہتا تھا مگر اس کا دھیان دوسری طرف کرنے کیلیے
اس نے یہ حرکت کی دریہ حیرانگی سے اسے دیکھنے لگ گئی
”مسٹر میر یہ غلط ہے“
دریہ اسے شہادت والی انگلی
دیکھا کر منہ بسور کر کہنے لگی
”تم کرو تو ٹھیک میں کرو تو
غلط میر شاہزر حساب نہیں رکھتا کسی چیز میں “
شاہ زر کندھے اچکا کر اسے
جواب دیتا اسے خود کو گھورنے پر مجبور کرگیا دریہ نے کشن پھر سے مارا اور بیڈ پر کھڑی
ہوتی خود کو بچانے کیلیے تیزی سے بیڈ سے نیچے اترنے لگی جب شاہ زر نے اس کا ہاتھ تھاما
اور اپنی طرف کھینچا وہ ان بیلنس ہوتی بیڈ پر آگری اور شاہ زر کو بھی اپنی جانب کھینچ
گئی دریہ نے خوف سے آنکھیں میچ لی شاہ زر اسے دیکھنے لگ گیا دریہ کے ناک سے اس کے مردانہ
پرفیوم کی خوشبو ٹکرائی تو ہارٹ بیٹ ایک دفعہ پھر مس ہوئی اور اس دفعہ اس نے آنکھیں
کھولنا مناسب نہیں سمجھا اس شخص کی اتنی سی قربت میں وہ بری طرح سٹپٹا جاتی تھی
”اس طرح بار بار میرے قریب
آؤ گی تو دونوں کیلیے بہت مشکل ہو جائے گا“
شاہ زر اس کے چہرے کے قریب
جھکتا رومانوی لہجے میں کہتا اس کی سانس سینے میں اٹکا گیا وہ ساکت سی اسی پوزیشن میں
لیٹی ہوئی تھی۔۔
”ککک۔۔کیا مطلب ؟“
دریہ بمشکل کپکپاتے لبوں سے
اس سے پوچھنے لگی شاہ زر اپنے ہونٹ اس کے کان کے قریب لے آیا اور دریہ گھبراہٹ کے مارے
بیڈ شیڈ کو ہاتھوں سے جکڑ گئی
”مطلب یہ کہ میرا دل تمہارے قریب آنے پر مجھے گستاخی کرنے پر مجبور کرتا ہے“
شاہ زر اس کے قریب جھک کر
غصیلی بھاری آواز میں بولا دریہ کے پیر کے ناخن تک سرخ پر گئی
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے ڈاؤن لوڈ کے بٹن پرکلک کریں
اورناول کا پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کریں 👇👇👇
Direct Link
ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول
کیسا لگا ۔ شکریہ