Masawat Written By Saba Lateef
Masawat Written By Saba Lateef
مساوات
لفظ "مساوات "کے
معنی برابری کی ہیں.
وہ برابری جو صرف اور صرف
ہماری کتابوں تک محدود ہو کر رہ گئ ہے.
موجودہ دور کی سب سے بڑی برائ
احساس کمتری و برتری ہے.
جبکہ ہمارا یہ کمتری و برتری
کا پیمانہ اللہ رب العزت کے نزدیک کوئ معنی نہیں رکھتا..!!
جیساکہ نبی کریم نے خطبہ حجتہ
الوداع میں ارشاد فرمایا..
" پس کسی عربی کو کسی عجمی پر
اور کسی عجمی کو کسی عربی پر کسی گورے کو کسی کالے پر کسے کالے کو کسی گورے پر کوئ
برتری حاصل نہیں.برتری ہے تو صرف تقوی اور پرہیزگاری کی بنا پر"
جب اللہ رب العزت نے واضح
الفاظ میی فرما دیا ہے کہ اللہ کی نظر میں تمام انسان برابر ہیں تو پھر ہم کون ہوتے
ہیں لوگوں کو انکے status کی بنا پر Judgeکرنے والے ..
غریب کو حقیر اورامیر کو برتر
جاننے والے..
وہ احساس برتری یا غروروتکبر
جو اپنے Statusکو لے کر آپکے اندر پیدا ہوگیا ہے اسے ختم کریں
Self-improvement پر کام کریں
معاشرے کی سوچ بدلیں کیونکہ
افراد مل کر معاشرہ بناتے ہیں اگر معاشرے میں بہتری آۓ گی تو ہی ملک و قوم میں بہتری
آسکتی ہے..
صباء لطیف
زبردست
ReplyDelete