Academy ki yaadein written by Ishi Gill

Academy ki yaadein written by Ishi Gill

Academy ki yaadein written by Ishi Gill


"اکیڈمی کی یادیں"

از_ایشاء_ گل


مجھے آج بھی یاد ہیں وہ دن
جب ہم ایک چوکور کی طرح ساتھ تھے
ہونٹوں پر مسکراہٹیں اور ہاتھوں میں ہاتھ تھے
دل کے نادان تھے مگر سب کے لئے محال تھے
مجھے یاد ہیں وہ دن
وہ ہمارا چھت پر جانا
بارش میں دیر تک بھیگنا
کپڑے کمفرٹ اور چھت کو رگڑ رگڑ دھونا
تیری میری باری کرتے برتنوں کو دھونا
چاۓ بنانا اور آدھی خود پی جانا
سیڑھیوں پر بیٹھ کر ڈھیروں باتیں کرنا
اور چھپ چھپ کر ناولز پڑھنا
چھت پر جا کر ٹک ٹاک بنانا اور پھر
خود کو دیکھ کر ہنسنا اور ہنسانا
وہ لڑنا جھگڑنا اور پھر سے ایک ہو جانا آدھی آدھی رات تک
دن بھر کی روداد دہرانا
وہ گروپ میں ایک دوسرے کی ٹانگ کھینچنا
سب کے نام بگاڑ کر خوب دیر تک ہنسنا
مگر پھر بھی سب کے دلوں میں بسنا
رٹا لگا کر پڑھائی سے دور بھاگنا
اور پھر امتحانات میں ایک دوسرے سے ریس لگانا
امتحان ہوتے ہی اگلے دن پھر سے ٹپک پڑنا
بیگ بند کیے کچھ دن ایسے ہی گزار دینا
گھر سے آئے روز ڈھیروں کھانا لانا
اور پھر چھین چھین کر کھانا
وہ شوق سے بچوں کو اٹھا کر سنبھالنا
اور پھر تنگ آکر دوسرے کی گود میں بیٹھا دینا
وہ ٹیسٹ میں بہن چارہ دکھانا
پھر مصنوئی کالر اچکا کر فخریہ کہنا
یہ بھی حفظ ہے اور یہ بھی ذہن نشیںں
اور پھر سب کی ہنسی پر منہ لٹکا کر بیٹھ جانا
وہ ایک کا جھاڑو لگانا تو دوسرے کا گند پھیلانا
وہ گھنٹوں بیٹھ کر موبائل تھامے
اپنے اپنے کرش کو تکنا
نماز کے لئے جانا اور پھر واپس آنا بھول جانا
وہ پانی کے پائپ اور وائپر سے
ایک دوسرے پر چھینٹیں اڑانا
بارش کے پانی میں پھسل پھسل گرنا
ہاتھ بڑھا کر اٹھانے کی بجاۓ مزید گرانا
کسی چوکیدار کی طرح بیٹھ کر دوسروں کو
اونچی اونچی آوازیں لگانا
وہ سبق سناتے وقت کی غیر سنجیدہ حرکتیں کہ
ایک دوسرے کے کانوں میں پھل جھڑیاں چھوڑنا
وہ جب ہم سب کی تعریف ہونا اور ہمارا پھول پھول سمانا
پہلے خود گھر جاتے جاتے شام بجانا
اور پھر گھر والوں کے آتے ہی بھاگ بھاگ کر گیٹ پر جانا
وہ آرٹ ورک کرنا اور
گرم گرم گلو سے ایک دوسرے کے ہاتھوں کو جلانا
سوری کرنے کے بعد پھر سے اپنی اوقات پر آجانا۔
پارٹیز میں سب سے الگ رہ کر دھوم مچانا
سلفیاں لے لے کر موبائل کی بیٹری گرانا
کچھ کاموں سے جان چھڑوانے کی خاطر اپنا ہنر چھپا کر
خود کو نکما ظاہر کرنے کو بھی ایک ہنر قرار دینا
کبھی کبھی جب ہماری کلاس لگنا تو
ہمارا ہنس کر استاد کا موڈ خوش گوار کر دینا
وہ پیزا برگر اور بریانی پارٹی
میری 7up اور تیری کوک کی دہائیاں
۔Sting پینا اور خالی بوتل بیگ میں چھپانا
چیزیں کھا کر ریپر ایک دوسرے کے بیگ میں گھسانا
ایک دوسرے کے موبائل پر غلط سیٹنگ لگانا
اپنی آئس کریم چھوڑ کر
دوسروں کی کھانا اور اپنی چھپانا
کسی چھوٹے بچے کی طرح
جوس کے خالی ڈبوں کے پٹاخے بجانا
سر درد کا بہانہ کر کے پینا ڈول منگوانا
اور پھر کھانے کی بجاۓ سر دبوانا
وہ ایک دوسرے کے منہ پر کھینچ کھینچ تھپڑ لگانا زیادہ زور سے تو نہیں لگی یہ کہہ کر
منانے کی بجاۓ ایک اور لگانا
وہ استاد کی غیر موجودگی میں بیڈ پر بچھ جانا
اور ایک دوسرے کی گود میں سر رکھ کر
پرانی باتیں دوہرانا
وہ آئینہ صاف کرتے ہوئے
ہاتھوں کے نشانات بنانا
وہ دوسروں کے باتھ روم جانے پر
ہمارا لائٹ بجھانا
ایک دوسرے کو ذلیل کرنا اور پھر کسی دوسرے کی
مداخلت کرنے پر ایک دوسرے کی حمایت میں مرے جانا
وہ ایک دوسرے کی بکس چھپانا
اور چھپا کر خود ہی بھول جانا
چھپ کر ایک دوسرے کی چیزیں بدلنا
اور کسی کے پوچھنے پر خود کو لاعلم ظاہر کروانا
سہانے موسم میں چھت پر جا کر سوکھے کپڑے اتارنا
اور اسی چکر میں موسم انجوئے کرتے
آدھا دن وہیں بیتا آنا
۔I'm the best کہہ کر ایک دوسرے کو چرانا
ایک دوسرے کو ٹیگ کر کے وہ
فیسبک اور انسٹا پر فنی فنی پوسٹ لگانا
وہ ایک دوسرے کا الزام اپنے سر لینے کی بجاۓ
خود کا قصور بھی دوسروں کے کھاتے میں ڈال دینا
گزرے قیمتی لمحوں کی یادوں کو اپنے دل میں بسانا
یارو ہمارا ساتھ تھا بہت ہی پرانا
خود کا بس چلتا تو جان تک کو پہنچ جاتیں
کوئی اور ہاتھ لگاتا تو ہاتھ توڑنے کو تیار تھیں
یارو ہماری دوستی واقعی بے مثال تھی

