Ishq Se Agy Hai Jo Jahan Complete Novel By Maryam Rajpoot
Ishq Se Agy Hai Jo Jahan Complete Novel By Maryam Rajpoot
یہ کہانی بخت خانزادہ اور
اس کے شدید، روح پرور عشق کی ہے۔ وہ شخص جو اپنی قیمتی چیزوں کی دل و جان سے حفاظت
کرتا تھا، جو صرف اپنے چاہنے والوں کے لیے نرم گوشہ رکھتا تھا۔ لیکن ایک دن اس کی
زندگی میں ایک ایسی لڑکی آتی ہے جو صرف ایک شرٹ کے لیے رو رہی تھی۔
وہ لڑکی تھی حجاب یوسفزئی۔
بخت لاکھ چاہ کر بھی اسے بھلا نہ سکا۔ قسمت نے مزید کھیل کھیلا اور وہ اسے اپنے
والد کے دوست کے گھر دوبارہ نظر آئی۔ وہ لمحہ ایسا تھا جب بخت خانزادہ بری طرح ہار
گیا، اس کا دل اس کے لیے غزلیں لکھنے لگا۔ وہ معصوم، سادہ لڑکی حجاب، بخت کے لیے
سب سے زیادہ اہم ہو گئی۔
لیکن محبت کبھی آسان نہیں
ہوتی۔ جب بخت خانزادہ نے محسوس کیا کہ اسے اپنی محبت کا حاصل مل گیا ہے، تبھی اسے
ایک تلخ حقیقت کا سامنا کرنا پڑا—حجاب کسی اور سے محبت کرتی تھی۔ وہ کسی اور کی
منگیتر تھی، فاتح کی۔ محبت نے بخت کو خود غرض بنا دیا؛ اسے فاتح کی زندگی کی کوئی
پرواہ نہ رہی۔ مگر تقدیر نے اسے ایک نیا سبق سکھانا تھا۔
SP Text
اس رات اس طویل سڑک پر
موجود شخص نے اپنے دل کے ٹکڑے اپنے ہی کانپتے ہاتھوں سے چنے تھے
اور پھر وہ اٹھتے گاڑی میں
جا بھیٹا تھا
گاڑی سٹارٹ کرتے اسنے سپیڈ
تیز کرتے یک دم موڑی تھی
کچھ لمحوں بعد اسکی گاڑی
سڑک پر فراٹے بھرتی ہوا سے باتیں کر رہی تھی
بخت خانزادہ کے دل سے
نکلتا ایک ایک خون کا قطرہ اسکی آنکھوں کے ذریعے بہ رہا تھا
ایک دھندلا چہرا اسکی
آنکھوں کے سامنے ابھرا تھا
اور وہ آنکھیں موندھتے
اسکو سوچ کر مسکرا دیا تھا
ایک آخری مسکراہٹ اور بخت
خانزادہ کی گاڑی زور دار دھماکے سے سامنے سے آتے ٹرالر سے ٹکرائی تھی
"ایک لمحہ لگا تھا اور بخت
خانزادہ کو موت اپنے آگوش میں لے چکی تھی ایک عاشق عشق ہار کر موت جیت گیا تھا۔"
"ہمارے خوابوں کی زندگی
بہت کم ہوتی ہے انکو اگر وقت پر جی لیں تو خوش قسمتی اور اگر وقت پر انکو جی نہ سکیں
تو پھر فقط پچتاوے رہ جاتے ہیں اور پچتاوں کا کیا کرنا جب وقت گزر جائے۔"
اسے اپنے الفاظ یاد آئے
تھے
"میں اسے اس جہان میں نہیں
مانگ سکا مانگا بھی تو پا نہیں سکا کیونکہ وہ کسی اور کو مانگتی ہے مگر اگلے جہان
میں میں خدا کے پیروں میں گر کر بھی اسکو مانگ لوں گا۔۔عشق سے آگے ہے جو جہاں۔"
خانم اس جہان میں بخت
خانزادہ تمھیں مانگ لے گا۔۔وہ جہاں جو عشق سے آگے ہے۔۔!!
"قسمت نے محبت کا کھیل کھیلا
تھا اور بخت خانزادہ کی جان لے لی تھی۔"
محبت ختم ہوئی تھی عشق
شروع ہو گیا ۔۔۔وہ عشق جو اگلے جہاں میں اپنی تکمیل پاجانے والا تھا۔۔مگر شاید۔۔!!
وہ جہاں جو عشق سے آگے
ہے۔!!
"ایک خواب تھا جو ٹوٹ گیا
تھا
شاید اگلے جہاں میں پورا
ہونے کے لیے مگر خواب تو خواب ہوتے ہیں نہ ایک بار ٹوٹ جائیں تو پھر کبھی نہیں
جڑتے بس ایک جھوٹی امید یا تسلی باقی رہ جاتی ہے۔"
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے ڈاؤن لوڈ کے بٹن پرکلک کریں
اورناول کا پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کریں 👇👇👇
Direct Link
ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول
کیسا لگا ۔ شکریہ