Haxam Novel By Ayesha Rathore

Haxam Novel By Ayesha Rathore

Haxam Novel By Ayesha Rathore

Novel Name : Haxam 
Writer Name: Ayesha Rathore
Category : LATEST COMPLETE NOVEL,Secret Agent Base Novels,Age Difference Novels,Gangster Based,
Novel status : Complete

SP TexT

(چچ چچ کتنی محنت کری بھاگنے میں مگر کیا فائدہ پھر سے میرے قبضے میں آگئی ۔۔)

اس نے مصنوئی افسردگی سے کہتے ہوئے اپنے گلاسس ہٹائے تو بلو آئس نے اپنا دیدار کروایا ۔۔

(پل ۔۔۔۔۔۔پلیز ۔۔۔۔۔۔مجھے ۔۔۔۔جان ۔۔۔۔جانے دو ۔۔)

وہ وحشت زدہ اٹک اٹک کر بولی تو اس کی بے بسی پر اس کا جاندار قہقہہ اس پوری ویران سڑک پر سنائی دیا ۔۔.

جانتی ہو نہ مجھے میں لوکس نوا ۔۔

اس نے دونوں ہاتھ کھول کر چیخ کر کہاں ۔۔

کسی کو نہیں بخشتا اور جو میری بات نہ مانے اسے میں ختم کر دیتا ہو تو زوئی البر تم سے صرف میں نے ایک رات کی ڈیل کی تھی وہ بھی اس لئے کیونکہ تم خوبصورت ہو اور ہر خوبصورت چیز پر لوکس نوا کا حق ہے اور نہ ہو تو وہ اس خوبصورت چیز کو ختم کر دیتا ہے جیسے میں ابھی تمہیں کرنے والا ہو کیونکہ تم نے مجھے  منع جو کر دیا ہے ۔۔

S P Text


آپ نے غالباؔ مجھ سے  کچھ اور بات بھی کرنی ہے۔

وہ اب پوری طرح اس کی طرف گھومی۔۔

جی بالکل ایسا ہی ہیں ۔۔

اس نے ایک گہری سانس لے کر خود کو کمپوز کیا ۔۔

کہیے پھر ۔۔

میں جو بات کرنے جا رہا ہوں آپ مائنڈ مت کریے  گا اصل میں میری والدہ آپ کے گھر میرا پرپوزل لے کے آنے والی ہے لیکن اس سے پہلے میں آپ کی رائے جاننا چاہوں گا ۔۔

اس نے اپنی بات کمپلیٹ کر کے اسے دیکھا جس کا چہرہ ایک دم سپاٹ ہوا۔۔

آپ اپنی والدہ کو کہیں نہ آئے ۔۔

جی۔۔!

اس کے اتنے ٹھنڈے اور سرد لہجے میں کہنے پر شیث کئی  لمحے تو اسے دیکھتا رہ گیا اسے اس جواب کی بالکل توقع نہیں تھی ۔۔

آپ اپنی والدہ کو نہیں بھیجے کیوں کے میں شادی نہیں کرنا چاہتی ٹھیک ۔۔

مگر کیوں۔۔؟ کیوں نہیں کرنی ۔۔

اب کیوں نہیں کرنی یہ میں آپ کو بتانے کی پابند نہیں ہوں اور ویسے بھی آپ مجھے جانتے ہی کتنا ہے آپ میرے بارے میں کچھ نہیں جانتے تو آپ کے لیے بہتر ہے کہ آپ مجھ سے دور رہیں ۔۔

تو شادی کرنے کے لئے کیا ایک دوسرے کو جاننا ضروری ہوتا ہے ۔۔؟

وہ بھی اب سنجیدہ ہو چکا تھا ۔۔

بلکل۔۔

تو پھر میں آپ کے بارے میں آپ سے زیادہ جانتا ہوں ۔۔

اوہ رئیلی کیا جانتے ہو میرے بارے میں مجھ جیسی لڑکی کو تمہاری والدہ اپنے گھر میں بالکل برداشت نہیں کریں گی میرے اندر کوئی بھی لڑکی والی خوبی نہیں ہے سوائے اس بڑے ہوئے بالوں کے ، مجھے بائیک چلانے کا شوق ہے ، راتوں کو میں اکثر باہر پائی جاتی ہوں مار پیٹ غنڈا گردی آوارہ گردی کلبینگ نشاء جوا غرض ہر چیز میں کرتی ہو کیا اب بھی شادی کے خواہشمند ہو ۔۔

اس نے اپنی ساری خوبیاں گنوا کر اسے جتاتی نظروں سے دیکھا ۔۔

اس کی بات پر ایک آسودہ مسکراہٹ نے اس کے چہرے کا احاطہ کیا شاید غلط لڑکی میں اس کا دل اٹکا تھا ۔۔

