Ramzan Ki Taiyari Written By Ummy Abu Bakar
Ramzan Ki Taiyari Written By Ummy Abu Bakar
عنوان : رمضان کی تیاری
از قلم :ام ابو بکر
رمضان المبارک کی تیاری کیسے
کریں ؟
چند قابل غور نکات۔۔
سب سے پہلے گھر میں ایک جگہ مختص کریں ۔جہاں آپ سکون سے عبادت کر
سکیں۔۔
رمضان المبارک میں چونکہ
عورتوں پر زیادہ ذمہ داری ہوتی ہے۔ مردوں کی نسبت،
گھر کے کام کاج کے علاوہ،
بچے سنبھالنا، روزے سے ہونے کے باوجود سب کے لیے افطاری کہ لوازمات تیار کرنا،
افطاری کے بعد برتن
اٹھانا، برتن دھونا، بچوں کو سلانا،یہ سب خواتین کو کرنا پڑتا ہے۔
تراویح اور نماز سےفراغت
کے بعد چار سے پانچ گھنٹے نیند لینے کے بعد، خواتین بہت ذمہ داری سے اپنی سحری بنانے کی
ڈیوٹی انجام دیتی ہیں _
اگر خواتین روزہ نہیں بھی
رکھتیں۔
تو وہ یہ سب ذمہ داری اٹھا کر روزہ دار جتنا ثواب کی
مستحق ہوتی ہیں۔
خواتین گھریلو کام کاج کی
وجہ سے قرآن پاک بہت کم پڑتی ہیں۔
خواتین کو چاہیے کے گھر میں
ایک روٹین بنائیں۔۔
جس کو سب خوش اسلوبی سے پورا کریں۔
صبح فجر کے بعد نیند لینے
کی بجائے اگر گھر کے کام ختم کر لیے جائیں، اور سب مل بیٹھ کر دو گھنٹے قرآن پاک
کو ضرور دیں ۔۔
اس طرح کرنے سے رمضان
المبارک میں ہی آپ کے ایک سے زیادہ قران پاک ختم ہو سکتے ہیں۔
اس کے بعد چند گھنٹے آرام
کریں ۔
اور ظہر سے پہلے ظہر کی
نماز کی تیاری کریں۔
نماز سے فراغت کے بعد
خواتین آہستہ آہستہ افطاری
کی تیاری شروع کریں۔
اس طرح کرنے سے افطاری سے
بہت پہلے افطاری بن جائے گی۔
اور پھر خواتین پرسکون ہو
کر نماز عصر اور افطاری کر سکیں گی۔
ممکن ہے یہ سب کر کے آپ کی
زندگی میں سکون، اطمینان، اور ٹھہراؤ پیدا ہو۔
خواتین قران پاک کو بھی
ٹائم دے سکیں گی۔
اور باقی کام بھی اپنے وقت پر ہو جائیں گے۔۔
ان شاءاللہ یہ سب کرنے سے ایسا سکون ملے گا۔ اور اللہ
تعالی روح کو سکون اور قرار دے گا ۔۔
ایسا سکون اور قرار،جو شاید
پہلے کبھی نہ ملا ہو۔
رمضان کی خوشبو ہواؤں میں
ہے
اسی کے تحت ممکن ہے یہ رمضان آپ کی زندگی خوشیوں سے
بھر دے ۔
ایسی خوشیاں جس کا آپ کو
کب سے انتظار ہو۔
اللہم بلغنا رمضان بصحت و
عافیہ۔
اور ان شاءاللہ کوشش کرنی
ہے۔
منافقانہ رویہ چھوڑ دیں
۔۔
کبھی نماز پڑھ لی، کبھی
چھوڑ دی،
یہ عادت چھوڑ دیں ۔۔
تیرے منہ پہ تیرا، میرے
منہ پہ میرا،جیسی منافقت چھوڑ دیں ۔۔
ظاہری نیکی کو دل میں رکھ
کر،دل میں برائی رکھیں۔ ایسی ریاکاری چھوڑ دیں ۔۔۔
اللہ پاک سے دعا ہے کہ ہر
حال میں، ہر جگہ پر وہ اپنا شکر گزار، اطاعت کرنے والا بنا دے ۔۔۔
سنو دنیا کا رنگ خود
پے چڑھنے نہ دینا۔۔
بس کوشش کرنا کہ خود کو اللہ کی محبت میں ڈھال دینا
۔۔ایسے بن جانا کہ تمہیں دیکھ کر اللہ کی یاد آئے۔
اگر ہم خود پختہ عمل کرنے والے بنیں گے تو ہی کسی اور
کو رب سے جوڑنے والے بنیں گے۔
ان شاءاللہ کوشش کرنی ہے۔
ایسے عمل کریں اگر یہ ہمارا آخری رمضان ہو، تو ہمارے بعد کوئی ہمارے لیے مسخر ہو
جائے جو ہمارے لیے دعا گو رہے۔