Kahf Ki Roshni Complete Novel By Sarina Ansar

Kahf Ki Roshni Complete Novel By Sarina Ansar

Kahf Ki Roshni Complete Novel By Sarina Ansar

Novel Name : Kahf Ki Roshni
Writer Name: Sarina Ansar
Category : LATEST COMPLETE NOVEL,Islamic Based,
Novel status : Complete

گھرکو بہت خوبصورتی کے ساتھ سجایا گیا تھا پارٹی کا سارا انتظام برامدے میں کیا گیا تھا سامنے ہی ایک ٹیبل کو خوبصورتی سے سجایا گیا تھا جہاں کیک کٹ کرنا تھا ارمغان ایک جانب صوفے پر بیٹھ گیا البتہ بلاج کچن کی طرف بڑھ گیا وہ زرنیشہ کے کھانوں کا دیوانہ تھا ابھی کھانا لگنے میں دیر تھی تب تک تھوڑا سا چکھ ہی لے گا بلآخر کیک کٹنگ کا وقت بھی اگیا سب اپنی اپنی جگہوں پر بیٹھے تھے رخ سامنے ٹیبل کی طرف تھا زیان اس کے ساتھ فاطمہ بیگم بلاج اور عابد کھڑا تھا بس زرنیشہ کا انتظار تھا اور پھر وہ برامدے میں داخل ہوتی نظر ائی بلیک ٹخنوں تک اتی فراک کے ساتھ ہیلز پہنے چہرے پر ہلکا ہلکا میک اپ بالوں کو کھلا چھوڑا تھا ایسے کہ آدھے بال کمر پر تھے اور آدھے دائیں جانب کندھے پر بائیں کندھے پر دوپٹہ سیٹ کیے وہ بے پناہ حسین لگ رہی تھی وہ کسی ملکہ کی طرح چلتی ہوئی اپنےبھائی تک ائی عقیدت سے اس کا سر چوما اور برتھ ڈے وش کی کیک کٹ ہوا اس کے بعد ڈنر کا دور چلا سب سے زیادہ بلاج نےہی کھایا تھا

کھانا ارمغان کو بھی بہت پسند ایا تھا لیکن وہ اتنا نہیں کھاتا تھا بلاج جتنا تو بالکل نہیں

 کھانا زر نیشہ آپی نے بنایا ہے کھانے کے دوران پلاج نے اس کے کان میں سرگوشی کی تو اس نے گھور کر اسے دیکھا لیکن اس نے  اعتراف کیا تھا واقعی اس لڑکی کے ہاتھوں میں ذائقہ ہے

 کھانے کے بعد تقریبا سب لوگ ہی جا چکے تھے بس اکا دکا رہ گئے تھے جبکہ بلاج ارمغان کی منتیں کر کے مزید دس منٹ لے چکا تھا

ارمغان کی کال ائی تو وہ ایک طرف ہو گیا کال بند کر کے اس کی نظر سامنے دیوار پر لگی پینٹنگ پہ پڑی تو اسی طرف آ گیا پینٹنگ بہت خوبصورت تھی اس کے اخر میں zs لکھا تھا وہ واقعی ارٹسٹ سے امپریس ہوا تھا

 اپ کو کچھ چاہیے اواز پر اس نے پیچھے مڑ کر دیکھا تو تھوڑے فاصلے پر وہ کھڑی تھی وہ ارمغان کو جانتی تھی بلاج اس کا بہت ذکر کرتا تھا لیکن ملاقات پہلی بار ہو رہی تھی

 یہ پینٹنگ بہت خوبصورت ہے کس سے بنوائی وہ واپس پینٹنگ کی طرف مڑ گیا

 میں نے بنائی وہ بھی پینٹگ کی طرف دیکھ رہی تھی

  وہ خوشگوار حیرت سے اس کی طرف مڑا اپ نے بنائی ہے

 جی میں نے بنائی ہے

 یہ واقعی بہت خوبصورت ہے

میں جانتی ہوں

 وہ ہنس دیا میں اس سے خود اعتمادی سمجھوں یا غرور

 جو مرضی سمجھیں اس نے کندھے اچکائے

میں اپنے افس میں مرر ارٹ کروانا چاہتا ہوں کیا اپ کریں گی وہ نہیں جانتا تھا کہ وہ یہ افر کیوں دے رہا ہے وہ واقعی افس میں مرر ارٹ کروانا چاہتا تھا لیکن ابھی اتنی جلدی تو اس نے نہیں سوچا تھا

میں اپ کو سوچ کر جواب دوں گی وہ انکار نہیں کر سکتی تھی اسے واقعی کام چاہیے تھا لیکن ایک دم مان بھی نہیں سکتی تھی

 بھائی چلیں بلاج اچانک سے نمودار ہوا لیکن پھر رک گیا انکھوں میں خوشگوار حیرت در ائی

 یہ میرا افس کارڈ رکھ لیں اگر کام کرنا چاہیں تو ویلکم

تھینکس اس نے کارڈ رکھ لیا کام تو اس نے کرنا ہی تھا لیکن اتنی جلدی ہاں تھوڑی کرے گی بھائی وہ زرنیشہ سلطان ہے



Kitab Nagri start a journey for all social media writers to publish their writes.Welcome To All Writers,Test your writing abilities.
Kahf Ki Roshni Complete Novel By Sarina Ansar is available here to download in pdf form and online reading.
Click on the link given below to Free download Pdf
Free Download Link
Click on download
give your feedback


Follow Our Whatsapp Channel FoR Latest Novel Update         👇👇👇👇
                                                                        

Follow Us On Instagram                    👇👇👇👇 


Follow Us On Instagram Tiktok


ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے ڈاؤن لوڈ کے بٹن پرکلک کریں
 اورناول کا پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کریں  👇👇👇
 


Direct Link


Free MF Download Link



FoR Online Read

ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول

 کیسا لگا ۔ شکریہ


Post a Comment

Previous Post Next Post