Ik Dewana Tha Complete Novel By Ghazi Sikandar

Ik Dewana Tha Complete Novel By Ghazi Sikandar

Ik Dewana Tha Complete Novel By Ghazi Sikandar

Novel Name : Ik Dewana Tha
Writer Name: Ghazi Sikandar
Category : LATEST COMPLETE NOVEL,Wani Based Novels,
Novel status : Complete

اگلے دو لمحے بعد جب وہ دھند گھٹی تو وہ بے اختیار اٹھی..فارس آپ ٹھیک ہیں نا آپ کو کچھ ہوا تو نہیں...؟

 وہ بولتی جا رہی تھی...

فارس... فارس...

چپ.... وہ ایک دم منہ پہ انگلی رکھتا ہوا بولا...

ایک دم چپ....

کشمالا نے خاموشی سے اُسے دیکھا...

کیا وہ ڈانٹ رہا تھا..؟

 بہت بولتی ہو تم...

 اب چپ...

فارس نم انکھیں لیے ذرا رعب سے... ذرا برہمی سے بولا...

 اب میری بات سنو...

کیا ضرورت تھی تمہیں وہاں آنے کی...؟

 ہاں اگر تمہیں کچھ ہو جاتا تو...

 کشمالہ یک ٹک اُس کی آنکھ سے نکلے آنسو کو دیکھ رہی تھی...

 اگر تمہیں کچھ ہو جاتا میں تو مر جاتا نا...

فارس وہ آپ کو مارنے والے تھے...

 اُس نے آہستہ سے کہا...

 وہ تمہارے ہوتے ہوئے میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتے...

 کشمالہ اب کچھ نہیں بولی وہ دو لمحے یوں ہی اُسے روتے ہوئے تکتی رہی...

اگلے لمحے وہ اُس کے سینے سے لگا.. اس کی گردن میں منہ چھپایا...

میں ڈر گیا تھا کیشو...مجھے لگا میں نے تمہیں کھو دیا...

 وہ اُس کے سینے سے لگے ہی بول رہا تھا...کشمالہ کی دھڑکن یکدم تیز ہوئی...

 کشمالا نے آہستہ سے بائیں ہاتھ سے اُس کا سر تھپکا..

 میں... میں ٹھیک ہوں... وہ زیر لب بڑبڑائی..

 آئندہ ایسا کچھ مت کرنا...

میں کروں گی...

 فارس نے ایک دم سر اٹھا کے دیکھا..کتنی ضدی تھی وہ....

دوبارہ بات اگر آپ کی جان پہ آئی تو میں کروں گی... وہ نڈر ہو کے بولی...

 لیکن اگلے ہی لمحے اُسنے نظریں چرائی... اُس کی آنکھیں نم ہوئی... کشمالا نے چہرہ دوسری جانب کیا...

 فارس نے اُسے دو لمحے دیکھا پھر انگلی اُس کی تھوڑی پہ جما کے اُس کا چہرہ اپنی جانب موڑا پھر اُس کے دائیں گال پہ جھک کے کچھ قیمتی موتیوں کو چُنا...پھر بائیں گال پہ جُھکا...

اب ایسی نوبت میں آنے نہیں دوں گا...

 کشمالہ کا دل اتنی زور سے دھڑکا جیسے ابھی ساری حدیں توڑ کے باہر نکلے گا...

"بہت محبت کرتا ہوں تم سے"

 اگلے ہی لمحے فارس نے اظہار کیا...

جانتی ہوں...

 اچھا کیسے..؟

 جیپ میں آپ مجھ سے کہہ رہے تھے نا...

 کیشو ابھی تو اظہار باقی ہے...

 وہ بڑی اترا کے بولی تھی... یاد تھی تو صرف اُسے یہ بات...میں آپ کو چھوڑ کے نہیں جاؤں گی میں نے مان لیا ہے...

 اُس نے فارس کے گال پہ ہاتھ رکھا...اگلے ہی لمحے وہ دوبارہ سے اُس کے سینے سے لگا...کشمالا نے اس کا سر آہستہ سے تھپکا اور آنکھیں موندی...


Kitab Nagri start a journey for all social media writers to publish their writes.Welcome To All Writers,Test your writing abilities.
Ik Dewana Tha Complete Novel By Ghazi Sikandar is available here to download in pdf form and online reading.
Click on the link given below to Free download Pdf
Free Download Link
Click on download
give your feedback


Follow Our Whatsapp Channel FoR Latest Novel Update         👇👇👇👇
  

Follow Us On Instagram                    👇👇👇👇 


Follow Us On Instagram Tiktok


ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے ڈاؤن لوڈ کے بٹن پرکلک کریں
 اورناول کا پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کریں  👇👇👇
 


Direct Link


Free MF Download Link



FoR Online Read

ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول

 کیسا لگا ۔ شکریہ


Post a Comment

Previous Post Next Post