Ideal Kiya Hota Hai Written By Saba Lateef

Ideal Kiya Hota Hai Written By Saba Lateef

Ideal Kiya Hota Hai Written By Saba Lateef

آئیڈیئل کیا ہوتا ہے...

آئیڈیئل اس شخص کا عکس ہوتا ہے جسے دیکھتے ہوۓہم اپنی ساری دنیاوی زندگی صرف اس جیسا بننےمیں گزار دیتے ہیں..

درحقیقت ہم ہم بن کر زندگی نہیں گزارتے بلکہ ساری زندگی اپنے آئیڈیئل کے پیچھے

اپنے خوابوں کے پیچھےاپنی خواہشات کے پیچھے بھاگتے ہوۓ گزار دیتے ہیں..

اورخواہشات بھی وہ جن کی تکمیل دیکھنا شاید ہمارے نصیب میں لکھا بھی ہے یا نہیں..

ان خوابوں کو پورا ہوتے دیکھنا جن کو پانے کےلۓ ہم نے اپنی ساری زندگی گزار دی حاصل کر سکیں گے یا نہیں گزار دیتے ہیں.

قرآن پاک میں اللہ تعالی کا ارشاد ہے

"کثرت کی آرزو نے تمہیں جا لیا یہاں تک کے تم نے قبریں جا دیکھیں"

(التکاثر)

موت کی اٹل حقیقت سے آشنا ہونے کے باوجود ہم اپنی آخرت کی تیاری نہیں کرتے..

کیونکہ ہم اپنی خواہشات خوابوں کے بوجھ تلے دبے ہوۓ ہیں زیادہ کی چاہت نے ہمیں دنیا کی رنگینیوں میں گم کر لیا ہے المیہ تو یہ ہے ہم اپنے اصل مقصد کو بھول بیٹھے ہیں دنیا صرف امتحان کی جگہ ہے ..

خدارا اس idealism کو اپنے دل و دماغ سے نکالیں اور آپ جو ہیں جیسے ہیں بہترین ہیں کیونکہ جس ذات نے آپکی تخلیق کی ہے وہ مکمل ہے اور وہ کوئ بھی کام کوئ بھی تخلیق بے وجہ نہیں کرتا..

انسان کی زندگی کا بھی یہی مقصد ہوناچایئے کہ دنیا کو امتحان کی جگہ سمجھتے ہوۓ اپنی آخرت کی تیاری کرے لوگوں کو دیکھ کر نہیں بلکہ لوگوں کیلۓ جیا جاۓ

لوگوں کے دکھ درد کو اپنا دکھ درد سمجھا جاۓ تاکہ ہماری دنیاوی وآخروی دونوں زندگیاں سنور سکیں..

درد دل کے واسطے پیدا کیا انسان کو

ورنہ اطاعت کیلۓ کچھ کم نہ تھے کروبیاں.

ازقلم (صباء لطیف)

Post a Comment

Previous Post Next Post