Safar E Wasal Novel By Rabia Khan Episode 1

Safar E Wasal Novel By Rabia Khan Episode 1

Safar E Wasal Novel By Rabia Khan Episode 1

Novel Name : Safar E Wasal
Writer Name: Rabia Khan
Category : Secret Agent,Religion changes,Love based,Army based,Hindu to Islam,Friends Based,One side love,Kidnapping based,Suspense,Funny
Novel status : Episodic

خوشی عرف مونا

مسکراتے ہوئے سٹیج کی جانب بڑھ رہی تھی۔

ریڈ کارپٹ پر اس کے قدم جیسے نغمے بکھیرتے جا رہے تھے — ہر قدم پر کیمرے کی فلیش لائٹس چمک اٹھتیں۔

اس کی چمکدار گولڈن گاؤن ہال کی روشنیوں میں دمک رہی تھی، بال کھلے تھے مگر سلیقے سے سیٹ، اور چہرے پر وہی مشہور مسکراہٹ جس نے لاکھوں دلوں کو اپنا گرویدہ بنا رکھا تھا۔

اس کے آتے ہی مجمع میں شور بلند ہو گیا

"مونا! مونا! مونا!"

آوازیں گونج رہی تھیں، جیسے شہر کی رات کو کوئی خواب جگا رہا ہو۔

وہ مسکراتے ہوئے سامنے ہجوم کو دیکھ رہی تھی،

اپنے مخصوص انداز میں ہاتھ ہلا کر سب کو خوش آمدید کہہ رہی تھی۔

"نمست کار انڈیا والوں!"

اس کی آواز مائیک سے گونجی، تو ہال تالیوں اور سیٹیوں سے گونج اٹھا۔

"میں ہوں خوشی… عرف وہی آپ کی مونا!

اور آج کی رات… کچھ خاص ہے۔ بہت خاص!"

اس کے لبوں پر ایک ہلکی سی شرارتی مسکراہٹ ابھری ۔

آنکھوں میں چمک، آواز میں اعتماد، اور ہر انداز میں ایک عجیب سا جادو۔

زہان ملک

لاؤنچ میں سوفے پر نیم دراز تھا، دائیں طرف فرحانہ بیگم اور بائیں طرف نازنین بیٹھی تھیں۔

ٹی وی اسکرین پر مونا کا شو شروع ہو چکا تھا۔

تینوں کے ہاتھوں میں پاپ کارن کے باؤل تھے، اور ہر چمکتی آواز، ہر فلیشنگ سین کے ساتھ وہ چپ چاپ دیکھتے جا رہے تھے۔

"کافی خوبصورت ہے…"

فرحانہ بیگم نے ٹی وی کی طرف دیکھتے ہوئے آہستہ سے کہا، پھر مسکرا کر نازنین کی طرف دیکھا،

"ویسے تھوڑی سی تم جیسی لگتی ہے۔"

نازنین نے خوشی سے چہکتے ہوئے فوراً جواب دیا۔

"امی! میں تو ہمیشہ سے کہتی ہوں، مگر بھائی مانتے ہی نہیں!"

پھر فوراً زہان کو گھور کر بولی،

"یہ تو ہمیشہ کہتے ہیں کہ سارا میک اپ کا کمال ہے!"

زہان نے ایک لمبا سانس بھرا اور پاپ کارن کا دانہ منہ میں رکھتے ہوئے سادگی سے جواب دیا:

"تو کیا جھوٹ ہے؟ آدھا گھنٹہ تو کیمرہ سیٹنگ اور لائٹس میں لگتا ہوگا… حقیقت میں کیسی ہے، کوئی نہیں جانتا۔"

"ارے بیٹا، کسی کا چہرہ نہ بھی پہچانو، آواز تو سچ بولتی ہے… اور اس کے چہرے کا خدوخال بھی اچھا ہےاس کی آواز میں بھی  جذبہ ہے۔"

فرحانہ بیگم نے نرمی سے کہا۔

ٹی وی اسکرین پر اس وقت مونا نے ایک  گیت چھیڑ دیا تھا

کمرے میں خاموشی چھا گئی،

صرف مونا کی آواز گونج رہی تھی

"یہی تو بات ہے اُس میں…"

زہان کے لبوں سے بےاختیار نکلا،

مگر اسے فوراً احساس ہوا کہ وہ خود کچھ زیادہ بول گیا ہے۔

"آہا! دیکھا! آخر کار مان ہی لیا… آپ بھی فین ہیں!"نازنین نے فوراً موقع پر وار کیا۔



Kitab Nagri start a journey for all social media writers to publish their writes.Welcome To All Writers,Test your writing abilities.
Safar E Wasal Novel By Rabia Khan Episode 1 is available here to download in pdf form and online reading.
Click on the link given below to Free download Pdf
Free Download Link
Click on download
give your feedback


Follow Our Whatsapp Channel FoR Latest Novel Update         👇👇👇👇
  

Follow Us On Instagram                    👇👇👇👇 


Follow Us On Instagram Tiktok


ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے ڈاؤن لوڈ کے بٹن پرکلک کریں
 اورناول کا پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کریں  👇👇👇
 


Direct Link




FoR Online Read

ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول

 کیسا لگا ۔ شکریہ


Post a Comment

Previous Post Next Post