Man Aazardah Mata E Zest By S Merwa Mirza

Man Aazardah Mata E Zest By S Merwa Mirza

Man Aazardah Mata E Zest By S Merwa Mirza

Novel Name : Man Aazardah Mata E Zest
Writer Name : S Merwa Mirza
Category : ROMANTIC NOVELS,

ناول: من آزردہ، متاعِ زیست

(سیزن ٹو آف متاعِ جان ہے تُو)

تحریر: ایس مروہ مرزا

سٹوری لائن: محبت ، جنون، دیوانگی، رشتوں کی باہمی مضبوطی اور رومان پرور دلوں کی اچھوتی داستان، صاحب ِامان سے متاعِ جان بننے کا سفر جو پہلے حصے میں مکمل ہوا تھا، وہیں سے من آزردہ کی متاعِ زیست بننے کی کہانی، جنونی جذبات ہوں یا رشتے نبھانے کا سلیقہ، ہر رنگ درج ہے۔ جذبات اور احساسات کے سنگ پروئی ہوئی رومانوئ، سنسنی خیز اور دل کے تار چھوتی داستان۔

سنیک:۔

یہ زائقے یہ لمس پذیر چاہت کی بوچھاڑ آج اتنی حق دار تھی کہ جہاں جہاں ہونٹوں کا دل آویز سفر گیا وہاں وہاں پھول سے کھل گئے، ملئ جلی سانسوں کے ساز پر دھڑکنوں کے گیت اور جذبوں کا رقص مدھر تھا۔

ایک دوسرے کے وجود سے اٹھتی مہک نے دونوں کےحواس پر سایہ کر دیا، آنکھیں طلب کا افسانہ لیے تھیں تو جذبے باہیں کھول کر ایک دوسرے کو ایک دوسرے میں جذب کر لینے کو بے تاب۔

"م۔۔موسی " سینے پر ہاتھ دھرے بمشکل موسی کو بھی اسکے حواس کی جانب لوٹائے وہ پھر سے اسکے سینے میں جا سمٹی جیسے اک پل کی بھی دوری گوارا نہ تھی، سانس روکے ہوئے وہ ڈری سی لگی۔

"آج کے بعد ہمارا تعلق کسی دن رات کا محتاج نہیں ہرنی، ہر لمحہ تمہارا ہے۔۔۔۔۔ میں تمہارا، میرا سب کچھ صرف تمہارا۔ میری جان تمہاری، میری روح تمہاری، میرا جسم تمہارا، میرا ہر جذبہ تمہارا ۔۔۔۔ کیونکہ میں تمہاری دیوانگی میں پاگل ایک مجاور ہوں اور تم میری عشقیہ رُوح ہو۔۔۔۔۔ " موسی کے جذبات سے چور لہجے کی سرشاری اتنی مقدس تھی کہ ہالے اسکے چہرے کو دیکھتی سرخ رو ہو گئی، یہ آج جو موسی کے منہ زور اور بے باک جذبات وہ دیکھ رہی تھی ایسا سب سوچتے ہوئے بھی اسکا وجود کانپ اٹھتا تھا۔

وہ اسے اس مانند چھو رہا تھا جیسے اسے چھو کر ہی زندگی کا وجود اپنے اندر محسوس کر رہا ہو۔

اور خود ہالے کو لگا وہ آج نہ جاتا تو شاید اسے بھی پاگل کر دیتا۔

"مس کروں گی" موسی کی سمت سہم کر دیکھتی وہ رندھی آواز سے بولی، ظالم دیکھ کر ہی ہستی ہلا رہا تھا۔

"کرنا بھی چاہیے، لکنگ کارجیئس۔۔۔۔ آئی ہیو سمتھنگ فار یو" موسی جذباتیت اور مخمور لہجے میں اپنے سامنے ڈریسنگ پر رکھے رنگ کور باکس کو اٹھائے پھر سے جذبات کی آنچ سے پگھلتی ہوئی دوشیزہ کے روبرو آیا۔

"دس۔۔۔۔۔۔ کیسی ہے" گرین وائیٹ اینڈ بلیک بہت ہی نفیس ڈائمنڈز رنگ ہالے کی ہارٹ ٹچ فنگر میں پہنائے وہ دھیما سا مسکرائے بولا جو اس رنگ کی خوبصورتی پر قربان ہوئی، آنگوٹھی کے مڈ میں سیاہ ہیرا نسب تھا، اور اسکے ساتھ دو ہارٹ شیپ گرین اور دوسری طرف دو بہت ہی چھوٹے وائیٹ بھی نسب تھے جو اس انگوٹھی کی شان میں دگنا اضافہ کر رہے تھے۔

ہالے کی خوشی کی تمازت سے آسودہ ہوتی ہری آنکھیں جب موسی کی سرشار سیاہ آنکھوں سے ملیں تو وہ بھی اس رنگ سا ملاپ تھیں، اور سفید رنگ وہ نور تھا جو اس سبز اور سیاہ پر محبت کی صورت پھوٹا تھا۔

"یہ اس دنیا کی سب سے خوبصورت رنگ ہے، میں نے ایسی کہیں نہیں دیکھی۔۔۔۔۔ " ہالے مخمل سا مسکرائے موسی کے دیے اس نایاب تخفے کو سراہا کر مزید قیمتی کر گئی۔

"میں نے اسے سپیشل تمہارے لیے بنوایا تھا ، یہ تینوں رنگ ہماری محبت کے رنگ ہیں۔ سیاہ اس دیوانے کا ، بلکل اسی طرح بے رنگ و بے مراد تھا میں۔۔۔۔۔۔اور یہ ہرا رنگ تمہارا، تم نے ہرا کیا مجھ جیسے بنجر کو۔۔۔۔۔ اور یہ سفید رنگ تمہاری محبت کا وہ بیش بہا نور ہے جس نے مجھے ہر رنگ سے ملوا دیا، میں یہ اعتراف کرتا ہوں ہالے کہ اس محبت کے نور تک ابھی بھی نہیں پہنچا جو تم نے اول دن سے پا لیا۔۔۔۔۔۔ میں تمہارے لیے بدل جاوں گا، اس سفید رنگ کی طرح ہو جاوں گا تاکہ تم مجھ میں اپنے رہے سہے رنگ بھی بھر دو" ہالے تو بدحواس سی بس موسی کے کہے لفظ لفظ پر جان ہارتی جا رہی تھی جو اسے کسی کوہ نور سا قیمتئ جانے اپنی باہوں کے دائرے میں لیے اظہار عشق کرتا جا رہا تھا، وہ موسی کے چہرے کا ہر نقش ، ہر جنبیش بنا پلکوں کو حرکت دیے دیکھتی چلی گئی۔

Kitab Nagri start a journey for all social media writers to publish their writes.Welcome To All Writers,Test your writing abilities.
They write romantic novels,forced marriage,hero police officer based urdu novel,very romantic urdu novels,full romantic urdu novel,urdu novels,best romantic urdu novels,full hot romantic urdu novels,famous urdu novel,romantic urdu novels list,romantic urdu novels of all times,best urdu romantic novels.
Man Aazardah Mata E Zest By S Merwa Mirza is available here to download in pdf form and online reading.
Click on the link given below to Free download Pdf
Free Download Link
Click on download
give your feedback

ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔

FoR Online Read

ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول کیسا لگا ۔ شکریہ

1 Comments

Previous Post Next Post