Hamara Taleemi Nizaam Written By Nimra Amin

Hamara Taleemi Nizaam Written By Nimra Amin

Hamara Taleemi Nizaam Written By Nimra Amin

"کالم!  ہمارا تعلیمی نظام"

نمرہ امین، لاہور

 

"اگر بات کی جائے آج کل کے معاشرے کی تو ہمارے تعلیمی نظام کو بہتر ہونے کی بہت زیادہ ضرورت ہے۔"

تعلیم انسان میں ایسا شعور پیدا کرتی ہے جس کے ذریعے انسان اچھے، برے، صحیح، غلط کی پہچان اور فرق کر سکتا ہے۔

ہمارے پاکستان میں ہر شہر اور ہر ادارے کا تعلیمی نظام درہم برہم ہوا ہے۔  طلباء کو کوئی سہولیات و آسائشیں نہیں دی جارہی ہیں جس وجہ سے طلباء کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ جبکہ بہترین تعلیم حاصل کر کے ہر نوجوان نسل ترقی کے منازل کو طے کر پائے گا۔

سب سے مشکل عمل یہ ہے کہ تعلیمی اداروں میں اتنی زیادہ فیس بھی لی جارہی ہے جس وجہ سے طالب علم بہت پریشان بھی ہوتے ہیں اور بہت سے بچے اسی وجہ سے تعلیم حاصل کرنے سے محروم رہتے ہیں ان کے تعلیم حاصل کر کے اعلیٰ افسر بننے کے خواب سب ادھورے رہ جاتے ہیں۔  تعلیم کی آگاہی دینے کو کمائی کا ذریعہ بنا لیا گیا ہوا ہے۔ اتنی اتنی فیس لی جاتی ہے کہ ایک طالب علم کے لیے اس مہنگائی کے دور میں اتنی فیس دینا مشکل ترین عمل ہے۔  پیسوں کے بغیر اور سفارشوں کے بغیر تعلیم کا کوئی درجہ ہی نہیں رہا ہے۔ تعلیم حاصل کرنے کے لیے اتنے جتن کرنے پڑتے ہیں تب جا کر طلباء کو تعلیم دی جاتی ہے۔ کیا ایسا تعلیمی نظام بس ہمارا رہ گیا ہے جو ہم اپنے ملک میں اپنے ہی بچوں کو تعلیم سے محروم کر رہے ہیں؟

ہزاروں میں جو فیس دے گا بس اس کو تعلیم حاصل کرنے کا حق ہے۔ کوئی شوق کوئی لگن تعلیم کے لیے معنی نہیں رکھتی ہے بس پیسہ، رشوت، سفارشیں یہ سب کچھ یہاں چلتا ہے اور وہی لوگ بس تعلیم حاصل کر سکتے ہیں۔

  آج کل امتحانی مراکز میں طلباء کو کتنی مشکلات ہوتی ہیں کہ طالب علموں کا امتحان دینا کتنا مشکل ہوگیا ہوا ہے کہ سخت گرمی میں بغیر بجلی اور پانی کہ وہ کمرہ جماعت میں امتحان دے رہے ہوتے ہیں۔ جس وجہ سے کتنے طالب علم اپنی جان تک گنوا دیتے ہیں۔

کیا ! یہ ہماری حکومت ہے جو تعلیم دینے کی بجائے طالب علموں کی جان لے لیتی ہے؟

وہ اس تعلیمی نظام کو بہتر بنا ہی نہیں سکتے ہیں کہ ہر بہترین سہولیات طالب علموں کو دی جا سکیں تاکہ ہر طالب علم باشعور ہو سکے۔

 ہمارے نبی نے بھی ارشاد فرمایا" تعلیم حاصل کرنا ہر مسلمان مرد و عورت پر فرض ہے۔"

 

اگر ہماری پاکستانی حکومت بھی ہمارے تعلیمی نظام کو بہتر بنا کے طالب علموں کے بہترین مستقبل کے لیے اچھے اقدامات کرے تو پاکستان میں رہ کر بہت سے نوجوان بہترین تعلیم حاصل کر کے بہت اچھے عہدے پر فائز ہو سکتے ہیں۔

"تعلیمی نظام کو بہترین بنایا جائے گا تو ہمارا معاشرہ بھی ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے۔"  کسی کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لیے دور دراز شہروں کی بڑی یونیورسٹی میں جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ ہر شہر میں اچھے تعلیمی ادارے بنائیں جائیں تاکہ کسی کے لیے مشکل نہ ہو سکے تعلیم حاصل کرنا۔

 آج کل ہر کوئی اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لیے باہر کے ممالک میں جانے کو ترجیح دے رہا ہے تاکہ بہترین تعلیم حاصل کر کے اچھے عہدے پر فائز ہو سکے اور باہر رہ کر نوکری کر کے اپنا مستقبل سنوار سکے۔

 ہمارے پاکستان میں بھی تعلیمی نظام کو بہتر کرنے کی بہت ضرورت ہے۔ ہمارے تعلیمی اداروں میں طالب علموں کو ہر طرح کی سہولیات فراہم کی جانی چاہیے ان کو اچھے کمروں کے ساتھ ساتھ بہتر بجلی کا نظام، اچھا فرنیچر مہیا کرنا چاہیے، بہترین، قابل اور محنتی اساتذہ کے زیر نگرانی بہت اچھی معلومات کے ساتھ تعلیم دی جائے تاکہ ہمارے طلباء پاکستان میں رہ کر اپنا روشن مستقبل بنا سکیں۔ سب طلباء کے لیے یہاں بہترین نوکریوں کا انتظام کیا جائے تاکہ کوئی بھی تعلیم یافتہ نوجوان بے روزگار نہ رہ سکے۔ وہ تعلیم یافتہ نوجوان ہے تو اس کو بہترین نوکری دے کر اس کا روشن مستقبل بنایا جاسکے۔  سب طلباء کے لیے ہر طرح کی سہولیات میسر ہوں اور وہ بہترین تعلیم حاصل کر سکیں اور اپنے ملک پاکستان میں رہ کر اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کہلائے جا سکیں اور اعلیٰ درجے پر نوکریاں کر کے اپنے ملک کا نام روشن کر سکیں۔

ہمارے تعلیمی ہر ادارے میں دین و دنیا کی تعلیمات فراہم کی جانی چاہیے۔ ہر طرح کی جب طالب علموں کو معلومات دی جائیں گی تو ان میں بہت شعور اجاگر ہوگا۔ وہ اپنی زندگی کے ہر قدم میں کامیاب ہو سکیں گے۔ ان کا بہترین مستقبل بن سکے گا اور ہمارا ملک پاکستان ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوگا۔

ہماری حکومت کو چاہیے ہمارے

 "تعلیمی نظام" کو بہترین کرے تاکہ ہر نوجوان تعلیم کے زیور سے آراستہ ہو سکے۔

"کوئی بھی تعلیم سے محروم  رہ کر ناخواندہ نسل کو جنم نہ دے سکے۔"

Post a Comment

Previous Post Next Post