Mera Ustad written by Ishi Gill

Mera Ustad written by Ishi Gill

Mera Ustad written by Ishi Gill

Mera Ustad column it's available here to download in pdf form and online reading.
Kitab Nagri start a journey for all social media writers to publish their writes.Welcome To All Writers,Test your writing abilities.

They write romantic novels,forced marriage,hero police officer based urdu novel.,very romantic urdu novels,full romantic urdu novel,urdu novels,best romantic urdu novels,full hot romantic urdu novels,famous urdu novel,romantic urdu novels list,romantic urdu novels of all times,best urdu romantic novels.


میرا استاد

از ایشاء گل

کچھ دن پہلے میں نے اپنی "اکیڈمی کی یادیں" کے عنوان سے ایک تحریر کو چند صفحوں پر اتار کر قلمبند کیا تھا جس میں میں نے اپنی خاص دوستوں کے ساتھ گزرے دنوں کی حسین یادوں کو بیان کیا تھا مگر اس میں میں اپنے استاد کے بارے میں کچھ زیادہ لکھ نا سکی۔لیکن آج میں چند لائنیں اپنے استاد کی شخصیت کے حوالے سے ذیل میں پیش کرنا چاہوں گیں۔چند سے زیادہ ہو جائیں تو براہ مہربانی پڑھنا جاری رکھئے گا😉

