Hasil E Dua Romantic Novel By Kinza Malik

Hasil E Dua Romantic Novel By Kinza Malik

Hasil E Dua Romantic Novel By Kinza Malik

Novel Name : Hasil E Dua
Writer Name: Kinza Malik
Category : ROMANTIC NOVELS,Second Marriage Based,
Novel status : Complete Novel

ہم بیٹھ کر بات کرسکتے ہیں وہ جو ڈنر کے بعد اپنے کمرے میں جانے کا ارادہ ترک کرتی ٹیرس کی جانب بڑھ آئی تھی ذیشان کی آواز پر اسنے گردن موڑ کر اُسے دیکھا

مجھے پتہ میری گڑیا مجھ سے ناراض ہے ذمامہ کی طرف سے مکمل خاموشی پاکر وہ چلتا ہوا اسکے قریب آیا

وہ نظروں کا رخ دوسری جانب کرگئی ذیشان آفسردہ سا مسکرایا

میں بہت برا ہوں نا جو آپکو خفا کربیٹھا اب کی بار لہجہ میں رنجیدگی تھی

ذمامہ نے سرعت سے اُسے دیکھا جس کے لہجہ میں ہی کیا چہرے پر بھی رنجیدگی طاری تھی

ذمامہ کی آنکھیں پل میں نم ہوئی وہ بھلا اپنے  بھائی سے خفا ہوسکتی تھی

آپ سے نہیں خود سے خفا ہوں وہ تھکن زدہ سانس خارج کرتی بولی آپ یہ ناول کتاب نگری ڈاٹ کوم پر پڑھ رہے ہیں

آپ خود سے بھی نہ ہو ورنہ آپکا بھیا آپکو ایسے دیکھ کر خود بھی اداس ہوجاۓ گا اسے پاس پڑی چیئر پر بیٹھنے کا اشارہ کرتا خود بھی اسکی مقابل چیئر پر بیٹھ گیا اسکی بات پر وہ رنجیدہ سا مسکرا دی۔۔۔۔۔

پتہ ذمامہ کسی کے چلے جانے سے زندگی نہیں رکتی ہاں بدلاؤ ضرور آجاتا ہے کسی کے چلے جانے سے ہم یا تو زندگی گزارتے ہیں یا جیتے ہیں ہمارے پاس ان دو آپشنز کے علاوہ کوئی تیسرا آپشن موجود ہی نہیں ہوتا جس طرح وقت کسی کے لیے نہیں رکتا اُسی طرح زندگی بھی کسی کے لیےنہیں رکتی ہر دن24 گھنٹوں میں ہم سانسیں لیتے ہے وہ سانسیں دکھ بھری ہو یا خوشگوار، وقت کی طرح ہر ٹائم چلتی رہتی ہیں زندگی تب رکتی ہے جب حکم الہٰی ہو۔۔۔۔۔۔جانے والا تو حکمِ الہٰی سے چلا گیا مگر ہم اُسکےغم میں ایک ہی جگہ ٹہھر جاتے ہیں جہاں تھے وہی کھڑے رہتے ہیں نہ آگے بڑھ پاتے ہیں نہ پیچھے مڑ پاتے ہیں ہم اندر ہی اندر  اذیتوں کا شکار ہوجاتے ہیں اگر رونے اور آہیں بھرنے سے بچھڑنے والے کا لوٹنا ممکن ہوتا تو دنیا کا ہر شخص ایسے ہی آہو پکار کرکے اپنے بچھڑنے والے کو دوبارہ اپنے پاس واپس بلا لیتا مگر یہ ممکن نہیں ہے کیونکہ موت تو برحق ہے ہر کسی کو اُسی کے پاس واپس لوٹ کر جانا ہے مگر اپنے مقررہ وقت پر!

 اسکا وقت مقرر تھا اُسے خدا کے پاس لوٹنا ہی لوٹنا تھا کیا پتہ اسکے چلے جانے میں ہی کوئی مصلحت ہو میں چاہتا ہوں آپ بھی موو آن کرو ساری زندگی ایسے ہی نہیں گزاری جاتی گڑیا وہ اُسے آج پھر حقیقت سے آشنا کروا رہا تھا ذمامہ ہونک بنی اُسے سن رہی تھی

میرے لیے یہ سب ممکن نہیں ہے بھیا وہ آج پھر بےبسی کی آخری حد پر تھی

ذیشان نے آزردہ سی آہ بھری ناممکن کو ممکن بھی بنایا جاسکتا ہے ضامن بہت اچھا لڑکا ہے

ذمامہ نے بےیقینی سے ذیشان کو دیکھا

مجھے پتہ آپ کے لیے یہ مرحلہ بہت دشوار ہوگا مگر یہی ہونا طے ہے

پلیز بھیا نہ کریں ایسا میرے ساتھ آپ کیوں کررہے ہیں یہ سب وہ اسکے ہاتھ کو اپنے ہاتھ میں لیے التجا بھری نظروں سے اُسے دیکھ رہی تھی

 اُسکی آنکھوں کی نمی میں ایک گزارش تھی ذیشان یہی آکر تو خود کو بےبس محسوس کرتا تھا وہ سرد آہ بھرتا اپنی جگہ سےاٹھ کر گھٹنوں کے بل بیٹھ کر اسکا بھیگا چہرہ اپنے ہاتھوں میں بھر گیا

 میں آج آپ سے کچھ مانگ رہا ہوں پلیز میری خاطر آپ اس شادی سے انکار نہیں کریں گی یہ بات مان کر اپنے دوست کا مان رکھ لیجیے گا لہجہ التجائیہ بھرا تھا


Kitab Nagri start a journey for all social media writers to publish their writes.Welcome To All Writers,Test your writing abilities.
They write romantic novels,forced marriage,hero police officer based urdu novel,very romantic urdu novels,full romantic urdu novel,urdu novels,best romantic urdu novels,full hot romantic urdu novels,famous urdu novel,romantic urdu novels list,romantic urdu novels of all times,best urdu romantic novels.
Hasil E Dua Romantic Novel By Kinza Malik is available here to download in pdf form and online reading.
Click on the link given below to Free download Pdf
Free Download Link
Click on download
give your feedback

ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے ڈاؤن لوڈ کے بٹن پرکلک کریں
 اورناول کا پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کریں  👇👇👇
 


Direct Link


Free Pdf Download Link


FoR Online Read

ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول

 کیسا لگا ۔ شکریہ


1 Comments

  1. recommended novel mai ny start kiya to read krr k hui uthi

    ReplyDelete
Previous Post Next Post