Tera Ishaq Marham Sa Hai Complete Novel By Tooba Siddiqui
Tera Ishaq Marham Sa Hai Complete Novel By Tooba Siddiqui
ناول "تیرا عشق مرہم
سا ہے"
ازقلم طوبی صدیقی
رومانٹک سسپینس بیسڈ
ناول۔
کہانی ایک ایسے لڑکے کی
جو ہمیشہ لڑکیوں سے دور بھاگتا رہا تھا مگر پھر ایک حادثے میں ملی معصوم سی لڑکی
اس کی پوری زندگی بن گئی۔ اس کی محبت نے اس معصوم لڑکی کے زخموں پہ اپنی محبت سے
مرہم رکھا۔
کہانی ایک ایسی لڑکی کی
جس نے اپنوں کی سازشوں کے ہاتھوں اپنے ماں باپ کو کھو دیا۔
دولت کے نشے میں غرق
لوگوں کے انجام کی کہانی۔
ایک معصوم لڑکی کی کہانی
جو شکار ہوئی بدنیت لوگوں کی سازش کا۔
گاؤں کے ایک ایسے لڑکے کی داستان جو اپنوں کی نفرتوں کا شکار رہا جس نے اپنی محبت کو مولیسٹیشن کے دلدل سے نکالا۔ جسے دیکھ کر اس نے اپنا دل ہار دیا۔ اسے انسانی درندوں سے بچایا اور ہمیشہ کے لیے اپنی محبت کا تحفظ فراہم کیا۔
👇👇👇 SP Text
بےبی آپ کا ریان آپ کے
منہ سے آئی لوو یو سننے کو ترس رہا ہے کب آپ اپنے پیارے پیارے لبوں سے پیار کا
اظہار کریں گیں۔
ریان نے محبت بھرے لہجے میں
مرحا کے سامنے بیٹھ کر کہا۔
اممممم جس دن آخری دن
ہوگا میرا اس دن کروں گی اظہار۔
مرحا نے شرارت میں کہا
مگر شرارت میں کی گئی یہ بات ریان کے غصے کو ہوا دے گئی تھی۔
ریان کے ماتھے کی رگیں تنی
تھیں آنکھوں میں غصے سے لہو اترنے کو تھا۔
اس نے مرحا کو کمر سے پکڑ
کر قریب کیا اور دوسرے ہاتھ سے مرحا کے بالوں کو زور سے جکڑا۔
اآآآہ ریان مجھے درد
ہورہا ہے۔
مرحا نے نم آوز میں کہا۔
ریان کا بدلتا روپ مرحا
کو خوفزدہ کرگیا تھا۔
مجھے بھی درد ہورہا ہو
مسزز ریان حیدر تمھارے منہ سے اتنی فضول بات نکلی بھی کیسے۔
میں یہاں تمھارے ساتھ اپنی
پوری زندگی تصور کر کے بیٹھا ہوں اور تم ایسی باتیں کر رہی ہو۔
ہمت کیسے ہوئی تمھاری یہ
بات اپنے منہ سے نکالنے کی۔
ریان نے ایک ایک لفظ چبا
کر کہا۔
ہاتھ سے مرحا کے سر کو
زور سے جھٹکا دے کر اپنے قریب کیا تو مرحا کی آنکھ سے آنسو پھسلا۔
ریان۔۔ میں ۔۔ نے ۔۔ ممم
مذاق میں ۔۔ بولا تھا۔
مرحا نے توڑ توڑ کر لفظ
ادا کیے۔
مذاق میں بھی تم نے کیسے
کہہ دیا مرحا تمھیں نہیں پتا کہ اگر تمھیں کچھ ہوا تو ریان بھی مر جائے گا ہاں۔
مسزز مرحا ریان حیدر تم میری
ہو پوری کی پوری میری ہو سر سے پاؤں تک۔ اور میں تمھیں تمھارے بارے کسی قسم کی
فضول گوئی کی اجازت نہیں دیتا۔
آئندہ مزاق میں بھی ایسا
مزاق نہیں کرنا ورنہ تم نے اب تک صرف میری محبت دیکھی ہے میرا جنون محبت بن کر
تمھارے سامنے رہے تو بہتر ہے مجھے مجبور مت کرنا میں کبھی بھی اپنا ڈارک سائڈ تمھیں
دیکھاؤں ورنہ اس کی تکلیف تمھیں ہی ہوگئی۔
آئی بات سمجھ۔
ریان اس وقت بہت غصے میں
تھا۔ اس کا غصہ مرحا پہ پہلی بار نکلا تھا مگر پہلی بار میں ہی مرحا کو اس کے غصے
سے خوف آنے لگا تھا۔
ریان مرحا کے معاملے میں
شدت پسند ہوتا جارہا تھا۔
ریان نے جھٹکے سے مرحا کو
چھوڑا اور کمرے سے باہر چلا گیا۔
وہ کبھی بھی مرحا پہ غصہ
نہیں کرنا چاہتا تھا مگر مرحا کی بات نے اسے مجبور کردیا تھا غصہ کرنے پہ۔
مرحا پہ غصہ کر کے ریان
کو خود پہ غصہ آنے لگا تھا۔
ریان نے اپنے ہاتھ کا مکا
بنایا اور دیوار پہ مارتا چلا گیا۔
مرحا جو ریان کو منانے اس
کے پیچھے آرہی تھی ریان کی حرکت پہ اندر تک کانپ گئی۔
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے ڈاؤن لوڈ کے بٹن پرکلک کریں
اورناول کا پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کریں 👇👇👇
Direct Link
ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول
کیسا لگا ۔ شکریہ