Dard Ki Bazgasht Complete Novel By Maimuna irfan
Dard Ki Bazgasht Complete Novel By Maimuna irfan
کچھ زخم وقت کے ساتھ بھر
جاتے ہیں، مگر کچھ کی بازگشت برسوں تک روح میں گونجتی رہتی ہے۔
یہ ایک ایسی لڑکی کی کہانی
ہے جس نے برسوں پرانے ظلم کے خلاف خاموشی توڑنے کا فیصلہ کیا، اور ایک ایسی وکیل کی
داستان جس نے انصاف کو اپنا مقصد بنا کر ہر خطرے کا سامنا کیا۔ جب سچ طاقتور لوگوں
کے مفادات سے ٹکراتا ہے تو دھمکیاں، سازشیں اور قربانیاں اس سفر کا حصہ بن جاتی ہیں۔
"درد کی بازگشت" صرف ایک عدالتی مقدمے کی کہانی نہیں، بلکہ محبت، اعتماد، رشتوں، قربانی اور انصاف کی ایسی جدوجہد ہے جو یہ سکھاتی ہے کہ کبھی کبھی ایک انسان کی ہمت ہزاروں خاموش آوازوں کو بولنے کا حوصلہ دے دیتی ہے۔
👇SP Text
"میں تمھیں نہیں چھوڑوں گی"
"اوووو کیوں نہیں چھوڑے گی
مجھے"
"تم مجھے بتاؤ کیوں مارا
تم نے کلثوم کو؟؟"
میرال نے گرج کر کہا
"ہر روز کھانے میں نمک کم
ہوتا ہے، کبھی مرچی تیز۔۔۔ اب بندہ مارے بھی نہ"
"اللّٰہ بخش تمھیں اللّٰہ
بھی نہیں بخشے گا۔۔۔۔جاہل آدمی۔۔۔۔وہ مر جاتی تو؟؟؟"
"مر جائے بھاڑ میں جائے"
وہ اب بھی ڈھیٹوں کی طرح
کھڑا تھا
میرال کی آنکھوں میں خون
اترا تھا
"اب بتاؤ یہ کیا کر دیا تم
نے"
میرال اب بھی چیخ رہی تھی
"اوووو بی بی اسلام نے بھی
یہی بتایا ہے ہمیں کہ عورت اگر بےلگام ہو جائے تو اس کی لگام کھینچ دو۔۔۔۔۔اسلام میں
بھی ہم مردوں کو عورت پر فوقیت حاصل ہے"
"اچھا ایسا ہے۔۔۔۔۔سر کہاں
تک پڑھا ہے آپ نے؟؟؟"
میرال نے طنزیہ انداز میں
سوال کیا تھا۔
"آٹھویں جماعت پاس ہوں"
وہ فخر سے بتا رہا تھا
"تو اللّٰہ بخش پانچویں
جماعت کی اسلامیات کی کتاب میں ایک چیپٹر ہے جس کا نام ہے خطبہ حجتہ الوداع
ہے۔۔۔اس میں صاف صاف لکھا ہے کہ ہمارے آخری نبی کریم ﷺ نے اونٹنی پر بیٹھ کر رو رو
کر تین مرتبہ ایک ہی بات کہی تھی: عورتوں کے معاملے میں اللّٰہ سے ڈرو"
میرال نے اللّٰہ بخش کی
طرف اپنی انگلی اٹھائی۔
"رہی بات آپ کی اسلام والی
تو بےشک اللّٰہ نے مردوں کو عورت پر فوقیت دی ہے مگر یوں مارنے کے لیے نہیں ان کی
حفاظت کے لیے"
وہ گھور گھور کر میرال کو
دیکھ رہا تھا
"کبھی پڑھا ہے کہ کسی نبی نے یا قرآن میں بلاوجہ عورت کو مارنے کا ذکر ہے؟؟" ایک سوال پوچھا گیا تھا جس کا جواب نہ تھا
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے ڈاؤن لوڈ کے بٹن پرکلک کریں
اورناول کا پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کریں 👇👇👇
Direct Link
ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول
کیسا لگا ۔ شکریہ


