Anjan Safar Anjan Rahi By Tayyaba Imran Episode 2
Anjan Safar Anjan Rahi By Tayyaba Imran Episode 2
روم میں داخل ہوتے ہی اس
نے کھانا ٹیبل پر رکھا تھا اور پھر زینب کی طرف دیکھا تھا جو کہ ابھی تک کھڑکی کے
پاس کھڑی باہر کے موسم کا نظارہ لیتے ہوئے
کسی سوچ میں ڈوبی تھی جبکہ قندیل واشروم میں اور منیبہ ہر چیز سے بےنیاز اپنی نیند
پوری کرنے کی تگ و دو میں تھی کیونکہ اسے سب سے زیادہ عزیز محض اپنی نیند ہی تو تھی۔
حناوے آہستگی سے زینب کے
پیچھے جا کر کھڑی ہوئی تھی۔ زینب نے اس کی آمد کا اندازہ لگا لیا تھا مگر اس کے
باوجود بھی اس کی طرف پلٹ کر دیکھنے کی بجائے وہ باہر کے موسم میں ہی مگن رہی تھی۔
’’آہم آہم !یہ موسم کی بارش۔۔۔‘‘اب
کی بار حناوے شرارتی انداز میں مسکراتے ہوئے زینب کے کان کے نزدیک گنگنائی تھی۔ اس
کی اس حرکت پر وہ نہ چاہتے ہوئے بھی ہلکا سا ہنس دی تھی۔
’’یہ بارش کا پانی۔۔۔‘‘پھر
مسکراتے ہوئے زینب نے گانے کی اگلی لائن اونچی آواز میں گنگنائی تھی۔
’’یہ پانی کی بوندیں۔۔۔‘‘حناوے
نے اس سے اگلی لائن اچکی تھی۔
’’تجھے ہی تو ڈھونڈیں۔۔۔‘‘گانے
کی یہ لائن دونوں نے اونچی آواز میں گنگنائی تھی۔ دونوں کی آوازیں ملیں تو کمرے میں ایک ردھم سا پیدا ہوا تھا۔ منیبہ
نے ان کی آوازوں کو نظر انداز کرتے ہوئے
خود کو دوبارہ سے نیند میں مگن کرنے کی کوشش کی تھی۔
’’یہ ملنے کی خواہش۔۔۔‘‘
’’یہ خواہش پرانی۔۔۔۔‘‘
’’ہو تجھی سے پوری میری یہ
کہانی۔۔۔‘‘
’’لا لا۔۔۔لا لا۔۔۔لالا۔۔‘‘
کچھ دیر مزید وہ یونہی
اونچی آواز میں گنگناتی رہیں تھیں ۔ ان کی اس حرکت پر منیبہ نے اب آنکھیں کھول کر
ان کی طرف دیکھا تھا اور پھر بغیر کوئی تاثر چہرے پر لائے وہ اٹھ کر واش روم کی
طرف بڑھ گئی تھی۔ زینب اور حناوے نے اس کے جانے پر ایک لمحے کے لیے ایک دوسرے کی طرف
رک کر دیکھا تھا اور پھر وہ دونوں بےاختیار قہقہہ لگا کر ہنس پڑیں تھیں۔
’’بچی ناراض کر دی تم نے
حناوے۔۔۔‘‘زینب نے اب سنجیدہ ہوتے ہوئے کہا تھا۔
’’نہیں بچی ناراض نہیں ہوتی۔
تم فکر نہ کرو۔‘‘حناوے نے اسے تسلی دی تھی۔
’’اور ویسے بھی اس نے ویسے
نہیں اٹھنا تھا۔ اسے اٹھانے کا یہی ایک واحد حل تھا۔‘‘اب کی بار وہ ٹیبل کی طرف بڑھی تھی اور کھانا اٹھا
کر اپنے بستر پر لائی تھی۔
’’خیر تم مجھے پریشان لگ رہی
ہو۔ سب ٹھیک تو ہے نا۔‘‘بستر پر بیٹھتے ہوئے حناوے نے اسے غور سے دیکھا تھا۔
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے ڈاؤن لوڈ کے بٹن پرکلک کریں
اورناول کا پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کریں 👇👇👇
Direct Link
ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول
کیسا لگا ۔ شکریہ