Forced Marriage & Toxic Hero Based Complete Novel
Forced Marriage & Toxic Hero Based Complete Novel
۔" اس کے ہاتھ کو بل دے کر اس کی کمر کے پیچھے
کرتے اس کی ٹون بدل گئی ، آنکھوں میں برف جیسے تاثرات اور چہرے پر سرد مہری ، سفاکی،
کانچ کی چوڑیاں ٹوٹ کر اس کی کلائی میں پیوست ہو گئیں ، سب کچھ اتنا اچانک تھا کہ
وہ سنبھل ہی نہ سکی ، اس کی آنکھیں لبالب بھر گئیں۔"بہت گھمنڈ ہے ناں تمہیں
خود پر، بہت ناز ہے نا تمہیں اپنے بھائیوں
کی نام نہاد محبت پر، اب کہو ان سے آکر
بچالیں اپنی لاڈلی کو۔ " اس کا لفظ لفظ زہر میں ڈوبا ہوا تھا ۔" سب صرف
دکھاوا ہے یہ محبت کا ڈھونگ کسی کو تم سے کوئی سروکار نہیں ، کسی کو تمہاری پروانہیں
اور مجھے تو بالکل بھی نہیں۔" کلائی
پرگرفت سخت کرتے وہ زبان سے انگارے اگلنے
لگا، بے اختیار اس کے لبوں سے سسکی نکلی۔
"ہاتھ چھوڑیں میرا ، پاگل ہو گئے ہیں کیا ۔" الفاظ بمشکل ادا ہو سکے۔ "یہ تو ناممکن ہے
ایک پاگل کے ہاتھ میں اپنا ہاتھ دے کر رحم کی توقع کر رہی ہو۔
" اس کے رویے میں نرمی اور لچک کی رمق تک
نہ تھی ، مروہ نے شدت سے آنکھیں میچ لیں۔"ہاں
رحم کی دعا کرواب، کیونکہ ساری عمر اب تمہیں یہی تو کرنا ہے۔ " اس کا ہاتھ
جھٹکے سے چھوڑ کر کے کہنے لگا۔ مروہ بھرائی
آنکھوں سے اپنی زخمی کلائی کو دیکھنے لگی
جس سے خون رس رہا تھا، آنسور خسار کو
بھگونے لگے ۔ " جاہل ، جنگلی، پاگل انسان ہوتم۔ " آنسو صاف کرتے وہ چیخی جواباً اس کاہاتھ اٹھ گیا اوروہ منہ کے بل بیڈ پر جا
گری۔ "خبردار جو آئندہ اونچی آواز میں بات کی تو، مجھے سخت زہر لگتی ہیں شوہر کے سامنے زبان
چلانے والی عورتیں یہ بات اچھی طرح سمجھ لو یہی تمہارے لئے بہتر ہے ۔" غیض و غضب میں کہتا وہ مڑا ۔"اور ہاں ایک
اور بات اگر مما کو اس سب کی بھنک بھی پڑی تو آئی سویئر۔



