Dua Ki Qabooliyat By Aqsa Arif

Dua Ki Qabooliyat By Aqsa Arif

Dua Ki Qabooliyat By Aqsa Arif

Follow Our Whatsapp Channel FoR Latest Novel Update         👇👇👇👇
                                                                        

Follow Us On Instagram                    👇👇👇👇 






دعا کی قبولیت

از قلم اقصی عارف

 

دعا کو عبادت کا مغز کہا گیا ہے دعا وہ واحد عمل ہے جو میرے اللہ کو پسند ہے کیونکہ اس وقت ہم رب سے ہم کلام ہوتے ہیں دعا مانگنا سنت بھی ہے اور اس سے عبادت کا ثواب بھی ملتا ہے سنن الترمذی ج ۵ ص ۲۷۷۳ حدیث ۳۳۵۲ میں ہے کہ

دعا اگر دنیا میں قبول نہیں ہوتی تو آخرت کا ذخیرہ بن جاتی ہے

یاد رکھو اگر اللہ تمھاری دعائیں پوری کر رہا ہےتو وہ تمھارا یقین بڑھا رہا ہے

اگر تمھاری پوری کرنے میں دیر کر رہا ہےتو تمھارا صبر بڑھا رہا ہےاور اگر تمھاری دعاؤں کا جواب نہیں دے رہا تو تمہیں آزما رہا ہےاس لۓ دعا مانگتے رہو کیونکہ دعا دستک کی طرح ہے اور بار بار دستک دینے سے دروازہ چاہے دیر سے کھلے مگر کھلتا ضرور ہے

بہت سارے لوگوں کو دیکھا گیا ہے کہ وہ دعا کی قبولیت کے لئے جلدی مچاتے ہیں اور بہت جلد مایوس ہو جاتے ہیں

حضرت سیدنا یحی بن سعید بن  قطان نے اللہ کو خواب میں دیکھا عرض کی الہی میں اکثر   دعا کرتا ہوں اور تو قبول نہیں کرتا

حکم ہوا اے یحی میں تیری آواز کو دوست رکھتا ہوں اس واسطے تیری دعا کی قبولیت میں تاخیر کرتا ہوں ۔(احسن الوعا ص۳۰ )

ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جب کوئ اللہ کا پیارا بندہ دعا کرتا ہے تو اللہ تعالی جبرائیل سے ارشاد فرماتا ہے

جبرائیل اسے ابھی مت دینا

میں اسکی آواز کو دوست رکھتا ہوں

مجھے اسکی آواز پسند ہے

اور جب کوئ فاسق دعا کرتا ہے تو اللہ تعالی فرماتا ہے جبرائیل اسکا کام  جلدی کرو تا کہ یہ پھر مجھ سے مانگے

مجھے اسکی آواز نا پسند ( مکروہ ) لگتی ہے۔۔

                 کنز العمال ج ۲ ص۳۹ حدیث ۳۲۶۱

یعنی اللہ کو اپنے محبوب بندوں کی گریہ زاری پسند ہے

مگر ہم اس مصلحت کو نہیں سمجھ سکتے

قرآن کریم میں رب و رحیم نے کئ جگہ دعا مانگنے کا حکم دیا

کہ تم مجھے پکارو میں تمھاری پکار سنتا ہوں تم مجھ سے مانگو میں تمھاری حاجت روائی کرتا ہوں

تم مجھ سے دعا مانگا کرو میں تمھاری  دعائیں قبول کرتا اور میں سب کو دیتا ہوں

امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کا فرمان ہے

رب کریم سے اچھے مقدر کی دعا مانگا کرو دعا تقدیر کو بدل دیتی ہے ورنہ رب و رحیم دعا مانگنے کا کبھی نہ کہتا لہذا دعا مانگا کرو۔


Post a Comment

Previous Post Next Post