Its Your Fault That My Heart Beat Complete Novel By Manya khan
Its Your Fault That My Heart Beat Complete Novel By Manya khan
اس لڑکے کا پورا چہرہ
سوجھ کر خون سے بھر گیا تھا ۔
آنکھ سوجھ چکی تھی اور ہونٹوں سے بھی خون بہہ رہا تھا
لیکن جے جُن نے اسے مارنے سے ہاتھ نہیں روکا تھا ۔ بس کرو جے جُن بہت ہو چکا ۔ وہ
جو اس لڑکے کو مار رہا تھا کسی لڑکی کی غصے سے بھری آواز پر اس نے آواز کی سمت دیکھا
جہاں وہ غصے سے ہوئے لال چہرے سے اس کے
سامنے کھڑی تھی ۔
پہلے تو جے جُن نے اسے
پہنچانا نہیں لیکن پھر یاد کرنے پر اسے یاد آگیا تھا کہ وہ یون ناہ کی دوست ہے ۔
اے لڑکی تم میں اتنی ہمت کہ تم نے مجھ سے اس لہجے میں بات کی ؟؟ جے جُن اس لڑکے کو
چھوڈ کر سیدھا کھڑا ہوتا من جی سے بولا ۔ اس سے پہلے من جی جواب دیتی یون ناہ بھاگ
کر وہاں آتی من جی کا بازو پکڑ چکی تھی ۔ معاف کرنا جے جُن اس کی طبعیت نہیں ٹھیک
اس لیے صبح سے اس کا دماغ گھوما ہوا ہے ۔
سوری اب دوبارہ یہ تمہارے
معاملات میں نہیں بولے گی ۔ چلو من جی یہاں سے ۔ یون ناہ نے جے جُن سے معافی
مانگتے من جی کو وہاں سے لیجانا چاہا لیکن من جی نے اس کا ہاتھ جھٹک دیا اور اپنے
قدم جے جُن کی جانب بڑھائے ۔ وہ اس سے کچھ ہی فاصلے پر جا کر رکتی اس کی انکھوں میں
آنکھیں ڈال کر کھڑی ہو گئی ۔
غصے کے سبب اس نے اپنی
مٹھیاں میچ رکھی تھیں ۔ کیا سمجھتے ہو تم خود کو ؟؟ کیا تم زمین پر خدا ہو جو کسی
بھی انسان کے ساتھ جانوروں سے بدتر سلوک کرو گے ؟؟ اگر تم امیر ہو تو کس نے تمہیں
حق دیا غریبوں کو چوٹ پہنچانے ان کی عزتِ نفس کو ٹھیس پہنچانے کا ؟؟ کس نے حق دیا
تمہیں اس لڑکے کو بُلی کرنے کا اسے مارنے کا ؟؟ ہو کون تم ؟؟ اور تم سب کیا تم سب
کے اندر کی انسانیت بھی مر گئی ہے کیا ؟؟
جو تم سب بجائے اسے بچانے کے الٹا اس کی حالت سے مزہ
لیتے اس کی وڈیو بنا رہے ہو ۔ یاد رکھنا اگر آج تم لوگ ظلم کے خلاف آواز نہیں
اٹھاؤ گے نہ تو اگلی مرتبہ تم لوگ بھی اسی ظلم کے ہاتھ لگو گے ۔ وہ پہلے جے جُن کی
آنکھوں میں دیکھتی غصے سے بولی اور پھر اس
سے دگنے غصے سے وہاں پر موجود سٹوڈنٹس پر چیخی جبکہ وہاں کھڑے سبھی سٹوڈنٹ اس کی
ہمت پر حیران تھے ۔
جے جُن خود اس لڑکی کی ہمت پر حیران تھا ۔ یون ناہ نے
پھر سے اس کا بازو پکڑ کر اسے وہاں سے لیجانا چاہا لیکن من جی آج کسی صورت وہاں سے
ہٹنے کو تیار نہیں تھی ۔ تم جانتی ہو تم کس سے بات کر رہی ہو ؟؟ جے جن نے سینے پر
ہاتھ باندھ کر مغرور پن سے پوچھا جس پر من جی کے چہرے پر تنزیہ مسکراہٹ آئی ۔
ہاں جانتی ہوں ۔ ایک
