kyun na tumhe ik farq batao by by Sidra Arshad

kyun na tumhe ik farq batao by by Sidra Arshad

kyun na tumhe ik farq batao by by Sidra Arshad

کیوں نہ تمہیں اک فرق بتاؤں
لڑکے لڑکی کی محبت کا
جب لڑکی انجان ہوتی ہے
لڑکا بے تاب ہوتا ہے
صرف اسکی اک جھلک دیکھنے کو
کتنا بے قرار ہوتا ہے
جسے چھونے کی خواہش
دل میں بیدار رکھتا ہے
لڑکا اقرار کرتا ہے
لڑکی انکار کرتی ہے
لڑکا اصرار کرتا ہے
اور اسے یہ امتحان
کئی بار دینا پڑتا ہے
پھر بھی اس کی ثابت قدمی میں
کوئی فرق نہیں آتا
یہی اسکی جستجو اسے
ہر جگہ رسوا کرتی ہے
پھر بھی وہ اس ذلت سے
کتنا بے پروا ہوتا ہے
اور ایک دن وہ اس لڑکی سے بھی
بے پروا ہو جاتا ہے
یہ جانے بغیر ہی
کہ وہ کسی کے دل میں
کتنی گہری چوٹ لگا چکا ہے
وہ دوبارہ مڑ کر اک پل بھی
اپنی محبت کے نشانات
دیکھنا بھی گوارا نہیں کرتا
پہلے لڑکی انجان تھی
اب لڑکا انجان ہے
پتہ نہیں اس محبت کی کہانی کا
زیادہ قصور وار کون ہے

سدرہ ارشد_بہاولپور




Post a Comment

Previous Post Next Post