Matti ki Deewani by Nagina Basharat

Matti ki Deewani by Nagina Basharat 

Matti ki Deewani by Nagina Basharat 

Urdu poetry is an ancient tradition. It has many different types. It is considered as an important element of our culture. It is a best way to express feelings of love, pain,anxiety and suffocation.
A poet interprets his inner feelings and condition through his words.
مٹی كی دیوانی

یہ دنیا مجھ سے پوچھتی ھے
یہ كیسی عجب كہانی ھے
توں مٹی كی دیوانی ھے۔۔۔

كیوں پل پل اس پر جھكتی ھے؟؟
كیوں پیار سے اسكو تكتی ھے؟؟؟
كیوں پل پل سجدے كرتی ھے؟؟؟

میں كیسے كہہ دوں دنیا سے!!
اك رات اندھیری آی تھی
جب دامن اپنے چھوٹے تھے
وہ لمحے كیسے ظالم تھے
جب رو رو كے ہم بچھڑے تھے

آنكھیں آنسو برساتیں تھیں
اور تجھ كو دیكھتی جاتی تھیں
ہاتھوں سے ہاتھ جب چھوٹے تھے
دل بے كل ھو كر تڑپے تھے

ہم سانسیں تیری چن چن كر
اپنی سانسوں میں بھرتے تھے
اور تیرے ہونٹوں كے شكوے
ان ہونٹوں سے جب ہم سنتے تھے

جب دامن اپنے چھوٹے تھے
اور وعدے سارے ٹوٹے تھے
ہم جاتے جاتے یہ كہتے تھے🍁🍁
اب یاد ہمیں تم مت كرنا
برباد جوانی مت كرنا
ہم بھی تمكو نہ سوچیں گے
ان راہوں پر نہ لوٹیں گے
اب نہ فریاد كرینگے ہم
نہ تجھ كو یاد كرینگے ہم

یہ كہہ كر ہم قدموں میں گرے
دامن مٹی سے بھرنے لگے
وہ مٹی تیرے قدموں كی۔۔۔
ان پلكوں سے ہم چننے لگے

اب جب سےہم تم بچھڑے ھیں
اور دامن اپنے چھوٹے ھیں
ہم چھپ چھپ كے سسكتے ھیں
لب سے تو كچھ نہ كہتے ھیں
اس مٹی كو بس تكتے ھیں
اور پل پل اسكو چومتے ھیں۔۔

نگینہ بشارت رایٹز📝



Post a Comment

Previous Post Next Post