Mohabbat Akhri Manzil Complete Novel By Arfa Khan
Mohabbat Akhri Manzil Complete Novel By Arfa Khan
"
زاویان شادی کر لو۔" کلثوم بیگم کا ہمیشہ کی طرح کیا جانے والا وہی مطالبہ
تھا۔
"
ماما میں کتنی بار کہوں آپ سے مجھے شادی نہیں کرنی۔" زاویان نے ہاتھ میں پکڑا
فورک بے دلی سے پلیٹ میں پٹخا۔
"
دیکھو زاویان ٹھنڈے دماغ سے سوچو اپنے لیے نہیں عنایہ اور آئرہ کے لیے۔ خاص کر
آئرہ کو ماں کی ضرورت ہے۔ وہ ابھی بہت چھوٹی ہے۔ لڑکیوں کو زندگی کے ہر موڑ پر ماں
کی ضرورت ہوتی ہے۔" نصار صاحب نے سمجھانا چاہا۔
"
پاپا دنیا کی کوئی بھی عورت ان کی ماں نہیں بن سکتی۔ جو بن سکتی تھی وہ اس دنیا سے
جا چکی ہے۔" زاویان نے تلخی سے کہا۔
"
کیوں نہیں بن سکتی؟ جب ہم ڈھونڈیں گے تو اچھی لڑکی بھی ملے گی پھر میں بوڑھی ہو
چکی ہوں۔ زوباریہ اپنے گھر بار والی ہے۔ روز روز وہ یہاں نہیں آ سکتی۔ میڈز سے بھی
کام کروانے کے لیے گھر کی مالکن کا ہونا ضروری ہوتا ہے۔" کلثوم بیگم اسے
سمجھاتے سمجھاتے زچ ہو گئی تھیں۔
"
اچھا تم ناشتہ تو کرو۔" نصار صاحب نے اس کا دھیان ناشتے کی طرف کروایا۔ جس سے
وہ مکمل طور پر ہاتھ روک چکا تھا۔
" کر
لیا ناشتہ۔" زاویان نے نیپکن سے لب تھپتھپاتے ہوئے کہا۔
" آپ لوگ روز روز اس ٹاپک کو مت چھیڑا کریں۔ میرا جواب نہیں بدلے گا۔" زاویان نے ناراضگی سے چیئر گھسیٹی۔
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے ڈاؤن لوڈ کے بٹن پرکلک کریں
اورناول کا پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کریں 👇👇👇
Direct Link
Free MF Download Link
ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول
کیسا لگا ۔ شکریہ