میں ان کا نام تو نہیں لکھوں گی مگر یہ ضرور بتاؤں گی کہ ان کے نام نے انہیں بہت عزت و شہرت عطا فرمائی۔مشکلات تو ہر کسی کی زندگی کا ایک اہم حصہ ہوتی ہیں مگر ان میں ثابت قدم رہ کر خود کو مضبوطی کے مقام پر کھڑا کر کے خدا کی مدد پر یقین رکھنا اس پر توقل کرنا بہت ہی کم لوگوں کے بس کی بات ہے مگر میرے استاد نے نا صرف صبر کا دامن ہاتھ میں پکڑے رکھا بلکہ اپنی ہر ایک مشکل سے کچھ نا کچھ ضرور سیکھا خدا سے ہمیشہ آسانی کی دعا مانگی۔وہ بہت حساس ہیں اپنی تکلیف تو ہر کوئی محسوس کرتا ہے مگر ہر ایک کی تکلیف کو اپنی تکلیف سمجھ کر انکی مدد کرنا انھیں تسلی دینا انکی شخصیت کا خاصہ ہے۔مجھے ان کی مسکراہٹ بہت پسند ہے میں جب جب بھی انھیں یاد کروں تو ہمیشہ ایک ہنستا مسکراتا چہرہ آنکھوں کے سامنے روشن ہو جاتا ہے۔وہ ایک ذمہ دار سلیقہ شعوار بیوی ہیں۔انتہائی احساس مند ماں ہیں۔قابل فخر اور فرمابردار بیوی ہیں۔بھائیوں اور بہنوں پر ہر موقع محبت نچھاور کرنے والی بہن ہیں اور سب سے بڑھ کر ایک ایسی لڑکی ہیں جو پاکیزگی اور ہزاروں خوبیوں کا پیکر ہے۔زندگی کے کئیں سال انہوں نے دوسروں کے اخلاق سنوارنے میں صرف کیے یعنی علم کی جو روشنی ان کے اندر کوٹ کوٹ کر بھری ہے وہ سب کے لئے وسیع پیمانے پر پھیلائی۔اس روشنی سے سب کی آنکھوں کو ٹھنڈک دی سب کے دل و دماغ میں تعلیم کی اہمیت کو گھول کر انڈیل دیا۔معلوم ہے؟؟ وہ بولتی بہت میٹھا ہیں۔۔۔انکی باتوں سے شہد ٹپکتا ہے۔ ان کی باتوں میں رس ملائی شہد بلکہ پوری کی پوری سویٹ کی دکان دکھائی دیتی ہے۔😍😋
ہنسیے مت وہ باتیں میٹھی کرتی ہیں مگر سچی کرتی ہیں۔ان کے بولنے کا انداز مشکل سے مشکل کام بھی آسانی سے سمجھا دیتا ہے۔ان کے پڑھانے کا انداز سب سے الگ ہے اسی لئے کچھ نا بھی پڑھو تو بھئی تم پاس ہو۔🙆🙆
سنجیدہ مت ہوں ایسا بھی نہیں ہے مگر بہت آسانیاں ملیں ہمیں پڑھنے میں بھی۔انہوں نے ہر چیز کو ہمارے لئے آسان بنا کر پیش کیا۔کہتے ہیں ناں کہ کسی کی مشکلات کا سبب نا بنو بلکہ ہمیشہ آسانیاں پیدا کرو۔خوشیاں بانٹو آنسو سمیٹو۔عزت کرو اور کرواؤ۔یہ کام عملی طور پر میرے استاد نے کیا ہے۔دنیا سے تو لگاؤ ہر کسی کو ہی ہوتا ہے انھیں بھی ہے مگر۔۔۔۔دین کے لگاؤ نے ہر لمحہ انکی زندگی کو نئی نئی راہ میں کھڑا کیا ہے۔ہر راہ میں گڑھے موجود ہوتے ہیں مگر یار گڑھے صرف آزمائش والوں کو ہی دکھائی دیتے ہیں۔انسان ڈھول پڑتا ہے مگر وہ کہتے ہیں ناں اللہکی راہ میں دکھ مصائب پریشانیاں تو آتی ہیں مگر عظیم ہے وہ جو انھیں اللہکی طرف سے آئی آزمائشیں سمجھ کر صبر سے سہتے ہوئے تمام راہیں پار کر جاۓ۔تو انہوں نے بھی دین کی راہ پر چلتے چلتے اپنے اور دوسروں کے لئے بکھرے کانٹوں کو اپنے ہاتھوں سے چنا۔دل ڈھول گیا تو اسے سنبھال لیا سمجھا لیا۔دوسروں کی طرح زندگی کو نہیں بلکہ زندگی میں ایک مقصد بنایا وہ مقصد جو ہمارے اللہنے ہماری تخلیق کا بیان کیا۔اور روزمرہ کے کاموں کے ساتھ ساتھ اس مقصد کو بھی ساتھ لے کر چلتی ہیں بس اللہان کو ان کے مقصد کے پایا تکمیل ہونے کی آخرت میں خوشخبری سنا دے۔
خیر تو اب بات آتی ہے ہماری۔۔۔💁💁
ارے بات تو ان ہی کی چل رہی ہے مطلب یہ تھا کہ ہماری چھوٹی بڑی شرارتوں کی جن پر انہوں نے ہمیشہ مسکرا کر ہمیں اور بھی شیر کیا😂 ہم بگڑی ہوئی بچیاں تو پہلے سے ہی تھیں سوچا باجی ہمیں سدھار دیں گیں سنوار دیں گیں مگر انہوں نے ہمیں کھلی چھوٹ دے دی کہ جاؤ نکمیوں تم لوگ آزاد ہو مگر یاد سے موج مستی کر کے واپس میرے سامنے حاضری لگے۔الحمداللہ کہ اللہکے فضل و کرم سے ہم فرمابردار تو بہت تھیں😂جتنے بہت لگاۓ جائیں کم ہیں خیر جب حاضری لگتی تو کلاس لگتی مگر پہلے چند منٹ سمجھنے میں لگتے کہ یہ واقعی میں ہمارے کان کھینچے جا رہے ہیں۔ان کی ڈانٹ میں بھی پیار چھپا ہوتا تھا۔وہ اکیڈمی نہیں ایک گھر سا ماحول لگتا تھا جہاں دل کرتا گھوم پھر لیتے مگر کبھی ہم پر پابندی نا عائد کی جاتی۔آج اگر ہمارے پاس اتنی خوشگوار یادیں موجود ہیں جنہیں ہم ہمیشہ ذہن اور دل کے ورق میں تازہ رکھیں گیں (کبھی مرجھانے نہیں دیں گے) تو صرف اور صرف میرے استاد کی وجہ سے۔انہوں نے ہمیں بہت سے مواقع فراہم کیے کہ جن کے ذریعے یہاں سے مہکتے پلوں کی یادوں کو جھولی میں سمیٹ کر جا سکیں۔انہوں نے استاد کے ساتھ ساتھ بڑی بہن بن کر دکھایا اور استاد و بہن کے حسین امتزاج کے ساتھ اس کا پورا پورا حق بھی ادا کیا۔مجھے یاد ہے وہ بات جب سب کہتے تھے کہ باجی آپ انہیں کچھ کیوں نہیں کہتیں (جل ککڑیاں کہیں کی😒😏)تو انہوں نے پتا ہے کیا کہا۔۔۔انہوں نے کہا کہ یہ لوگ باتیں کرتے کرتے کب کام ختم کر لیتی ہیں مجھے بھی پتا نہیں چلتا۔یہ تو سچ تھا میرے استاد نے سب میں اتحاد و اتفاق کے جذبات کو قائم و دائم رکھنے کی بھرپور کوشش جاری رکھی تب ہی تو اس برکت سے ہم ہمیشہ اچھا نتیجہ لئے انکے سامنے پیش ہوتے اور۔۔۔(دھرا دھر ) تعریفیں وصول کرتے۔(جو کہ سنبھالے نہیں سنبھلی تھیں 😋 )