خودسر بگڑے اور بدتمیز امیر زادے سے ۔ جو ماں باپ کی کمائی پر ایسے اتراتا ہے جیسے
خود کمایا ہو ۔ میں اس سے بات کر رہی ہوں جو اپنی امیری کی چادر میں اپنی بزدلی کو
چھپا کر اسے بہادری کی طرح دیکھاتا ہے ۔ من جی کے جواب پر جے جُن کا خون کھولا تھا
۔ تمہاری اتنی ہمت کہ تم مجھ سے اس طرح بات کرو ۔
جے جُن نے اپنے دائیں ہاتھ میں من جی کی لمبی پتلی
گردن کو پکڑا اور گرفت مضبوط کی جس سے من جی کا غصے سے لال چہرہ اور لال ہو گیا ۔
جے جُن چھوڈ دو اسے پلیز ۔ وہ ابھی نئی آئی ہے یہاں اسے یہاں کے اصولوں کا نہیں
پتا ۔ یون ناہ نے جے جُن سے من جی کو چھوڈانے کی کوشش کرتے کہا لیکن جے جُن کسی
صورت من جی کو چھوڈنے پر تیار نہیں تھا ۔
جے جُن کے گردن کو نہ
چھوڈنے پر من جی نے اپنے لمبے ناخن اس کے سفید ہاتھ کی پشت پر گاڑھ دیے تھے جس کے
سبب جے جُن نے اس کے گلے پر گرفت ہلکی کی تھی اور من جی نے اس کا ہاتھ گلے سے جھٹک
دیا تھا ۔ ہمت کی بات کرتے ہو نہ تو سنو ہاں ہے مجھ میں ہمت تبھی بول رہی ہوں تمہارے
سامنے ۔
اور تم جو یہاں سکالرشپ پر آنے والے سٹوڈنٹ کو تنگ
کرتے ہو انہیں ستاتے ہو صرف اس بات پر کہ وہ غریب ہیں تو سنو امیروں کی بگڑی اولاد تمہاری یہ یونیورسٹی جس
کے مالک ہونے پر تم اتراتے ہو نہ یہ یونیورسٹی تمہارے پیسوں سے ہی نہیں چل رہی ۔
اگر یہ یونیورسٹی چل رہی ہے نہ تو اس کے پیچھے ہم جیسے سکالرشپ پر آئے سٹوڈنٹ ہی
ہوتے ہیں ۔
اگر ایسا نہ ہوتا تو کبھی
بھی غریب سٹوڈنٹ کو سکالرشپ پر یہاں نہ بلایا جاتا صرف اس لیے کہ وہ زہین اور ٹاپر
سٹوڈنٹ ہیں ۔ من جی بولنے پر آئی تو بنا سوچے سمجھے بولتی گئی جبکہ جہاں اس کے منہ
سے سکالرشپ کا سن کر یون ناہ نے سر پر ہاتھ مارا وہیں جے جُن اور باقی سٹوڈنٹ حیران
ہوئے ۔ تم سکالرشپ پر آئی ہو ؟؟ اس نے حیرانگی سے پوچھا جس پر من جی نے جواب کی
صورت میں اس کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بنا خوف کے اسے دیکھا ۔
دی۔۔۔دیکھو جے جُن یہ پاگل ہو گئی ہے اس لیے کچھ
بھی بول رہی ہے پلیز اسے معاف کر دو ۔ ایسا دوبارہ نہیں کرے گی یہ ۔ یون ناہ من جی
کے سامنے آتی جے جُن سے بولی جبکہ اس کی بات پر جے جُن کچھ سوچ کر مسکرایا ۔ ٹھیک
ہے میں اسے معاف کر دوں گا لیکن اگر یہ میری جوتی پر ناک رگڑ کر مجھ سے معافی
مانگے تو ۔
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے ڈاؤن لوڈ کے بٹن پرکلک کریں
اورناول کا پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کریں 👇👇👇
Direct Link
ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول
کیسا لگا ۔ شکریہ


