Dil E Mann Raft Novel Complete By Shaista Hasan
Dil E Mann Raft Novel Complete By Shaista Hasan
اگلے دن وہ اپنی بلی ہاتھ
میں لیے باہر لان میں بیٹھی تھی ۔۔ وہ اپنی بلی کو پیار سے مانو کہتی تھی وجدان نے
اسکو اسکی برتھ ڈے پر دی تھی وہ وجدان نے باہر سے منگوائی تھی ۔۔۔ وہ اپنی ہر بات
مانو سے شیئر کرتی تھی۔۔
ابھی بھی وہ بیٹھی اس سے
باتیں کر رہی تھی جب شفان اس کے پاس آیا ۔۔ اور خاموشی سے اسکی باتیں سننے لگا۔
تمھیں پتہ ہے مانو میرا
بہت دل کرتا ہے کہ میں بھی دنیا دیکھوں ۔۔ قدرت کے نظارے دیکھوں۔۔ موسموں کو بدلتے
ہوئے دیکھوں ۔۔۔ رات کو تاروں بھرا آسمان اور چمکتا ہوا چاند دیکھوں ۔۔۔ لیکن میں
یہ بھی جانتی ہوں کہ ایسا ممکن نہیں ہے ۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آخر یہ اندھیرا میری ہی زندگی
میں کیوں آیا ؟؟ اس رات اس حادثے میں میرے بجائے کوئی اور کیوں نہیں تھی؟؟ ۔۔۔۔
تمھیں پتہ ہے مانو یہ بات
میں نے بی جان سے بھی پوچھی جانتی ہو انھوں نے کیا کہا؟؟
انھوں نے کہا کہ یہ دکھ
میری ہی قسمت میں لکھا تھا اور مجھے مل گیا۔۔ یہ اللہ کی طرف سے میرا امتحان ہے کے
میں اس امتحان میں صبر کتنا کر سکتی ہوں۔۔ اور پتہ ہے وہ یہ بھی کہتی ہیں کہ اللہ
انسان کی ہمت سے بڑھ کر کوئی بوجھ نہیں ڈالتا۔۔ وہ ستر ماؤں سے بھی زیادہ پیار
کرتا ہے اور جو اس کی آزمائشوں پر صبر کرتا ہے وہ اسے بہترین سے نوازتا ہے ۔۔ میں
بھی صبر کروں گی اور اسکا ہر بات ہر نعمت کے لیے شکر کروں گی اب بھی کرتی ہوں پھر
اور زیادہ کروں گی ۔۔۔ میرا دل چاہتا ہے مانو کے کوئی میرا آئینہ بن جائے۔۔۔ شفان
اس سے آگے کچھ سن نہ سکا ۔۔ میں تمھارا آئینہ بنوں گا پرنیا۔ اس نے مضبوط ارادے سے
کہا۔۔اور وہاں سے چلا گیا ۔۔
اگر رکتا اور اس کی اگلی
بات سن لیتا تو یقیناً وہ ایسا کبھی نہ کہتا۔۔۔۔
مانو میں آج تک اس انسان
کا چہرہ بھول نہیں پائی جس کی وجہ سے آج میں اس حال میں ہوں۔۔ اگر وہ میرے سامنے آ
جائے تو اسے جان سے مار دوں گی میں۔۔
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے ڈاؤن لوڈ کے بٹن پرکلک کریں
اورناول کا پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کریں 👇👇👇
Direct Link
Free MF Download Link
ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول
کیسا لگا ۔ شکریہ