Tu Hi Justaju Complete Novel By Haya Fatima Ahmad

Tu Hi Justaju Complete Novel By Haya Fatima Ahmad

Tu Hi Justaju Complete Novel By Haya Fatima Ahmad

Follow Our Whatsapp Channel FoR Latest Novel Update         👇👇👇👇
                                                                        

Follow Us On Instagram                    👇👇👇👇 




Novel Name : Tu Hi Justaju
Writer Name: Haya Fatima Ahmad
Category : LATEST COMPLETE NOVEL,Childhood Nikah Based Novels,Cousin Marriage,
Novel status : Complete

شادی کے بعد تم ناول پڑھ رہی ہو گی اور عارض بھائی تمھیں پڑھنے  نہیں دیں گے تو تب تم کیا کرو گی۔

ان کو کمرے سے نکال کر پڑھ لوں گی۔

 یا اللہ زری نے اپنا ماتھا پیٹا تھا۔

 تمھارا کچھ نہیں ہو سکتا حیام ویسے اب کون سا ناول سٹارٹ کیا ہے تم نے۔

 امربیل۔۔۔!

 ایک بات ہے جیسے ناولز میں ایسا ہوتا ہے کہ ہیروئین کا دوپٹہ کسی کھڑوس مغرور ہیرو کی گھڑی یا کسی بٹن  میں پھنس جاتا ہے میرے ساتھ تو آج تک ایسے نہیں ہوا بلکہ میرا سر ہمیشہ ٹوٹی میں لگا ہے کہنی ٹیبل یا دروازے پر لگی ہے ہاتھ سے برتن گر کر ٹوٹے ہیں وہ بھی اماں کے جہیز کے۔۔۔ بعد میں ان کی لان تان الگ سننی پڑتی ہے اور ان سب کے بعد بچانے کے لیے کوئی ہیرو بھی نہیں آتا۔

نور کو الگ صدمہ لگا ہوا تھا۔

 حیام تم بتاؤ ناول ہیروز اور عارض بھائی میں کون سی بات ملتی جلتی لگتی ہے۔

 ان دونوں میں مماسلت کا تو مجھے نہیں معلوم ہاں مگر جو میں نے سوچا تھا وہ بتا دیتی ہوں۔

مجھے شوق تھا کہ میرا پالا کسی کھڑوس سے بندے سے ہو اور پھر میں اسے اچھی خاصی سناؤں۔

 پوائنٹ ون ڈن۔

کیسے۔۔؟ حیام نے زری کو حیرت سے دیکھا تھا۔

 ہمارے لیے نہیں مگر باقی سب کے لیے بھائی کھڑوس ہیں اور تم نے ان کو اچھی خاصی سنائی بھی ہوئی ہے۔

زری کی بات پر حیام نے اپنا ماتھا پیٹا تھا۔

کیا پتا اب بھی سناتی ہو۔۔۔ افشاں حیام کی جانب دیکھ کر بولی تھی جس پر حیام نے اسے گھورا تھا۔

 تم آگے بولو۔۔

 پھر اسے مجھے سے عشق ہو جائے اور وہ مجھ پر نظر رکھے۔

 پوائنٹ ٹو ڈن۔

 عارض بھائی کو تم سے بے انتہا محبت ہے اور وہ تم پر نظر بھی رکھتے ہیں۔

 نور کی بات پر حیام نے آنکھیں گھومائی تھیں۔

 کوئی لڑکا میری طرف غلط نگاہ بھی ڈالے تو وہ اس کی جان لینے کے در پر آ جائے۔

 پوائنٹ تھری ڈن۔

 ویسے عارض بھائی نے مستقیم کی خاصی درگت بنائی تھی۔۔۔اب کی بار افشاں بولی تھی۔

ہر جگہ مجھے پروٹیکٹ کرے اور میرے نخرے اٹھائے۔

پوائنٹ فور ڈن۔

 عارض بھائی  نے تمھیں پوری یونیورسٹی کے سامنے پروٹیکٹ کیا تھا اور تمھارے تو نخرے ویسے ہی بہت ہیں جو وہ اٹھاتے نہیں تھکتے۔

 زری ۔۔۔! حیام نے منہ بنایا تھا۔

 اور ۔۔۔؟ نور نے تجسس سے پوچھا تھا۔

اور۔۔۔

 اور یہ کہ اگر مجھے کوئی تکلیف ہو تو اس کا درد وہ بھی ایسے محسوس کرے جیسے وہ تکلیف اسے ہو۔

 پوائنٹ فائیو آلسو ڈن۔ نور نے پان انگلیاں ہوا میں بلند کئیں تھیں۔




Kitab Nagri start a journey for all social media writers to publish their writes.Welcome To All Writers,Test your writing abilities.
Tu Hi Justaju Complete Novel By Haya Fatima Ahmad is available here to download in pdf form and online reading.
Click on the link given below to Free download Pdf
Free Download Link
Click on download
give your feedback

ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے ڈاؤن لوڈ کے بٹن پرکلک کریں
 اورناول کا پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کریں  👇👇👇
 


Direct Link



FoR Online Read

ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول

 کیسا لگا ۔ شکریہ


Post a Comment

Previous Post Next Post