ان سب باتوں میں یہ بتاؤ سچ کتنا ہیں  ۔۔

سب سچ ہے میں نے ایک حرف بھی جھوٹ نہیں بولا ۔۔

اس نے سینے پہ بازو باندھے ۔۔

میں بتاؤ سچ کتنا ہیں ۔۔؟

ہاں بلکل ۔۔

تم مار پیٹ کرتی ہوگی مگر غنڈہ گردی نہیں کرتی اور نہ ہی آوارہ گردی نشاء بھی کرتی ہوگی مگر جوا نہیں کھیلتی ۔۔

اس کے کہنے پر ظل نے ایک آئبرو اٹھائی ۔۔

اتنے یقین سے کیسے کہہ سکتے ہو ۔۔؟

اس کی دلچسپی بے ساختہ بڑھی ۔۔

جوۓ کھیلنے والوں کی شکلیں کم از کم تمہارے جیسی تو نہیں ہوتی گھاٹ گھاٹ کا پانی پیا ہیں تمہاری عمر سے زیادہ تجربہ ہے مجھے ۔۔

انٹرسٹنگ ۔۔! مگر افسوس شادی تو پھر بھی نہیں کر پاؤ گے ۔۔

وہ تمسخرانہ ہنسی ۔۔

چیلینچ کر رہی ہو ۔۔

وہ دو قدم اس کے قریب ہوا ۔۔

یہی سمجھ لو ۔۔

وہ پیچھے نہیں ہٹی  ۔۔

ٹھیک ہے پھر کل تیار رہنا میری والدہ ۔۔۔۔!

شوق سے آئے اگر بے عزت ہونا ہے تو ۔۔

وہ اس کی بات کاٹتی اپنی کہہ کر واپس جانے کے لئے مڑی۔۔

ویسے تم نے اپنی خوبیوں میں یہ نہیں بتایا کے ہاتھ کی صفائی بھی بہت اچھے سے آتی ہیں تمہیں کیا تمہارے ڈیڈ اور بھائی کو پتا ہے کہ ہاتھ کی صفائی کا ہنر جانتی ہو تم ۔۔

اس کے کہنے پر ظل کے واپس جاتے قدم رکے ایک سایہ سا اس کے چہرے پر لہرا کر گزرا وہ اس بات سے کہنا کیا چاہ رہا تھا کہ اگر اس نے رشتے کے لئے ہاں نہیں کی تو وہ سب کو سب بتا دیگا ۔۔؟

کیا مطلب ہے تمہاری اس بات کا ۔۔

وہ ایک جھٹکے سے پیچھے مڑی ۔۔

کچھ نہیں میں بس جسٹ ایک بات کر رہا تھا ۔۔

اس کے چہرے کے ایکسپریشن دیکھ کر اب مسکرانے کی باری اس کی تھی جبکہ ظل کا دماغ منٹو میں شیث سے ہوتا عینین پر جا اٹکا تھا رنگ کا چوری کرنا پھر شیث کے شوپنگ بیگ میں ڈالنا اور وہی رنگ پھر عینین کے پاس سے  نکلنا یہ سب پلان نہیں تھا تو اور کیا تھا ۔۔؟ کیا یہ دونوں ملے ہوئے ہے ان دونوں کا آپس میں کوئی تعلق ہے۔۔؟ ایسی بہت سی سوچے تھی جو بیک وقت اس کے ذہن میں آئی تھی ۔۔!!

شیث نے اسے سوچوں میں گم دیکھ کر اس کے آگے چٹکی بجائی تو وہ ایک دم ہوش میں آئی ۔۔

ٹھیک ہے پھر کل میری امی آئنگی امید ہے سب اچھے سے ہو جاۓ گا ۔۔

اس نے ایک نظر اسے دیکھ کر اس کے پیچھے دیکھا جہاں سعدیہ بیگم اسے اشارے سے بلا رہی تھی ۔۔

وہ ایک مسکراہٹ اسے پاس کرتا وہاں سے جا چکا تھا جبکہ ظل نے ضبط سے اپنی مٹھیاں بھينچی ۔۔

کچھ کرنا پڑے گا تمہارا ۔۔۔!کرتی ہو کچھ ۔۔




Kitab Nagri start a journey for all social media writers to publish their writes.Welcome To All Writers,Test your writing abilities.
Haxam Novel By Ayesha Rathore is available here to download in pdf form and online reading.
Click on the link given below to Free download Pdf
Free Download Link
Click on download
give your feedback


Follow Our Whatsapp Channel FoR Latest Novel Update         👇👇👇👇
  

Follow Us On Instagram                    👇👇👇👇 


Follow Us On Instagram Tiktok


ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے ڈاؤن لوڈ کے بٹن پرکلک کریں
 اورناول کا پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کریں  👇👇👇
 


Direct Link







FoR Online Read

ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول

 کیسا لگا ۔ شکریہ


Post a Comment

Previous Post Next Post