Khar E Ishq By Fizza Ashraf Upcoming Novel

Khar E Ishq By Fizza Ashraf  Upcoming Novel

Khar E Ishq By Fizza Ashraf  Upcoming Novel

Kitab Nagri Proudly Presents Khar E Ishq By Fizza Ashraf 

Kitab Nagri Special

Posted SooN Only On Kitab Nagri

محبت کی جن راہوں پر تم چل نکلی ہو ناں۔۔وہ راہیں تمہارے لیے بہت کٹھن ہیں زیتون نے جیسے اسے حقیقت سے آگاہ کیا تھا۔۔کتنی کٹھن ہیں؟وہی کھویا لہجہ جو عین کے وجود کا خاصہ بن چکا تھا زیتون نے بے بسی سے عین کی جانب دیکھا

شائد اتنی کٹھن اور خار دار ہیں یہ راہیں کہ تمہارا وجود لہولہان ہو جائے گا ان راہوں پر چلتے پر منزل تک نہیں پہنچ پاؤ گی تم زیتون نے نم لہجے میں کہتے اس کے حسین و شفاف چہرے کو دیکھا

جہاں زیتون کی بات پر لمحے بھر کو سایہ لہرایا تھا

میرے لہو کے چند قطرے محبت کی راہ پر چلنے والے کسی مسافر کیلئے آسانی کا باعث بنتے ہیں تو مجھے یہ تمام خاردار راہیں دل و جان سے عزیز ہیں  اپنے لہجے کو مضبوط بتاتے اس نے کہا

یہاں بھی دوسروں کیلئے آسانیاں کر رہی ہو؟تو تمہاری آسانیاں کہاں ہیں زیتون کو اب غصہ آنے لگا تھا اس پر

میری تمام آسانیاں صرف ایک شخص پر آکر ٹھہرتی ہیں  آپنی آنکھوں میں تیرتی نمی کو صاف کرتے اس نے دھیمے سے کہا

جسے تم اپنے لیے آسانیاں کہہ رہی ہو وہ تمہاری حیات کا سب سے بڑا خسارہ ہے میری جان سب سے بڑا خسارہ زیتون نے اسے دونوں بازوؤں سے پکڑتے حقیقت بتائی

جس حقیقت کو وہ مسلسل جھٹلا رہی تھی

اس خسارے کو تاحیات کیلئے اپنی جھولی میں ڈال لینا ہی میرا زندگی کا حاصل ہو گا عین نے مسکراتے ہوئے کہا اور پلٹ کر اپنے کام میں مگن ہو گئی

جس قبیلے میں محبت کی سزا موت گردانی جاتی تھی اسی قبیلے کے وارث کی محبت سے عین کبیر کی زندگی کی شروعات ہو چکی تھی

Post a Comment

Previous Post Next Post