آج ان یادوں کو ڈائری قلمبند کرتے ہوئے آنکھوں سے بےاختیار آنسو بہہ نکلے۔دل ایسے محسوس ہوا جیسے کسی نے مٹھی میں جھکڑ کر بےبس کر دیا ہو۔کون کہتا ہے صرف محبت ہی رلاتی ہے۔دوستوں کے ساتھ گزاری حسین یادیں بھی تڑپا کر رکھ دیتی ہیں۔جب یہ سوچ آتی ہے کہ وہ پل اب شائد ہی کبھی لوٹ کرآئیں۔لفظ شائد نکالتے ہوئے آواز حلق میں اٹک جاتی۔زندگی میں دوست تو بہت ملتے ہیں مگر بہت کم دوست ہوتے ہیں جن میں زندگی ملتی ہے۔کچھ یادیں آج بھی عملی طور پر دوہرائی جاتی ہیں مگر بہت فرق آگیا اور سب سے بڑا فرق وہ چوکور کے چار کونے تھے جن میں سے دو الگ ہوگئے۔وہ جگہ بھی جہاں یہ یادیں بستی تھیں۔جن میں جان بستی تھی وہ اب کہیں اور جا بسیں بس خدا سے دعا ہے کہ وہ ان ان کو ہمیشہ ہنستا بستا رکھے۔آمین

ایشاء گل




Post a Comment

Previous Post Next Post