اتنا پڑھ لکھ کر بھی خود کو ذرا بھر غرور کی ہوا نا لگنے دینا۔
ہائے وہ انکا ہمارے فضول چیزیں کھانے پر ہمیں ڈانٹنا۔مگر ہمارا پھر بھی چھپ چھپ کر کھانا۔اس لئے نہیں کہ ہمیں انکی ڈانٹ کی پرواہ نہیں تھی بلکہ اس لئے کہ انکی ڈانٹ کو ڈانٹ سمجھنے میں ہمیں کافی دقت ہوتی تھی سمجھ ہی نہیں آتا تھا ڈانٹا یا پیار کیا۔
سارا سال ہمیں ریلیکس رکھنا مگر امتحانات کے سر پر آتے ہی ہماری لگام کھینچنا (ارے ایسا بلکل نہیں ہے کہ میں ہم سب کو گھوڑی وغیرہ سے تشبیہ دے رہی 😱 ) مگر ہم واقعی لگام کھینچنے کے قابل تھیں۔
وہ کعبة اللہکے سامنے بیٹھ کر انکا ہم سب کے لئے دعا کرنا
انکا ہمیں بہنیں کہہ کر مخاطب کرنا
میری لاڈلیاں اور فرمابردار کہنا
وہ ہم جیسے اتنے قابل اور ہونہار😂 اسٹوڈنٹس کو نکمیوں کہہ کر مخاطب کرنا
وہ انکا تعریف کر کے ہمت و حوصلہ بڑھانا
ہم سب کرنے کے قابل ہیں اسکا احساس دلانا
زندگی کی تلخ حقیقتوں سے آگہی دلانا
وہ دوسروں کے سامنے ہماری غلطیوں پر پردہ ڈال کر اکیلے میں خوب سمجھانا
وہ اکثر پڑھاتے وقت یاد آنے پر کئیں قصے سنانا
وہ انکا ہمیشہ سادہ رہنا اور میک اپ سے دور بھاگنا
وہ انکا گھومنے پھرنے سے جی چرانہ مگر
گھر کی چار دیواری کے اندر رہتے ہوئے سب کے لئے رونق لگانا
وہ انکا جب کہیں کام سے جانا تو فون کر کر کے حالات سے باخبر ہونا
وہ ہماری خوشی کے لئے انکا پارٹیز رکھنا (یہ والا کام اچھا تھا ویسے 😂 )
سب یاد ہے مجھے۔
بہت کچھ ہے کہنے سوچنے اور لکھنے کو مگر (یاد ہی نہیں آرہا🤔) مذاق تھا۔بہت کچھ یاد ہے بہت سی یادیں جڑی ہیں ان کے ساتھ۔ہم سے کئیں بار انہوں نے پوچھا کہ میری کوئی سی ایک خوبی اور ایک خامی بتائیں۔کوئی ایک خوبی بتانا تو کوئی مشکل نا تھا مگر خامی بتانے کے لئے سوچنے بیٹھتے تو پھر سوچ میں ہی ڈھوبے رہتے۔
انکی خوبیاں کچھ یوں ہیں
انھیں سب کے دلوں میں گھر کرنا آتا ہے
ان کی مسکراہٹ دل پر پڑے کئیں بوجھ ہلکے کر دیتی ہے
ہماری ہر لاعلمی کا علم ہے ان کے پاس
دل کی صاف ہیں (کوئی بات دل میں نہیں رکھتیں)
کسی سے کوئی کمی بیشی ہو جاۓ تو نظرانداز کر دیتی ہیں
کوئی غلط بھی کر جاۓ تو اسے بغیر شرمندگی دلاۓ معاف کر دیتی ہیں
تصویر کا ایک رخ دیکھنے کی بجاۓ دونوں رخ دیکھ کر فیصلہ کرنے کو ترجیح دیتی ہیں
کوئی آگ لگاۓ تو اسے بجھانے کا کام کرتی ہیں۔
جو غلط ہے اسے غلط ہی قرار دیتی ہیں چاہے وہ کوئی اپنا عزیز ہی کیوں ناں ہو۔اور جو صحیح ہے اسے صحیح ہی جانتی ہیں چاہے وہ کوئی غیر ہی کیوں ناں ہو۔
( دشمن نہیں لکھوں گی بھلا اتنی اچھی لڑکی کا کوئی دشمن ہو سکتا ہے اور اگر کوئی ہے بھی تو اس دشمنی کے رشتے کے قائم ہونے میں انکا کوئی ہاتھ نہیں )

