Halawa tul Baqrah Recipes by Sarah Omer

Halawa tul Baqrah Recipes by Sarah Omer

Halawa tul Baqrah Recipes by Sarah Omer

حلاوة البقرة

سارہ عمر

یہ ایک عربی ڈش ہے جس کو بنانے کے بہت سے طریقے ہیں. بچوں کو یہ بہت پسند آتی ہے ٹافی کی طرح بنتی ہے.
اشیاء
سوکھا دودھ دو کپ
چینی پسی ہوئی ایک کپ
انڈے دو عدد
مکھن دو چمچے
تیل حسب ضرورت
سب سے پہلے پین یا کھلے برتن میں دو چمچے مکھن پگھلا لیں. اب سوکھا دودھ ڈالیں اور اچھی طرح بھونیں. اگر چھوڑ دیا تو سب جل جائے گا. چمچہ ہلاتے رہیں. رنگ تبدیل ہو تو چینی جو اسی کپ سے ناپی ہو اس میں شامل کریں اور مکس کریں. اب دو انڈے بھی شامل کریں آنچ درمیانی ہو تیز نہ ہو. چمچہ ہلاتے رہیں. اگر سخت ہے یا گھٹلیاں بن رہی ہیں تو ایک کپ میں تیل رکھیں تھوڑا تھوڑا کر کے شامل کریں اور ہلاتے رہیں. جیسے ہی پین سے چپکنا ختم ہو اور آپس میں جڑنے لگے کسی تیل لگی ٹرے میں اتار کر چھری سے چکور کاٹ لیں.
بچوں کے لیے مختلف اشکال بھی کٹر سے کاٹی جا سکتی ہیں.

سارہ عمر





Post a Comment

Previous Post Next Post