استاد محترم کی قدر و اہمیت کے نام کچھ لائنیں جو کہ میں نے (نہیں لکھیں😉) بیان کرنا چاہوں گی کیوں کہ واقعی میں استاد ایسا ہی ہوتا ہے

ہماری درس گاہ میں جو استاد ہوتے ہیں
حقیقت میں یہی تو قوم کی بنیاد ہوتے ہیں
سنیں روداد ہم جب بھی کسی کی کامیابی کی
ہر ایک روداد میں یہ مرکز روداد ہوتے ہیں
یہی رکھتے ہیں شہر علم کی ہر راہ کو روشن
ہمیں منزل پے پہنچا کر یہ کتنا شاد ہوتے ہیں
برستے ہیں یہ ساون کی طرح پیاسی زمینوں پر
انہی کے فیض سے اجڑے چمن آباد ہوتے ہیں
پستی کو بلندی بخشتے ہیں اپنے کاندھوں کی
ان ہی کی کھوج سے سب نامور ایجاد ہوتے ہیں
جو کرتے ہیں ادب استاد کا پاتے ہیں وہ رفعت
جو ان کے بے ادب ہوتے ہیں وہی برباد ہوتے ہیں
اگر روحانیت سے باہمی رشتہ جوڑے تو
پھر شاگرد بھی استاد کی اولاد ہوتے ہیں

۔_____________۔

سنگ بےقیمت تراشا اور جوہر کر دیا
شمع علم و آگہی سے دل منور کر دیا

فکر و فن تہذیب و حکمت دی شعور و آگہی
گم شدان راہ کو گویا کہ رہبر کر دیا

چشم فیض اور دست وہ پارس صفت جب چھو گئے
مجھ کو مٹی سے اٹھایا اور فلک پر کر دیا

دے جزا اللہتو اس باغبان علم کو
جس نے غنچوں کو کھلایا اور گل تر کر دیا

۔__________۔

ایک استاد بادشاہ تو نہیں ہوتا مگر وہ بادشاہ ضرور بنا دیتا ہے
ایک استاد ڈاکٹر تو نہیں ہوتا مگر ڈاکٹر بنا دیتا ہے
ایک اداس وکیل تو نہیں ہوتا مگر وکیل بنا دیتا ہے
ایک استاد انجینئر نہیں ہوتا مگر انجینئر بنا دیتا ہے
ایک استاد پتا نہیں کیا کیا کچھ بنا دیتا ہے انسان کو مگر س سب میں جو مجھے بات سمجھ میں آئی وہ یہ تھی کہ ایک استاد بادشاہ ضرور بنا دیتا ہے تو اسکا مطلب ہم سب شہزادیاں ہوئیں۔🤔😂
سو اب وقت آتا ہے اتنے اچھے استاد کو جنہوں نے ہمارے لئے ہر لمحہ فکروں کو پالے رکھا صرف ہمارے برائٹ فیوچر کے لئے انہیں دل و جان کی گہرائیوں سے دعاؤں سے نوازا جاۓ جس کے وہ قابل ہیں

اللہسے دعا ہے کہ وہ انھیں ہمیشہ ہنستا مسکراتا رکھے
ان کی تمام پریشانیوں کو دور کرے بلکہ انھیں ہر پریشانی سے محفوظ رکھے
ان کی ہر جائز دعا قبول کرے
انہیں مزید ترقی کی بلندیوں کو چھونے کی توفیق عطا فرماۓ۔
انکا ہر لمحہ ہر پل کا سکون قائم رکھے
بری (حاسدوں کی ) نظر سے محفوظ رکھے
ان کی اولاد کو ان کی آنکھوں کی ٹھنڈک بناۓ رکھے
ان کی ثابت قدمی ہمت و حوصلے اور صبر کو ہمیشہ قائم رکھے
زندگی کے ہر موڑ پر ساتھ سچے دل سے نبھانے والوں کا ایک ہجوم سا قائم رکھے
منافق پرست اور غدار پن لوگوں سے دور رکھے
ہمیشہ اپنی حفظ و امان میں رکھے۔


آمین۔۔۔۔۔



Post a Comment

Previous Post Next Post